30/08/2026
Sahih Bukhari | Hadees No. 180 | By Muslim Path (EMAM)
ابوسعید خدری رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک انصاری کو بلایا ۔ وہ آئے تو ان کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا ۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ، شاید ہم نے تمہیں جلدی میں ڈال دیا ۔ انہوں نے کہا ، جی ہاں ۔ تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی جلدی ( کا کام ) آ پڑے یا تمہیں انزال نہ ہو تو تم پر وضو ہے ( غسل ضروری نہیں )