01/10/2025
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے) حالیہ سلابی صورتحال کے باعث مویشیوں میں وبائی امراض کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جس کے پیش نظر محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے جانوروں کو مختلف حفاظتی ٹیکے لگانے اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، اسی سلسلے میں چک نمبر 329 ج ب چھوٹا رسالہ ٹوبہ میں اہل حلقہ کی آواز سرپرست پریس کلب ٹوبہ محمد آصف حسین رانا ( Rana Asif SR 329 JB)کے ڈیرے پر محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے خصوصی ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر حناء ظفر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر حبیب سلطان کی خصوصی ہدایت پر ندیم مشتاق اے وی ایس نے سینکڑوں جانوروں کو مفت حفاظتی ٹیکے لگائے اور مختلف ادویات بھی فراہم کیں، اس موقع پر بڑی تعداد میں کسان اور مویشی پال حضرات بھی شریک ہوئے جنہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کے اس اقدام کو سراہا، ڈاکٹر حبیب سلطان نے کیمپ میں آنے والے افراد کو جانوروں کی دیکھ بھال، صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر، اور بیماریوں سے بچاؤ کے طریقہ کار پر بھی آگاہی فراہم کی، انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلابی پانی کی وجہ سے جانوروں میں گل گھوٹو، منہ کھر اور دیگر بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، لہٰذا حفاظتی ٹیکوں کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے صفائی ستھرائی اور جانوروں کی بہتر خوراک پر بھی توجہ دی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کسانوں اور مویشی پالوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ایسے کیمپ مستقبل میں بھی لگائے جاتے رہیں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
M Asif Hussain Rana Man tts .pk j b tts 329 #329 jb tek singh news ripoter toba toba tek singh MEDIA PAKISTAN CLIP PAKSITAN PUNJABI DI