City Media pk

City Media pk انٹرنیشنل اور قومی خبروں کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے

09/09/2026

لوکل گورنمنٹ کا نظام مکمل آن لائن، شفافیت سے بے ضابطگیوں کی گنجائش ختم ہو گی، خالد محمود گسورا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خالد محمود گسورا سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں چیف آرگنائزر ڈسٹرکٹ میڈیا پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ و صدر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد آصف حسین رانا اور صدر ڈسٹرکٹ میڈیا پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ و چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر لیاقت کامران شامل تھے، ملاقات کے دوران لوکل گورنمنٹ کے دفتری امور اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کو مکمل طور پر آن لائن کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر خالد محمود گسورا نے بتایا کہ آن لائن نظام پر کام شروع ہو چکا ہے اور شہریوں کے مختلف دستاویزات اور سرٹیفکیٹس سمیت متعلقہ معاملات کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے آگے بڑھایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس نظام کا اہم فائدہ یہ ہو گا کہ آنے والے چند ماہ میں متعلقہ ریکارڈ اور ڈیٹا زیادہ شفاف انداز میں دستیاب ہو گا، جس سے کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا غیر قانونی طریقہ کار کی گنجائش مزید کم ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ جائیداد اور پراپرٹی سے متعلق جن معاملات میں مختلف محکموں کے درمیان ریکارڈ یا معلومات کے حوالے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، ڈیجیٹل نظام ان امور میں بھی شفافیت اور ریکارڈ کی درستگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گا، خالد محمود گسورا نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ میں کرپشن اور بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور کسی سیکرٹری یا متعلقہ اہلکار کے خلاف شکایت ثابت ہونے کی صورت میں قانون اور محکمانہ قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے کاغذات مکمل ہونے کے باوجود آن لائن درخواست کے پراسیس میں مقررہ وقت لگ سکتا ہے، اس لیے شہری صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے درخواست کے مکمل پراسیس ہونے کا انتظار کریں اور کسی غیر قانونی ذریعے یا سفارش کا سہارا نہ لیں، انہوں نے کہا کہ آن لائن نظام کا بنیادی مقصد عوام کو آسان، شفاف اور میرٹ پر خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

08/09/2026

مہر انور بیگ سیال دوبارہ چیف آفیسر ضلع کونسل مقرر، صحافتی وفد کی ملاقات

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے) نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ مہر انور بیگ سیال سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں دوبارہ چیف آفیسر ضلع کونسل کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد میں چیف آرگنائزر ڈسٹرکٹ میڈیا پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ و صدر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد آصف حسین رانا اور صدر ڈسٹرکٹ میڈیا پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ و چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر لیاقت کامران شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ضلع کونسل کے انتظامی امور، شہری مسائل، صفائی ستھرائی، ترقیاتی سرگرمیوں اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صحافتی وفد نے مہر انور بیگ سیال کو نئی ذمہ داری پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مقامی سطح پر عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس لیے شہری مسائل کے بروقت ازالے اور ترقیاتی امور پر خصوصی توجہ ضروری ہے۔ مہر انور بیگ سیال اس سے قبل بھی چیف آفیسر ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے فرائض انجام دے چکے ہیں اور ضلع کونسل کے انتظامی معاملات، ترقیاتی امور اور مقامی مسائل سے بخوبی واقفیت رکھتے ہیں۔ صحافیوں کے وفد نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے سابقہ تجربے اور انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کونسل کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔

08/09/2026

نئے اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق ڈوگر سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے) نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد شفیق ڈوگر سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ وفد میں چیف آرگنائزر ڈسٹرکٹ میڈیا پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ و صدر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد آصف حسین رانا اور صدر ڈسٹرکٹ میڈیا پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ و چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر لیاقت کامران شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مجموعی صورتحال، شہری مسائل، انتظامی امور، عوامی سہولیات اور صحافت کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صحافیوں کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق ڈوگر کو اپنی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل، سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق ڈوگر نے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرے گی، جبکہ مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت معاشرے کی بہتری اور عوامی مسائل کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور میڈیا کے درمیان مثبت رابطہ عوامی مفاد کے کاموں کو مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور وفد نے نئے اسسٹنٹ کمشنر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

08/09/2026

نواسے کی خوشی میں میڈم نگہت انوار کی جانب سے پرتکلف ڈنر، معزز شخصیات کی شرکت

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے) ایم اے فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم نگہت انوار کی جانب سے اپنے نواسے کی خوشی میں ایک پرتکلف ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر واسا انوار احمد، قائم مقام صدر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد آصف حسین رانا، صدر ڈسٹرکٹ میڈیا پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر لیاقت کامران سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ خاندانی خوشی کے اس خوبصورت موقع پر گھر میں خوشیوں اور مسرت کا سماں رہا، جبکہ عزیز و اقارب اور دوست احباب نے بھی شرکت کرکے اہل خانہ کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔ شرکاء نے میڈم نگہت انوار اور ان کے اہل خانہ کو نواسے کی خوشی پر دلی مبارکباد پیش کی اور نومولود کے لیے صحت، سلامتی، خوشیوں، نیک بختی اور روشن مستقبل کی دعائیں کیں۔ اس موقع پر مہمانوں نے خوشگوار ماحول میں باہمی ملاقات کی اور خوشی کے اس یادگار موقع پر اہل خانہ کے ساتھ اپنی محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پرتکلف عشائیے کے دوران خوشگوار گفتگو کا سلسلہ بھی جاری رہا اور تمام شرکاء نے اس خوبصورت خاندانی تقریب کو خوش آئند قرار دیا۔ میڈم نگہت انوار نے تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنوں اور دوست احباب کی شرکت نے نواسے کی خوشی کو مزید یادگار بنا دیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سب سے زیادہ کوریج دینے اور اخبارات رکھنے والا میڈیا گروپڈسٹرکٹ میڈیا پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پریس کل...
07/09/2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سب سے زیادہ کوریج دینے اور اخبارات رکھنے والا میڈیا گروپ

ڈسٹرکٹ میڈیا پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے باہمی اشتراک سے خصوصی صحافتی کوریج

محمد آصف حسین رانا
قائم مقام صدر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ
چیف آرگنائزر ڈسٹرکٹ میڈیا پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ
ضلعی صدر راجپوت اتحاد پاکستان ٹوبہ ٹیک سنگھ
میڈیا سیکرٹری اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین
ناظم نشر و اشاعت جماعت اہلسنت پاکستان ڈویژن فیصل آباد
نمائندہ خصوصی روزنامہ نئی صبح فیصل آباد
بیورو چیف روزنامہ پبلک پاور لاہور
بیورو چیف روزنامہ انڈرورلڈ لاہور
بیورو چیف روزنامہ سٹی میڈیا پاکستان لاہور
ایوارڈ یافتہ جرنلسٹ

مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں:
🌐 "City Media Pakistan" (https://citymedia.pk
👉 "TikTok" (https://www.tiktok.com/
📞 0345-7567328

انشاءاللہ حاضری ہوگی
07/09/2026

انشاءاللہ حاضری ہوگی

06/09/2026

یومِ دفاع پاکستان: ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مرکزی تقریب، شہداء و غازیوں کو خراجِ عقیدت

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے) 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں افواجِ پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید، ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک اور ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے شرکت کی، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ضلعی افسران، امن کمیٹی کے ارکان، شہداء کی فیملیز، سول سوسائٹی اور قائم مقام صدر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد آصف حسین رانا سمیت صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔ تقریب کے دوران پرچم کشائی کی گئی، قومی ترانہ پڑھا گیا، پولیس، ریسکیو 1122 اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے سلامی پیش کی، جبکہ یومِ دفاع کے موقع پر سائرن بجا کر شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ضلع کونسل ہال میں طلبہ کی جانب سے ملی نغمے، ٹیبلو اور تقاریر پیش کی گئیں جن کے ذریعے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کا ذکر ہوا تو تقریب میں موجود افراد جذباتی ہوگئے اور وطن سے محبت کے جذبات نمایاں رہے۔ چوہدری امجد علی جاوید نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا روشن باب اور جرات و بہادری کی لازوال داستان ہے، افواجِ پاکستان کے شہداء نے وطن کے دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دیں اور قوم ان کی احسان مند ہے، شہداء کی قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور وطن کی سلامتی کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں، پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں وطن سے محبت، اتحاد اور قربانی کے جذبے کی یاد دلاتا ہے، شہداء اور غازیوں کی قربانیاں ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مضبوطی کے لیے ہمیں اتحاد اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ممبر صوبائی اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شہداء کی فیملیز کی نشستوں پر جاکر ان سے ملاقات کی اور تحائف پیش کیے، جبکہ شہداء کی فیملیز سے اظہارِ عقیدت کرتے ہوئے ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے شہریوں کی جانب سے ریلی بھی نکالی گئی جس میں شرکاء نے قومی پرچم لہراتے ہوئے وطن سے محبت کا اظہار کیا اور شہداء و غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی، ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Address

Toba Tek Singh
36050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City Media pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to City Media pk:

Shortcuts

Share