Social Media Club

Social Media Club عوام کی آواز، ہر خبر کے ساتھ!
📍رابطہ کریں: اپنی لوکل نیوز، ویڈیوز یا رپورٹس بھیجنے کے لیے! وٹس ایپ نمبر 03139504542

10/12/2025

ایمبولینس ڈرائیور قتل کیس: ملزم گرفتار، معمہ حل 🚨🔍

تھانہ لاہور پولیس نے ایمبولینس ڈرائیور اعجاز علی کے اندھے قتل کا معمہ مختصر وقت میں حل کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم امان زیب نے اپنے ماموں عدنان کی ایماء پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ گھریلو تنازعہ اس واردات کی بنیادی وجہ بتائی گئی ہے۔

29/10/2025

ٹوپی سرکل کے چاروں مراکز — ٹوپی، کوٹھا، مینی اور کلابٹ — کے پرائمری اسکولز کے درمیان سرکل سطح کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔
طلباء، اساتذہ، اسکول لیڈرز اور آفیسرز نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔
اسپورٹس ایونٹس کی شاندار میزبانی سرکل کمیٹی نے کی، جس میں صابر رحمان صابر، امان اللہ خان اور ثواب گل شامل تھے۔
مقابلوں کا انعقاد بہترین نظم و ضبط اور خوش اسلوبی سے کیا گیا۔ 👏🎯

29/10/2025

Social Media Club Follow please

29/10/2025

مردان کے میئر حمایت اللہ مایار کا ٹوپی بار کا خصوصی دورہ، وکلاء برادری کی جانب سے شاندار استقبال 👏⚖️

صوابی : ملگری وکیلان پینل نے خانزادہ امام غزالی خان کی سربراہی میں تحصیل بار ایسوسی ایشن ٹوپی کا دورہ کیا، جس میں مئیر مردان حمایت اللہ مایار ایڈووکیٹ، سلیم خان ایڈووکیٹ، زربادشاہ خان ایڈووکیٹ سمیت کئی معروف وکلاء شریک ہوئے۔

صدر ٹوپی بار ایسوسی ایشن نصیر خان ایڈووکیٹ اور شاہد خان ایڈووکیٹ نے مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا۔

25/10/2025

🎓 گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ٹوپی میں اینٹی کرپشن ویک کی تقریب
صوابی: گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ٹوپی میں اینٹی کرپشن ویک کے موقع پر تقریر، مضمون نویسی اور پینٹنگ کے مقابلے ہوئے۔
جی ایچ ایس ایس ٹوپی کے طلباء نے پانچ پہلی پوزیشنز حاصل کیں، جبکہ انگلش مضمون نویسی میں جی ایچ ایس ایس ٹھنڈا کوئی نے کامیابی حاصل کی۔
پرنسپل اکبر علی اور ایس ڈی پی ای فدا محمد نے طلباء کو کرپشن سے دور رہنے کی تلقین کی۔

18/10/2025

🏏 سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا ٹوپی صوابی کا دورہ!

انہوں نے کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کیے۔ 🇵🇰

17/10/2025

پولیس چوکی کلابٹ حملے میں شہید اہلکار نورکمال شاہ کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز شاہ منصور میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
تقریب میں آر پی او مردان جواد قمر، ڈی پی او ضیاء الدین احمد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
بعد ازاں شہید اہلکار کو ان کے آبائی علاقے بیسک میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔

16/10/2025

🌟 نیو لائرز آفس فیز ٹو کا افتتاح، وکلاء و سماجی شخصیات کی شرکت 🌟
ٹوپی بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام نیو لائرز آفس فیز 2 کا افتتاح سماجی و سیاسی رہنماء خانزادہ غزالی خان نے کیا۔ اس موقع پر وکلاء، بار عہدیداران، سماجی شخصیات اور میڈیا نمائندگان شریک ہوئے۔

امام غزالی خان نے تقریب میں ٹوپی بار ایسوسی ایشن کے لیے دو لاکھ روپے کا عطیہ کیا۔ جبکہ صدر ٹوپی بار نے کہا کہ یہ دفتر وکلاء کے باہمی تعاون اور عوامی خدمت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

03/10/2025

صوابی کے امن چوک میں مشتاق احمد خان اور صمود فلوٹیلا کارکنان کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

02/10/2025

صوابی: شیوہ اڈہ میں جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قائدین اور رضاکاروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

28/09/2025

کلاؤڈ برسٹ دالوڑی کے متاثرین نے تھانہ آئی ڈی ایس گدون کے سامنے مارکیٹ میں پولیس رویے اور مقامی کمیٹی کے خلاف علامتی احتجاج کیا۔ اور صوبائی حکومت سے داد رسی کا مطالبہ کیا ۔

21/09/2025

میٹرک امتحانات میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ٹوپی میں پہلی پوزیشن اور ڈسٹرکٹ سطح پر دوسری پوزیشن اپنے نام کرنے والے ذوہیب احمد ولد حمید اللہ چاوڈھیر ٹوپی کا خصوصی گفتگو

Address

Main Bazar
Topi
23460

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Media Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category