Voice Of Gadoon

Voice Of Gadoon اپنے علاقہ کے حقائق پر مبنی خبریں ویڈیوز تصاویر ہمیں واٹسپ کرے ہم بنیں گے اپ کا اواز

. . . . . . . . . . . .  منجانب سلیم لالا. . . . . . . . . . . .  د صوابئ ضلعی انتظامیه له خوا په ګدون کښ د افیون فصل تل...
28/01/2025

. . . . . . . . . . . . منجانب سلیم لالا. . . . . . . . . . . .

د صوابئ ضلعی انتظامیه له خوا په ګدون کښ د افیون فصل تلف کول ظالمانه عمل دی پکار ده چه حکومت د ګدون امازئ انډسټريل سټيټ مراعات بحال کړئ پکار ده چه د دی ناروا ظلم خلاف د ګدون مشران ګرينډ جرګه راوغواړي ایکشن کميټي صوابئ به ورسره کلکه مرسته او ملاتړ کوي
ایکشن کمیټي صوابئ !!

ورکنگ فوکس گرامر گرلز سکول و کالج گدون صوابی ....روایتی انداز میں لڑکیوں کا یہ منفرد سکول چل رہا تھا اور سہولیات میں دن ...
23/04/2024

ورکنگ فوکس گرامر گرلز سکول و کالج گدون صوابی ....

روایتی انداز میں لڑکیوں کا یہ منفرد سکول چل رہا تھا اور سہولیات میں دن بدن کمی واقع ہو رہی تھی . بچیاں سکول چھوڑنے کی فکر میں لگی تھیں کہ اتنے میں بہت دور سے ایک بہت ہی پر اعتماد قابل تجربہ کار اوراعلی تعلیم یافتہ پرنسپل میڈم حفصہ بلقیس بطور پرنسپل اگئ .

پورا نظام مشاہدہ کرنے کے بعد اپنی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اسکول میں بہت اچھی بہترین اصلاحات کیں جس کی وجہ سے ماحول میں ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کی گئ .

سب سے پہلے تو میڈم حفصہ بلقیس نے مرد اساتذہ کا داخلہ و کلاسز فیمیل کی طرف بند کر دی اور کوشش کر رہی ہے کہ ناگزیر اساتذہ کی جگہ ڈائریکٹریٹ سے اور فیمیل اساتذہ لائیں.

مختلف فنکشنز کا انعقاد کیا جس سے سکول میں ایک نئ روح پھونک دی اور خود اس کی نگرانی کرنے لگی . اساتذہ کو بہت زیادہ ترغیبات دیں جس سے ان کا حوصلہ و کارکردگی بڑھی اور کوئ کلاس خالی نہیں رہ گئ.

نرسری کلاسز میل و فیمیل کی ذمہ داری اپنے سر لیکر بچوں کو بٹھایا کرسیاں ارینج کیں جگہ پیدا کی اور ایک خوبصورت اضافہ کے ساتھ دوستانہ ماحول میں کام شروع کیا.

سکول و کالج کے مین گیٹ کو ورکنگ فوکس کے خوبصورت مونو گرام اور نام سے مزین کیا جس سے انے والے بہت متاثر ہوتے ہیں.

پہلی دفعہ ورکنگ فوکس سکول و کالج میں یتیم لڑکیوں کے لئے ایک ویلفئیر تنظیم کی طرف سے یونیفارم سکارف دوپٹہ اور 1000 ہزار روپے نقد انعام کے طور پر دئیے گئے اور محترمہ پرنسپل صاحبہ نے ان کے سر پر شفقت کا ہاتھ پیرا دعائیں اور حوصلہ دیا .

سکول کی تاریخ میں پہلی دفعہ اپ نے لڑکیوں کے لئے اپنے سکول کے اندر مردان بورڈ کے لئے کوششیں کیں اور اس دفعہ ان شاء اللہ ایف ایس سی کا امتحانی ہال ورکنگ فوکس کے اندر ہی ہو گا تاکہ بچیوں کو گندف یا ٹوپی تک جانے سے بچایا جائے.

شاید سٹاف کے لئے یہ مہربان پرنسپل اتنی اچھی نہ ہو لیکن والدین کے لئے بچوں کے لئے اور خاص کر ماوں کے لئے میڈم بلقیس بہت بہتر ہے .

سلطان زیب نے بتایا کہ میں میڈم کے پاس اپنی بچی غروبہ کا کیس لے کر گیا اور درخواست کی . میڈم اٹھی ٹیچرز کو بلایا ڈسکشن کی اور میں بہت مطمئین ہو کر دفتر سے نکلا اور میرے دل سے دعائیں نکلیں کہ ایسی رحم دل عورت کہیں دیکھی نہیں . بے شک میرا کام ہو یا نہ ہو لیکن میڈم نے میرا دل جیت لیا ہے .

سالانہ امتحان کے نتائج کے موقع پر بچوں کو پر مغز تقریر کی اور قابل و ذہین بچیوں میں انعامات تقسیم کئے اور انھیں داد دی شاباش دی اور ان کے حوصلے بڑھا دئیے.

پشاور یونیورسٹی کی یہ فارغ پرنسپل صاحبہ اج کل پی ایچ ڈی کر رہی ہے اور ان کا تعلق ضلع خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈی ائ خان ضلع سے ہے .

ورکنگ فوکس فیمیل سکول و کالج کے اس نئے پرنسپل کے انے سے ایک نئ تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے اور ہر طرف اس کے کام کی محنت کا اور بچیوں سے محبت کے قصے چار سو پھیل گئے ہیں.

گدون ایک بہت سخت سٹیشن ہے اور خاص کر فیمیل کے لئے تو یہاں ٹھرنا بہت مشکل ہے لیکن میڈم نے اس کام کو ایک چیلنج کے طور پر لیا ہے اور اپنے مقصد میں وہ کامیاب دکھائ دے رہی ہے .

مختلف تقاریب سکول میں منعقد کر رہی ہے اور حالیہ دنوں میں شجرکاری کی ایک تیز مہم چلائ جس میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹوپی بھی مدعو تھے اور لوکل سطح پر ان کو بھی اپنے مسائل سے اگاہ کیا لیکن اے سی صاحب پھر اس طرف دکھائ نہیں دئیے .

ورکنگ فوکس گرلز گرامر سکول کی خوبصورتی دلفریبی حسن اور تعلیمی کارکردگی بڑھانے میں اپنی استطاعت اور قابلیت ے مطابق میڈم پوری تندہی سے محنت و مشقت کر رہی ہے اور ہماری درخواست ہے اعلی حکام ورکرز ویلفئیر بورڈ سے کہ اس سکول و کالج کے لئے فوری طور پر مزید سٹاف و سہولیات کا انتظام کریں تاکہ ضلع صوابی کے اس پسماندہ علاقہ گدون کی بہادر قابل بچیاں زیور تعلیم سے مزین ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں .

یہ بات ضرور یاد رکھنی چاہیے کہ اگر ہیڈکوارٹر اور اعلی حکام تعاون نہ کریں سہولیات نہ دیں تو ایک پرنسپل چاہے جتنی بھی کوشش کرے یہ چمن اسی طرح گل و گلزار نہیں ہو سکتا .

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی شاہ زیب خان
اسسٹنٹ کمشنر صوابی عدنان خٹک صاحب
پرنسپل ورکنگ فوکس سکول اینڈ کالج فیمیل بلقیس
اور بشردوست

دعا ہے کہ اپ سب خوش رہیں.

پروفیسر بشردوست بام خیل

فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیںموج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں💝💝🇵🇰یہ بھی ایک پولیس افسر ہے جو ڈیوٹی کے ساتھ...
27/03/2024

فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں💝💝🇵🇰

یہ بھی ایک پولیس افسر ہے جو ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کررہاہے؛؛ اج گدون کے مختلف گاؤں میں انسانیت کے جذبے سے سرشار اس عظیم انسان نے 50 خاندانوں کو 10 /10 ہزار روپے امداد دیکر ثابت کردیا کہ خدمت کیلۓ اپکا صدر اور وزیر ہونا ضروری نہیں؛؛ بلکہ وہ احساس ضروری ہے جن سے اپ معاشرے میں ایام زندگی گزارنے والے غریبوں کا ھمدرد بن سکیں👌🏻💝🙏🏻رشید خان🇵🇰🇵🇰👌🏻

21/03/2024

😢 انتہائی افسوس ناک 😢
رمضان المبارک کے دوران صوابی میں اب تک مختلف واقعات میں 11افراد قتل ہوئے۔
امن بہ سنگہ راشی؟

27/11/2023

انے والے الیکشن میں کس پارٹی کو ووٹ دیں گے

اعلان فوتگی ۔۔۔ غم خبر ۔۔کابگنی کلے ۔۔۔انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔گاؤں کابگنی گدون صوابی میں شاہ زمان خان جدون ETO ری...
28/08/2023

اعلان فوتگی ۔۔۔ غم خبر ۔۔کابگنی کلے ۔۔۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔
گاؤں کابگنی گدون صوابی میں شاہ زمان خان جدون ETO ریٹائرڈ کی بیٹی ،میاں زمان خان ایجوکیشن ریٹائرڈ کی بھانجی،ممبر رب نواز خان کی بیوی،شاھد نواز خان ،شاہ نواز خان کی بہن،ڈاکٹر ھارون زمان خان کی پھوپھی زاد بہن بقضائے الٰہی وفات پا چکی ہے نماز جنازہ کل بروز منگل بتاریخ 29/8/2023 بوقت صبح 10 بجے بمقام کابگنی گدون جنازگاہ میں ادا کی جائے گی ۔

ایک کامیاب اور بہترین فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر یونائیٹڈ گدون ویلفئیر آرگنائزیشن/گدون سوشل ورکرز ٹیم کے تمام دوستوں ک...
26/08/2023

ایک کامیاب اور بہترین فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر یونائیٹڈ گدون ویلفئیر آرگنائزیشن/گدون سوشل ورکرز ٹیم کے تمام دوستوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں
گدون کی آواز

22/08/2023

جماعت نہم اور دہم میں پاس ہونے والے تمام طلباء ، انکے والدین اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں!!
منجانب گدون سوشل ورکر

22/08/2023

جماعت نہم اور دہم میں پاس ہونے والے تمام طلباء ، انکے والدین اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں!!
منجانب وائس آف گدون

آج 20اگست2023 سے باقاعدہ طور پر گدون میلہ کا آغاز ہوا۔ جس کا افتتاح تحصیل مئیر محمدرحیم جدون صاحب اور ٹی ایم او یاسر  صا...
20/08/2023

آج 20اگست2023 سے باقاعدہ طور پر گدون میلہ کا آغاز ہوا۔ جس کا افتتاح تحصیل مئیر محمدرحیم جدون صاحب اور ٹی ایم او یاسر صاحب اور حاجی غفورخان جدون صاحب نے کیا۔ اس میں علاقہ گدون و اتمان سے عوام کی بھرپورشرکت کی اور گدون سوشل ورکرز اور جمعیت علماء اسلام کے سوشل میڈیا کی دوستوں وکلاء برادری جس میں خصوصی طور پر چنگیزخان ایڈوکیٹ صدربار ٹوپی اور انکی ٹیم کی بھی شرکت ہوئی۔ اس افتتاحی ایونٹ کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے کی گئ اور اس کے بعد ٹی ایم او صاحب نے میلہ کی کامیابی پر گفتگو فرمائی۔ انکے بعد جمعیت علماء اسلام کے (سابقہ ناظم )حاجی اجون خان جدون صاحب نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور تحصیل مئیر صاحب نے اپنے خطاب میں ٹی ایم او یاسر صاحب ٹی او آر فواد صاحب اور جن لوگوں نے مئیر صاحب کے ساتھ محنتیں کی اس کام میں سب کا شکریہ ادا کیا اور گدون سوشل ورکرز کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس بات کی وضاحت کی کہ بادہ چیک پوسٹ کا سروے ھم نے کیا لیکن برساتی نالے (خوڑ) کی وجہ سے وہ نامنظور ہوا۔ بیسک چیک پوسٹ کا سروے کیا گیا لیکن جگہ کی عدم دستیابی تھی جس کی وجہ سے ایک میلہ کیسنل ہوا ہم نے دوبارہ محنتیں کی اور گدون کے سرزمین پر یہ میلہ علی شیر خیل، شابی خیل وغیرہ لوگوں کے شاملات پر اس میلے کا انعقاد کیا جارہا یے آج۔ آخر میں الحاج غفورخان جدون صاحب نے تمام عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس میلے کے کامیابی کے لئے احسن اقدام ادا کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعلان کیا کہ آج یہ میلہ ٹیکس فری یے اور میری کوشیش ہے کی غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔پریس سیکریٹری بصرجدون۔

گدون کی آواز
19/08/2023

گدون کی آواز

Address

Topi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Gadoon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share