Gadoon

Gadoon گدون سوشل میڈیا

ایک حقیقی خدمتگار: اسلم خان جدون مولا خیل گندفسچی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کے لیے کسی اعلیٰ عہدے یا دکھاوے کی ضرورت نہ...
22/07/2026

ایک حقیقی خدمتگار: اسلم خان جدون مولا خیل گندف
سچی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کے لیے کسی اعلیٰ عہدے یا دکھاوے کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ اس کے لیے ایک دردمند دل اور خدمت کا سچا جذبہ درکار ہوتا ہے۔ انہی اعلیٰ اوصاف کے حامل اسلم خان جدون مولا خیل گندف، جو کہ محکمہ پولیس میں اپنی ذمہ داریاں انتہائی امانت داری سے سرانجام دے رہے ہیں، انسانیت کی خدمت کی ایک بہترین اور زندہ مثال ہیں۔
گزشتہ تقریباً دو دہائیوں سے خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے طبی مرکز، لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH) پشاور میں ان کی تعیناتی محض ایک سرکاری ڈیوٹی نہیں، بلکہ دکھی انسانیت کا مداوا بن چکی ہے۔ وہ نہ صرف اپنی ڈیوٹی کے ساتھ مکمل انصاف کرتے ہیں، بلکہ اپنے عوام دوست رویے اور خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت کی بنا پر ہسپتال کے عملے اور مریضوں میں یکساں مقبول اور محترم ہیں۔
خصوصاً علاقہ گدون اتمان اور ان کے اپنے ابائی گاؤں گندف سے آنے والے بے بس اور پریشان حال مریضوں کے لیے اسلم خان جدون سالہا سال سے ایک مضبوط آسرا بنے ہوئے ہیں۔ ہسپتال کے پیچیدہ نظام، پرچیوں کی قطاروں اور علاج معالجے کے مرحلوں میں وہ ہر ضرورت مند کی رہنمائی اور مدد کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
کسی ہسپتال کے ماحول میں اتنے طویل عرصہ تک مسلسل اسی جذبے اور مسکراہٹ کے ساتھ لوگوں کے کام آنا کوئی معمولی بات نہیں۔ اسلم خان جدون جیسے باضمیر اور مخلص اہلکار پولیس محکمہ اور اپنے پورے علاقے کا فخر ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، تندرستی اور لمبی زندگی عطا فرمائے اور ان کا یہ جذبہِ خدمت اسی طرح قائم و دائم رہے۔ آمین!

🚦 عوامی شکایات پر فوری ایکشن، ٹوپی ٹریفک بیٹ میں تبدیلی کا خیرمقدمٹریفک پولیس کا اصل مقصد عوام کی خدمت، ٹریفک کی بلا تعط...
20/07/2026

🚦 عوامی شکایات پر فوری ایکشن، ٹوپی ٹریفک بیٹ میں تبدیلی کا خیرمقدم

ٹریفک پولیس کا اصل مقصد عوام کی خدمت، ٹریفک کی بلا تعطل روانی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور ٹریفک قوانین پر مؤثر عمل درآمد ہے، نہ کہ جرمانوں کو آمدنی کا ذریعہ بنا کر شہریوں کو ہراساں کرنا۔

تحصیل ٹوپی کے عوام کی جانب سے ٹریفک چیکنگ کے دوران غیر ضروری جرمانوں، نامناسب رویے اور عوامی مشکلات سے متعلق اٹھائے گئے تحفظات پر اعلیٰ حکام کی جانب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک انچارج رازق کو ٹوپی ٹریفک بیٹ سے کلوز کیے جانے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او صوابی جناب وقاص رفیق اور چیف ٹریفک وارڈن جناب علی خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے عوامی آواز کو اہمیت دیتے ہوئے بروقت فیصلہ کیا۔ ایسے اقدامات سے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا اور یہ ثابت ہوتا ہے کہ عوامی شکایات کو سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ ٹوپی میں ٹریفک کا نظام مزید بہتر بنایا جائے گا، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی، اور ٹرانسپورٹ میں خودساختہ یا سرکاری مقررہ نرخوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی کی جائے گی تاکہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم ہو۔

ہمیں یقین ہے کہ قانون کی عملداری کے ساتھ ساتھ شائستہ، منصفانہ اور عوام دوست رویہ ہی پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مضبوط بناتا ہے۔

عوامی مفاد، قانون کی بالادستی اور بہترین ٹریفک نظام ہی ہماری مشترکہ ترجیح ہونی چاہیے۔

20/07/2026

سابقہ پی آر او پولیس اور موجودہ پروفیسر ڈاکٹر عامر نظیر کہتے ہیں: “پولیس میں تھا تو دن کی تقریباً 250 کالز آتی تھیں۔ کوئی ‘سر’ کہہ رہا ہوتا، کوئی ‘بھائی’ اور کوئی ‘محترم’۔ مگر جب سے محکمہ چھوڑا ہے، پورے دن میں صرف 3 لوگوں کی کالز آتی ہیں۔ ایک بیوی کی، ایک بچوں کی، اور ایک اس بندے کی جسے ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ میں محکمہ چھوڑ چکا ہوں۔

وہ کال کر کے کہتا ہے: ‘سر، یہ کام کروا دیں۔’ جب میں بتاتا ہوں کہ میں محکمہ چھوڑ چکا ہوں تو وہ صرف ‘اوکے’ کہہ کر کال بند کر دیتا ہے۔ یہ بھی نہیں پوچھتا کہ اب کیا کر رہے ہو یا محکمہ کیوں چھوڑا۔”

ڈاکٹر عامر نظیر کہتے ہیں کہ اس تجربے نے انہیں ایک بڑی حقیقت سمجھا دی۔ زیادہ تر لوگ آپ کی عزت آپ کی ذات کی نہیں بلکہ آپ کے عہدے، اختیار اور اپنے کام کی وجہ سے کرتے ہیں۔ جب عہدہ ختم ہو جاتا ہے تو بہت سے تعلقات بھی خود بخود ختم ہو جاتے ہیں۔

12/07/2026

DC swabi ao acc topi yamen sana ta request de chi gadoon industry state ki du tankhwa tapos de oki@@ #

Jadoon mall k owner niaz Muhammad jadoon,ex ISF president Engr waqar jadoon,PTI Saudi Arabia k rehnona Tariq jadoon Ka w...
12/07/2026

Jadoon mall k owner niaz Muhammad jadoon,ex ISF president Engr waqar jadoon,PTI Saudi Arabia k rehnona Tariq jadoon Ka walid SB wafath pa Gaye Hain namazi janaza 6.00Pm Py Gandaf main Ada ki jaygi

صوابی پابینی، سانپ کا ڈسا نوجوان جاں بحق، وفات کی خبر سن چچا بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، دونوں کے جنازے ایک سات...
08/07/2026

صوابی پابینی، سانپ کا ڈسا نوجوان جاں بحق، وفات کی خبر سن چچا بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، دونوں کے جنازے ایک ساتھ ادا۔

پابینی سید شاہ گھڑی کے نوجوان عادل جدون کو دو روز قبل سانپ نے ڈس لیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق انہیں پہلے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
بعد ازاں طبیعت بگڑنے پر انہیں دوبارہ ہسپتال لایا گیا، جہاں سے پشاور ریفر کیا گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق پشاور پہنچنے تک زہر جسم میں پھیل چکا تھا اور عادل جدون جانبر نہ ہوسکے۔
عادل جدون کی وفات کی خبر سن کر ان کے چچا نیک محمد کاکا کو بھی دل کا دورہ پڑا، اور وہ بھی انتقال کر گئے۔
یوں دونوں مرحومین کی نمازِ جنازہ کل شام 6:15 بجے ادا کردی گئیں۔ اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے آمین

‎(شاہ زیب کی بہادری پر ضلعی انتظامیہ کا فوری ردِعمل)‎نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان‎صوابی:ضلع صوابی کے گاؤں شاہ ...
07/07/2026

‎(شاہ زیب کی بہادری پر ضلعی انتظامیہ کا فوری ردِعمل)
‎نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان
‎صوابی:ضلع صوابی کے گاؤں شاہ منصور سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاہ زیب کی غیر معمولی بہادری اور انسان دوستی کو ضلعی انتظامیہ نے سراہتے ہوئے ان کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی اویس بابر نے صوابی نامہ نیوز پر نشر ہونے والی وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شاہ زیب کے جذبۂ ایثار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔صوابی نامہ نیوزذرائع کے مطابق دریائے سندھ کے مقام ہنڈ پر ایک لڑکی ڈوب رہی تھی۔ اس دوران شاہ زیب نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر فوری طور پر دریا میں چھلانگ لگا کر بروقت امدادی کارروائی کی اور لڑکی کو بحفاظت باہر نکال کر اس کی جان بچا لی۔شاہ زیب نے جرات، حاضر دماغی اور انسان دوستی کی شاندار مثال قائم کی ہے، جس پر انہیں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا تاکہ معاشرے میں ایسے مثبت اور بہادر کرداروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔شاہ زیب کے اس بہادرانہ اقدام کو علاقے کے عوام نے بھی بھرپور سراہا ہے اور اسے انسانیت، ایثار اور ذمہ داری کی بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔(.

ٹوپی، صوابی کی بیٹی سے دنیا کی نمبر ون ACCA ٹاپر تک (سدرہ خان) کی قابلِ فخر داستان 🌟بعض کامیابیاں صرف کسی ایک فرد کی نہی...
06/07/2026

ٹوپی، صوابی کی بیٹی سے دنیا کی نمبر ون ACCA ٹاپر تک (سدرہ خان) کی قابلِ فخر داستان 🌟

بعض کامیابیاں صرف کسی ایک فرد کی نہیں ہوتیں، بلکہ وہ پورے علاقے، پورے صوبے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک شاندار کامیابی ضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی سے تعلق رکھنے والی ہونہار بیٹی (سدرہ خان) کی ہے، جنہوں نے ثابت کر دیا کہ خواب اگر بڑے ہوں اور محنت سچی ہو تو دنیا کی کوئی منزل ناممکن نہیں رہتی۔

ایک عام خاندان سے تعلق رکھنے والی سدرہ خان نے اپنے عزم، مسلسل محنت اور غیر معمولی لگن کے ساتھ ACCA جیسے دنیا کے مشکل ترین پروفیشنل اکاؤنٹنگ پروگرام کا انتخاب کیا۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ تعلیم Professionals' Academy of Commerce (PAC)، پشاور سے حاصل کی اور خود کو عالمی معیار کے مقابلے کے لیے تیار کیا۔

پھر وہ تاریخی لمحہ آیا جس نے نہ صرف صوابی بلکہ پورے پاکستان کو عالمی سطح پر فخر کا موقع دیا۔

سال 2016 میں سدرہ خان نے ACCA کے Management Accounting (MA-1) امتحان میں 100 میں سے 100 نمبر حاصل کیے اور 180 ممالک کے ہزاروں امیدواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یہ کامیابی صرف ایک ریکارڈ نہیں تھی، بلکہ اس حقیقت کا زندہ ثبوت تھی کہ صوابی کی بیٹیاں بھی عالمی سطح پر اپنی ذہانت، قابلیت اور محنت کا لوہا منوا سکتی ہیں۔

سدرہ خان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز صرف ٹاپ کرنا نہیں، بلکہ پاکستان، خیبر پختونخوا اور صوابی کا نام پوری دنیا میں روشن کرنا تھا۔

انہوں نے نوجوانوں، خصوصاً طالبات کو پیغام دیا کہ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں، بڑے خواب دیکھیں، محنت سے کبھی پیچھے نہ ہٹیں اور کسی عالمی مقابلے سے نہ گھبرائیں، کیونکہ خود اعتمادی اور مسلسل جدوجہد ہر ناممکن کو ممکن بنا دیتی ہے۔

سدرہ صرف ایک نام نہیں، بلکہ ہر اس بیٹی کے لیے امید، حوصلے اور کامیابی کی علامت ہیں جو محدود وسائل کے باوجود بڑے خواب دیکھنے کی ہمت رکھتی ہے۔

صوابی کو اپنی اس قابلِ فخر بیٹی پر ہمیشہ ناز رہے گا۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے، آمین۔ 🤲🇵🇰

06/07/2026
مقابلے میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پر گدون الرٹ نیوز کے طرف سے وقاص علی کومبارکباد پیش کرتے ہیں اور یقیناً یہ سفر اس کی کا...
03/07/2026

مقابلے میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پر گدون الرٹ نیوز کے طرف سے وقاص علی کومبارکباد پیش کرتے ہیں اور یقیناً یہ سفر اس کی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے

Address

Gadoon
Topi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gadoon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share