12/09/2025
*صوابی: تھانہ تورڈھیر پولیس کی کامیاب کارروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار — 05 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد*
تھانہ تورڈھیر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم جواد ساکن جہانگیرہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے پانچ چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاء الدین احمد* نے چوری کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے *ایس ڈی پی او سرکل لاہور ASP محمد نعمان کی قیادت میں، *ایس ایچ او تورڈھیر گوہر خان* اور *چوکی انچارج جہانگیرہ فضل آمین خان* پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی۔
پیشہ ورانہ حکمت عملی اور علاقے میں مؤثر پتہ براری کے ذریعے پولیس نے چور گروہ کے سرغنہ جواد کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزم نے وارداتوں کا اعتراف کیا ۔
ملزم کے قبضے سے پانچ چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں، جو جلد ضابطے کی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔
ملزم کی گرفتاری اور موٹرسائیکلوں کی برآمدگی پر مدعیان نے تھانہ تورڈھیر پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔