Pishin karbala Vines

Pishin karbala Vines Like My Page

17/11/2025

انکل لولی پوپ لیں میرے ابا کو چھوڑ دیں اس بات پر ڈکیت شرمندہ ہو کر لوٹا ہوا مال واپس کر کے بچی کے سر پر ہاتھ رکھ کر شفقت سے پیار کرتا ہے اور چلا جاتا ہے۔

کربلا بائی پاس کے جمپ پر ایک تلخ منظرہر روز جب اس جمپ سے گزر ہوتا ہے، دل ایک عجیب کرب سے گزر جاتا ہے۔ تپتی ہوئی دھوپ، جھ...
22/07/2025

کربلا بائی پاس کے جمپ پر ایک تلخ منظر

ہر روز جب اس جمپ سے گزر ہوتا ہے، دل ایک عجیب کرب سے گزر جاتا ہے۔ تپتی ہوئی دھوپ، جھلستی گرمی… اور ایک عورت اپنے ایک یا دو معصوم بچوں کے ساتھ وہاں کھڑی بھیک مانگ رہی ہوتی ہے۔

ان بچوں نے نہ دنیا کا دکھ جانا ہے، نہ کسی سے سوال کرنا سیکھا ہے… مگر پھر بھی ان کے حصے میں یہ تپتی دھوپ، گرمی کی شدت، اور سڑک کی گرد و غبار آتی ہے۔ وہ عورت تو شاید اپنی مجبوریوں یا عادتوں کی مار ہو، مگر ان بچوں کا کیا قصور؟ وہ معصوم وہیں بیٹھے بیٹھے تھک کر سو جاتے ہیں، بے خبر اس گرمی سے جو ان کے نازک وجود کو جھلسا رہی ہوتی ہے۔

کچھ دن پہلے ایک سوشل میڈیا کارکن نے بڑی نرمی سے اس عورت کو سمجھایا بھی کہ اگر بھیک ہی مانگنی ہے تو کم از کم درخت کے سائے میں جا کر بیٹھو، بچوں کو سکھ دو… مگر افسوس، وہ بات نہ مانی گئی۔

یہ صرف ایک سماجی مسئلہ نہیں، بلکہ ایک انسانی المیہ ہے۔ اہلِ علاقہ، فلاحی ادارے، اور انتظامیہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس عورت کو مناسب رہنمائی اور مدد دیں، اور خاص طور پر بچوں کو اس اذیت سے بچائیں۔
ان معصوموں کا کوئی قصور نہیں… ہم سب ان کے ذمہ دار ہیں۔

پانچ گھنٹے ظلم!مدرسے کے معصوم طالبعلم کو تین درندوں نے پانچ گھنٹے تک مار مار کر شہید کر دیا۔جب قاری یا عالم کا لبادہ اوڑ...
22/07/2025

پانچ گھنٹے ظلم!

مدرسے کے معصوم طالبعلم کو تین درندوں نے پانچ گھنٹے تک مار مار کر شہید کر دیا۔
جب قاری یا عالم کا لبادہ اوڑھنے والے ہی ظلم کریں تو خاموشی جرم بن جاتی ہے۔

ایسے بےغیرتوں کے خلاف بولنا علماءِ حق کی حمایت ہے – اور یہ وقت کا تقاضا ہے۔

ان شاءاللہ جلد ایسے منافقوں کے چہرے بےنقاب کروں گا۔
حق اور باطل کی تفریق اب واضح ہوگی۔

کوئٹہ: ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل — مقتولین کی قبرکشائی، پوسٹ مارٹم میں اہم انکشافاتکوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں غ...
22/07/2025

کوئٹہ: ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل — مقتولین کی قبرکشائی، پوسٹ مارٹم میں اہم انکشافات

کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے دو افراد کی قبر کشائی کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ 4 جون 2025 کو پیش آیا تھا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق، مقتولہ کو سات گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کیا گیا، جب کہ مقتول احسان سمالانی کو نو گولیاں لگیں۔
قبرکشائی کے بعد دونوں لاشوں کا باقاعدہ پوسٹ مارٹم کیا گیا تاکہ شواہد کو قانونی طور پر محفوظ کیا جا سکے۔

واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹ...
20/07/2025

سوشل میڈیا پر مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات اور ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جائے وقوعہ کا تعین کرکے اس واقعے میں ملوث تمام افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ایسی سفاکانہ حرکات نہ صرف ناقابل برداشت ہیں بلکہ یہ معاشرتی اقدار اور انسانی وقار کی سنگین توہین بھی ہیں انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کی عملداری کو چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ ویڈیو میں دکھائی گئی بربریت ہر سطح پر قابل مذمت ہے اور حکومت بلوچستان اس ظلم پر خاموش تماشائی نہیں بنے گی واقعے میں ملوث عناصر کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ویڈیو میں موجود ملزمان کی شناخت میں مدد کریں اور واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے اپنا ذمہ دارانہ معاشرتی کردار ادا کریں

20/07/2025

"یہ دعوت کھانے کی نہیں تھی... یہ غیرت کی وہ رسم تھی، جو ہمیشہ محبت کو نگلتی ہے۔

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والا جوڑا، زرک اور شیتل، قبیلے کے ہاتھوں پھر بلایا گیا۔
دعوت کا بہانہ کیا گیا — مگر یہ کسی برات کی نہیں، برسی کی تیاری تھی۔

انہیں گاڑیوں کے قافلے میں ایک سنسان میدان میں لا کر اتارا گیا،
جہاں 19 غیرت مند مرد پہلے سے تیار کھڑے تھے۔
پانچ کے ہاتھوں میں لوڈڈ بندوقیں تھیں۔
شیتل، 24 برس کی، سفید چادر میں لپٹی ہوئی،
اور زرک، 32 برس کا، اپنے فیصلے پر آج بھی نادم نہیں۔

شیتل نے خاموشی سے قرآن اٹھایا...
قبیلے کے سامنے نظریں جھکانے کے بجائے، بلند کر کے ایک ہی بات کہی:
"بس گولی مارنا، اور کچھ نہیں۔"
حالانکہ یہ اجازت کسی نے مانگی ہی کب تھی؟

نہ التجا، نہ فریاد، نہ رحم کی کوئی دعا —
وہ خود چل کر گئی اُس جگہ،
جہاں محبت کا جنازہ پڑھا جانا تھا۔

اور پھر…
ایک نہیں، نو گولیاں شیتل کے جسم سے گزار دی گئیں —
اور خاموشی سے گرتی وہ لڑکی، اپنی زبان سے کچھ نہ کہہ کر بھی
سماج کی چیخوں سے زیادہ بول گئی۔

زرک کی باری آئی تو، اُسے دوگنی گولیاں مار کر
یوں "غیرت" کو مطمئن کیا گیا۔

یہ صرف ایک جوڑے کی کہانی نہیں،
یہ آج کے دور میں، محبت اور آزاد فیصلے کے قتل کی وہ سچائی ہے
جسے ہم سب جانتے ہیں... مگر سہتے ہیں۔"

27/06/2025

Salamona Najeeb Yam

21/05/2025

ٹرمپ کی سعودیہ عرب آمارات آمد پر سعودی استقبال
استقبال کے لیے موجود سفید کپڑوں میں ملبوس مقامی لڑکیاں جس میں وہ اپنی لمبی زلفیں لہرا رہی ہیں اور اس دوران ٹرمپ ان کے بیچ سے ہو کر گزرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین یہ سوال پوچھتے دکھائی دیے کہ یہ آخر ہے کیا ایک اسلامی ملک میں اس طرح کی پرفارمنس کیوں دی جا رہی ہے؟

سید احسان اللہ آغا ایس ایس پی لاہور تعیناتجنکا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین کلی کربلا سے ہے۔🇵🇰🇵🇰🇵🇰
08/05/2025

سید احسان اللہ آغا ایس ایس پی لاہور تعینات
جنکا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین کلی کربلا سے ہے۔🇵🇰🇵🇰🇵🇰

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pishin karbala Vines posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category