08/07/2025
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 8 جولائی 2025ء
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر لال چند اوکرانی (پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سندھ کے صدر و معاون خاص وزیراعلی سندھ برائے اقلیتی امور), صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری سندھ اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔
اجلاس میں 48 نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا، جن میں تعلیم، صحت، بلدیاتی مسائل، اقلیتوں کے تحفظ، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور دیگر اہم عوامی معاملات شامل تھے۔ کابینہ نے کئی عوامی فلاحی منصوبوں کی منظوری دی اور متعدد فیصلے آئندہ عوامی بہتری کے تناظر میں متوقع ہیں۔
ڈاکٹر لال چند اوکرانی نے وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے اور وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت میں سندھ کو ایک پُرامن، ترقی یافتہ اور ہم آہنگ معاشرہ بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔