09/07/2025
درخواست برائے مالی امداد/نوکری کے لیے
مورخہ: 09-08-2025
جناب ظہور احمد بلیدی صاحب
السلام علیکم!
میرا نام شے نور ہے اور میرے والد کا نام مومن ہے۔ میں ضلع کیچ کے علاقے بالگتر نلی کا رہائشی ہوں۔ اس وقت میں ہوشاب ڈگری کالج کا طالب علم ہوں اور ساتھ ہی ڈیلٹا سینٹر تربت میں بھی تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔
میں ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہوں۔ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے میں نے مختلف لوگوں کے گھروں میں برتن دھونے اور دیگر محنت مزدوری کے کام کیے، مگر اس کے باوجود مجھے دو وقت کی روٹی بھی وقت پر میسر نہیں آتی تھی۔ ان تمام مشکلات کے باعث، افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج، مورخہ 09 اگست 2025 کو، میں نے اپنی تعلیم عارضی طور پر ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میری آپ سے دلی گزارش ہے کہ آپ میری بات کو سنجیدگی سے لیں اور میری درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے کوئی چھوٹی موٹی نوکری فراہم کرنے میں مدد فرمائیں، تاکہ میں اپنی تعلیم دوبارہ جاری رکھ سکوں اور ایک باعزت مستقبل کی طرف بڑھ سکوں۔
آپ کی مہربانی ہوگی اگر آپ میری مدد کریں گے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
خیراندیش
شے نور
رہائشی: بالگتر نلی، ضلع کیچ
طالب علم: ہوشاب ڈگری کالج و ڈیلٹا سینٹر تربت
رابطہ نمبر: [03362624211]