
30/07/2025
*جیونی میں کچھ دن قبل ضبط شدہ گاڑیوں کو چھڑوانے میں سماجی کارکن صغیر رند صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں*
(اہلیان دشت و نگور)
کچھ دن قبل دشت و نگور کے مختلف علاقوں سے سکیورٹی فورسز کی طرف سے کثیر تعداد میں گاڑیوں کو ضبط کیا گیا جس سے کئی گھروں کے چولہے بُجھ چکے تھے اور لوگوں میں مایوسی کی ایک لہر دوڑ چکی تھی، کہ سیاسی و سماجی کارکن جناب صغیر رند کی طرف سے گزشتہ تین دنوں سے بھرپور جدوجہد کی جا رہی تھی جہاں وہ گوادر میں مختلف نامی گرامی حضرات سے ملاقاتیں کر رہے تھے اور بالآخر ان کی محنت رنگ لے آئی اور آج تمام ضبط شدہ گاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا۔
اہلیان دشت و نگور کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ صغیر رند نے ہر وہ محنت کی جو ایک لیڈر اپنے قوم کے لیے کرتا ہے، ضلح کیچ و گوادر میں سینکڑوں لیڈرز اور سیاسی افراد کے ہوتے ہوئے کسی نے بھی یہ نہیں سوچا کہ اتنی بڑی تعداد میں ان گاڑیوں کا ضبط ہونا ان غریب گاڑی مالکان کے لیے کسی قہر سے کم نہیں لیکن یہ بات ہر وقت یاد رکھی جائے گی کہ سماجی شخصیت جناب صغیر رند صاحب ہی وہ ایک واحد انسان تھے کہ انہوں نے اس درد و غم کو محسوس کیا اور کئی دنوں سے بھرپور جدوجہد کرنے کے بعد بالآخر ان کی محنت رنگ لے آئی۔
آخر میں اہلیان دشت و نگور سمیت غریب گاڑی مالکان نے اپنے بیان میں سماجی شخصیت جناب صغیر رند کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور یہ امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی وہ بارڈر و غریب گاڑی مالکان کے ساتھ اسی طرح کھڑے رہیں گے۔