Dehyati

Dehyati story

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں چاند گرہن کے مناظر
07/09/2025

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں چاند گرہن کے مناظر

صوبائی لائبریری کوئٹہ
03/09/2025

صوبائی لائبریری کوئٹہ

گزشتہ شب افغانستان کے صوبہ کنڑ کے مختلف اضلاع زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مال...
01/09/2025

گزشتہ شب افغانستان کے صوبہ کنڑ کے مختلف اضلاع زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان رپورٹ ہوا ہے۔

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق نورگل، چوکی، وٹپور، ماڼوگی اور چپہ درہ جیسے اضلاع میں کم از کم 500 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1000 سے زائد افراد زخمی ہوئے تاہم حکام کے مطابق ہلاکتوں اور زخمیوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ دور دراز علاقوں سے رابطے بحال ہونے میں وقت لگ رہا ہے۔

زلزلے کے بعد اب بھی جھٹکے وقفے وقفے سے محسوس کیے جارہے ہیں جس سے مقامی آبادی شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔دوسری جانب پہاڑی تودے گرنے کے باعث نورگل اور چوکی سمیت کئی علاقوں کی سڑکیں بند ہو چکی ہیں جس کے باعث ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ مقامات تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ زمینی راستے بند ہونے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچانے کے لیے فضائی ذرائع استعمال کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہی

31/08/2025

اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی اور ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے..
زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی..
سیلاب کے بعد زلزلے کے جھٹکے

31/08/2025

ڈاکٹر رتھ کے۔ ایم۔ فاؤ سول اسپتال کراچی میں دو نئے ہائی ڈپینڈنسی یونٹس (HDUs) کا افتتاح کل ہوگا۔

۱۔ میڈیسن III ڈپارٹمنٹ (سوچ کے تعاون سے اپ گریڈڈ)
۲۔ ڈرماٹولوجی ڈپارٹمنٹ

یہ یونٹس جدید سہولیات سے آراستہ ہیں جن میں ICU معیار کے بیڈز، جدید ECG اور سکشن مشینز شامل ہیں۔

یہ قدم مریضوں کو بہتر اور معیاری نگہداشت فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عملی مثال ہے۔

fansHealth & Population Welfare Department, SindhDr. Azra Fazal PechuhoSindh Information Department

27/08/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

26/08/2025

قصور میں دریائے ستلج کا پانی بستیوں کو اجاڑ رہا ہے.

25/08/2025

بارش کا نیا سسٹم سندھ میں داخل قمبر شہداد کوٹ میں بادل برس پڑبارش کا نیا سسٹم سندھ میں داخل قمبر شہداد کوٹ میں بادل برس پڑے

مون سون کا مطلب ہے بارش کا موسم۔ مون سون بارش کا ایک نظام ہے جو:- ہندوستان اور پاکستان میں گرمیوں کے موسم میں بارش لاتا ...
17/08/2025

مون سون کا مطلب ہے بارش کا موسم۔
مون سون بارش کا ایک نظام ہے جو:
- ہندوستان اور پاکستان میں گرمیوں کے موسم میں بارش لاتا ہے۔
- جنوب مشرقی ایشیا اور افریقہ میں بھی اثر انداز ہوتا ہے۔
- مون سون کے دوران ہوا کی سمت میں تبدیلی آتی ہے اور بارش ہوتی ہے۔

لیجنڈ ریسلر ہاگن ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے
24/07/2025

لیجنڈ ریسلر ہاگن ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے

"ہر کامل چیز کے پیچھے افراتفری ہوتی ہے جسے دیکھا نہیں جا سکتا۔"
09/12/2024

"ہر کامل چیز کے پیچھے افراتفری ہوتی ہے جسے دیکھا نہیں جا سکتا۔"

20/06/2024

تربت۔ شاہی تمپ فیڈر میں بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج، ڈی بلوچ پوائنٹ پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردی۔

کیسکو کی جانب سے شاہی تمپ فیڈر میں بجلی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج جمعرات کو علاقہ مکینوں نے ڈی بلوچ پوائنٹ پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردیا ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں دشت، تمپ اور مند سے آنے والے گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

مظاہرین کے مطابق شاہی تمپ فیڈر میں کیسکو حکام کی زیادتیوں کے خلاف مجبوراً ڈی بلوچ پوائنٹ پر دھرنا دیا ہے ان کے مطابق فیڈر میں ہر دوسرے دن کہیں تار گرتی ہے تو کہیں فالٹ کے بہانے بجلی بند کی جاتی ہے۔ اسی طرح عید کی رات تار گرنے کے بہانے بجلی پورا دن بند کی گئی جب کہ رات کچھ گھنٹے بحالی کے بعد اگلے دن دوبارہ بجلی کی فراہمی بند کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عید سے آج جمعرات تک شاہی تمپ فیڈر کو بغیر. کسی وجہ مختلف بہانوں سے بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے کل بدھ کی رات 9 بجے پھر فیڈر بند کی گئی جو تاحال بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہی تمپ فیڈر میں بجلی کی وقفہ وقفہ سے بندش، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور مختلف بہانوں سے سپلائی بند کرنے کے علاوہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی غیر مناسب ہے۔

پورے دن میں صرف چار گھنٹے کی بجلی دی جاتی ہے جب کہ دن بھر میں لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جو سراسر ظلم اور ناانصافی ہے جب تک شاہی تمپ فیڈر کے ساتھ انصاف نہیں کیا جاتا ڈی بلوچ پوائنٹ پر دھرنا جاری رکھا جائے گا۔ڈیلی ایگل کیچ

Address

Turbat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dehyati posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share