The Makuran

The Makuran Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Makuran, Digital creator, turbat, Turbat.

30/08/2026

مہر گڑھ کچھی میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے گھر پر ڈرون حملہ ہوا ہے ذرائع کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

30/08/2026

میں ٹوکن مافیا کا حصہ رہا ہوں .حاجی بہار جان

29/08/2026

پنجگور کے شہری عبدالغفار لیویز والا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹوکن مافیا کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

پنجگور بیواؤں،یتیموں اور معزور افراد کو ٹوکن تقسیم  کرنے کے حوالے سےایک مختصر مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں...
28/08/2026

پنجگور بیواؤں،یتیموں اور معزور افراد کو ٹوکن تقسیم کرنے کے حوالے سےایک مختصر مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے سینکڑوں بیواہ،یتیم اور معزور خواتین نے شرکت کی اور اُن میں نوبت لسٹ کےٹوکن تقسیم کئے گئے.تقریب کے مہمان خاص کمانڈنٹ پنجگور رائفلز میجر جنرل ظفر اقبال تھے اور تقریب کے خاص مہمانوں میں کمانڈنٹ پنجگور رائفلز بریگیڈئیر نادر محی الدین،ڈپٹی کمانڈنٹ کرنل معراج،ڈپٹی کمشنر پنجگور جہانزیب بلوچ،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی ایوب دہواری ،انجمن تاجران کے لعل دوست شعیب،سردار سعود ساسولی،ڈگری کالج و انٹر کالجز کے پرنسپل صاحبان اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی.کمانڈنٹ پنجگور رائفلز میجر جنرل ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج خوشی محسوس ہو رہا ہے کہ مستحق بیواؤں، یتیموں اور معزور افراد میں ٹوکن تقسیم کئے جارہے ہیں اور مستحق فراد تک اُن کا حق پہنچایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ نئے کمانڈنٹ پنجگور رائفل برگیڈئیر نادر محی الدین کو پنجگور میں خوش آمدید کرتا ہوں اور اُمید ہے کہ پنجگور میں ترقیاتی کاموں کا جو سلسلہ کیا گیا ہے وہ جاری و ساری رہے گا اور وہ بہتر انداز میں اس سلسلہ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے.انہوں نے کہا کہ آرمی کے آفیسر کا تبادلہ ہوتا ہے وہ علاقے کے حوالے سے معلومات کرتےہیں اور علاقے کی بہتری کیلئے جدوجہد کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ میرے جانے سےکچھ میں خوشی اور کچھ کو پریشانی ہوگی جو کام کا آغاز کیا ھے وہ اسی انداز اور رفتار سے جاری رہے گا انشاللہ ہر کام میں آپ کے تعاون سے بہتری آئے گا اور دہشت گردی کے خلاف جو اقدامات اُٹھائے گئے ہیں وہ جاری رہیں گے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ صرف پنجگور سے منتخب ہونے کے بعد وہ کراچی کوئیٹہ میں بیٹھ کر عوام کے حقوق لوٹتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا اورکچھ مافیاز میرے جانے کے انتظارمیں ہیں کہ شاید میرے جانے سے اُن کیلئے آسانی ہوگی وہ احمقوں کی جنت میں ہیں اورمیرے جانے کے بعد جب بھی آئیں گے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ اسٹیکرز مافیا کے خلاف یہ سلسلے جاری ہے گا جنہوں نے پنجگور کے غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے ہیں اُن کو حساب دینا ہوگا.انہوں نے کہا کہ بڑے مگرمچھ تو کراچی اور کوئیٹہ میں ہیں ہم ان کو موقع دے رہےہیں کہ اپنے گناہوں اور جرائم کا معافی مانگ لیں عوام کے حقوق کی باتیں کرنے والے اپنے لئے کوشش کرتے ہیں کسی نے اگر سڑک بنایا ہے وہ عوام کا حق ہے ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ دولت برابری کی بنیاد پر تقسیم کریں.اگرکسی نے سڑک بنایا ہے وہ عوام کاحق ہے اگر واٹر سپلائی بنایا ے وہ عوام کا حق ہے بی ایس ڈی آئی کے تحت سو پروجیکٹ بنائے ہیں اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا.نوجوان نسل منشیات کے عادی بن رہےہیں کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے اگر کسی نے تعلیم حاصل کیا ہے انہیں روز گار کے مواقع پیدا کرنا ہے پروم کے اسپتال سالوں سے کھنڈرات تھا،ڈگری کالجز اور سکولوں کی بہترین طریقے سے مرمت کی ہے. انہوں نے کہا کہ پنجگور میں بڑے بڑے بلڈنگ بناکر کمیشن لئے گئے ہیں مگر ان کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچے ہیں اسی وجہ سے مختلف ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں.انہوں نے کہا کہ اب ساری بھرتیاں میرٹ پر ہونگی. انہوں نے کہا کہ ٹوکن ایک عارضی چیز ہے جب گاڑیوں کی تعداد بڑھا دیئے ہیں بارڈر سے ڈیزل نہیں ہے.انہوں نے کہا کہ ٹوکن مافیا سے ٹوکن چھین کر آپ لوگوں دیئے جارہے ہیں بیواؤں یتیموں اور غریبوں کامال کھانے والے ذلیل ہورہے ہیں یہ ٹوکن سرکاری کی طرف سے مل رہےہیں ہم نے کسی سے ایک روہے نہیں مانگا ہے اورٹرپ کے لیے رقومات فیکس کریں' گے جس نے بھی کسی سے ظلم وزیادتی کی ہے ان کے خلاف کاروائی کریں گے انہوں نے کہا کہ جلد لینڈ مافیا کے خلاف بھی کاروائی شروع کریں گے.انہوں نے کہا کہ اب تک 551 مستحق افراد میں ٹوکن تقسیم کئے جاچکے ہیں آج 151 کو ٹوکن تقسیم کئے گئے ہیں.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پنجگور جہانزیب بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں مجھے آئے تین ماہ گزر گئے پنجگور کے ہزاروں افراد کا گزر بسر ٹوکن پر ھے جو نظامِ چل رہا تھا اس کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ماضی میں ایک بندے کےپاس کئی کئی ٹوکن تھے ان کو بلاک کرکے ضرورت مند افراد کو دینگے انشاللہ حق دار کو ان کا حق ملے گا.اس دوران نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے کمانڈنٹ پنجگور رائفل ظفر اقبال آئے ہیں اس نے پنجگور میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روز گار ٹوکن کی شکل میں جاری کئے ہیں سول انتظامیہ نے حق داروں کو ٹوکن دینے کی بجائے سیاسی ایجنڈے کے تحت اپنے یونٹ میں تقسیم کئے گئے سب سے بڑا زمہ دار سابقہ ضلعی انتظامیہ تھا میں بھی کمیٹی کا ممبر تھا مگر علیحدگی اختیار کر لیا.انجمن تاجران پنجگور نائب صدر لال دوست شعیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کے عوام کے لئے یہ ایک امداد ہے یہ اسٹیکرز قوم کا مستقبل حل نہیں ان اسٹیکرز کے رقومات سے دوسرا کام حاصل کریں کمانڈنٹ نے تعلیم وصحت زراعت کے حوالے سے کام کیا اور بیواؤں یتیموں اور معزور افراد کو ٹوکن دے آچھا اقدام کیا ہے.

ذرائع کے مطابق اسٹیکر مافیا سے وابستہ بعض افراد پنجگور سے فرار ہو کر کراچی جا رہے ہیں۔
27/08/2026

ذرائع کے مطابق اسٹیکر مافیا سے وابستہ بعض افراد پنجگور سے فرار ہو کر کراچی جا رہے ہیں۔

تجویزاداروں سے گزارش ہے  پنجگور ٹوکن کے حوالےکہ ایک سیل قاہم کیا جاے کی کسی بھی مجبور شہری نے کسی مافیہ کے پاس بھاری رقم...
27/08/2026

تجویز
اداروں سے گزارش ہے پنجگور ٹوکن کے حوالےکہ ایک سیل قاہم کیا جاے کی کسی بھی مجبور شہری نے کسی مافیہ کے پاس بھاری رقم سے ٹوکن لیا ہے وہ بزریعہ درخواست رپورٹ کرے تاکہ ادارے انکے لیے گہے پیسے مافیہ سے واپس دلا سکیں۔

27/08/2026

پنجگور عیسی کے رہائشی محمد مراد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پنجگور کے عوام کے سامنے شرمندہ ہوں کہ میں اسٹیکر مافیا کا حصہ رہا ہوں اور بہت سے اسٹیکر فروخت بھی کئے کئے ہیں.

27/08/2026
26/08/2026

اسٹیکر مافیا کا پریس کانفرنس

26/08/2026

نظام ولد حاجی ابراہیم جو کہ آل پارٹیز بارڈر کمیٹی کے سٹیکر مافیا کے حصہ رہے ہیں لوگوں کے سٹیکر کو فروخت کرنے اور اپنے پاس زیادہ سے زیادہ سٹیکر رکھنے کے الزام میں آج پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

Address

Turbat
Turbat
9300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Makuran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Makuran:

Shortcuts

Share