Nawaeuch نوائے اوچ

Nawaeuch نوائے اوچ From Past to Present, We Preserve the Stories That Matter.

نوائے اوچ میڈیا گروپ (رجسٹرڈ) کے زیراہتمام اوچ شریف سے ہر پندرہ دن بعد شایع ہونے والا 'نوائے اوچ' آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ، حکومت پاکستان) سے باقاعدہ تصدیق شدہ اشاعت کا حامل ایک معتبر جریدہ ہے۔ مقامی حالات حاضرہ، بین الاضلاعی خبروں، غیر جانب دارانہ تجزیوں اور علمی، ادبی، ثقافتی اور سیاسی سرگرمیوں کی روداد پر مشتمل اس نیم ماہی اخبار کا اجرا ممتاز صحافی اور ادیب رسول

بخش نسیم کے زیرادارت 15 اکتوبر 1991ء کو عمل میں لایا گیا۔ 'نوائے اوچ' صحافت کے اعلیٰ اصولوں اور علمی و ادبی اقدار سے خود کو مربوط رکھتے ہوئے اپنے باذوق قارئین کو بامقصد اور مستند صحافتی مواد کی بروقت فراہمی میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر یکم جولائی سے جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے رقم نکالنے یا بھیجنے کے لیے بایومیٹرک تصد...
28/06/2025

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر یکم جولائی سے جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے رقم نکالنے یا بھیجنے کے لیے بایومیٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی گئی، ذرائع کے مطابق جو لوگ جاز کیش یا ایزی پیسہ کا اکاؤنٹ کسی اور کے نام پر استعمال کر رہے ہیں، وہ فوراً ان اکاؤنٹس کو خالی کر دیں۔ اگر کوئی کسی فوت شدہ شخص کے نام پر اکاؤنٹ استعمال کر رہا ہے، تو یکم جولائی کے بعد انگوٹھے کے بغیر وہ رقم نہیں نکال سکے گا، اور وہ رقم ہمیشہ کے لیے اکاؤنٹ میں ہی رہ جائے گی۔
#نوائےاوچ

28/06/2025

دریائے سوات میں 18 افراد ڈوب کر جاں بحق، 13 افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے ڈسکہ اور 5 افراد کا تعلق مردان سے تھا

28/06/2025

امریکی ثالثی میں روانڈا اور کانگو کے درمیان تاریخی امن معاہدہ، کانگو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا

پاکستانیوں کے لیے خوش خبری۔ عالمی درجہ بند میں گرین پاسپورٹ 13 درجے بہتری کے بعد 113 سے 100ویں نمبر پر آ گیا۔     #نوائے...
28/06/2025

پاکستانیوں کے لیے خوش خبری۔ عالمی درجہ بند میں گرین پاسپورٹ 13 درجے بہتری کے بعد 113 سے 100ویں نمبر پر آ گیا۔
#نوائےاوچ

27/06/2025

اوچ شریف اور گردونواح میں مانسون کی موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا

27 جون: آج 'یومِ پیاز' ہےمیں نے کہا 'وصل' تو وہ 'وسل' سمجھابھیج  دیے یار نے 'پیاز' کے بورے بھر کر
27/06/2025

27 جون: آج 'یومِ پیاز' ہے

میں نے کہا 'وصل' تو وہ 'وسل' سمجھا
بھیج دیے یار نے 'پیاز' کے بورے بھر کر

27/06/2025

طاہر والی میں کے ایل پی روڈ پر ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، دو بھائی جاں بحق، شناخت 20 سالہ عمران اور 13 سالہ عمیر کے نام سے ہوئی، ٹریلر ڈرائیور گرفتار

27/06/2025

فلیش فلڈ حادثہ
سوات کے تین اسسٹنٹ کمشنرز اور ریسکیو 1122 کے سربراہ معطل

سوات کا فلیش فلڈ حادثہ، منظر اور پس منظر|تحریر: نوید بھٹہ|فلیش فلڈ (Flash Flood) ایک اچانک اور تیز رفتار آنے والا سیلاب ...
27/06/2025

سوات کا فلیش فلڈ حادثہ، منظر اور پس منظر

|تحریر: نوید بھٹہ|

فلیش فلڈ (Flash Flood) ایک اچانک اور تیز رفتار آنے والا سیلاب ہوتا ہے جو اکثر شدید بارش، برف پگھلنے یا کسی بند ٹوٹنے کے بعد ندی نالوں، پہاڑی علاقوں یا ڈھلوانی زمینوں میں آتا ہے۔ یہ سیلاب بہت کم وقت میں آتا ہے اور اس کی شدت اس قدر ہوتی ہے کہ انسانی جان، املاک، اور بنیادی ڈھانچے کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

سوات میں فلیش فلڈ اور حادثہ –

📍 واقعہ:
جون 2025 کے آخری ہفتے میں خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مالم جبہ کے قریب اچانک آنے والے فلیش فلڈ نے سیاحت کے لئے آئے ہوئے خاندان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس حادثے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

🛑 پس منظر:
پاکستان میں مون سون کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے واضح الرٹس جاری کیے تھے جن میں عوام، خاص طور پر سیاحوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ پہاڑی علاقوں، ندی نالوں اور خطرناک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

⚠️ وارننگ نظرانداز کرنا:
حادثے کا سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ حکومتی اداروں کی وارننگ کے باوجود متاثرہ خاندان نے خطرے کو سنجیدگی سے نہ لیا اور ایک ایسے مقام پر خیمہ لگایا جو قدرتی ندی کے کنارے واقع تھا۔ جب فلیش فلڈ آیا تو پانی کے بہاؤ نے انہیں سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔

فلیش فلڈ کی علامات اور خطرات:

1. تیز بارش کے فوراً بعد ندیوں کا اچانک بھر جانا۔

2. پہاڑی علاقوں میں مٹی کا کٹاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ۔

3. چند منٹوں میں پانی کا لیول کئی فٹ بڑھ جانا۔

4. وہ مقامات زیادہ متاثر ہوتے ہیں جو ندی نالوں کے قریب ہوں۔

ذاتی احتیاطی تدابیر:

موسم کی پیشن گوئی اور الرٹس کو سنجیدگی سے لینا ضروری ہے۔

خیمہ یا کیمپ لگانے کے لیے کبھی بھی ندی، نالے، یا پہاڑی نالوں کے کنارے کا انتخاب نہ کریں۔

سیاحت کرتے وقت مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں اور مقامی لوگوں کی مشاورت ضرور لیں۔

اگر الرٹ جاری ہو جائے تو سفر موخر کریں یا محفوظ علاقے میں منتقل ہو جائیں۔

اہم سوال: کیا ذمہ داری صرف حکومت کی ہے؟

ہرگز نہیں۔ NDMA، PDMA، اور دیگر ادارے اپنی ذمے داری پوری کرتے ہوئے پیشگی الرٹ جاری کرتے ہیں، مگر حفاظت کی اولین ذمے داری فرد کی اپنی ہے۔ اگر الرٹ موجود ہو، تو پھر ایسے حساس علاقوں میں جانا خود اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

نتیجہ اور سبق:

سوات کا حالیہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے اور ہمیں اجتماعی طور پر سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔
🔹 الرٹس کو مذاق نہ سمجھیں۔
🔹 پہاڑی علاقوں میں کیمپنگ اور سیر کے دوران مکمل معلومات لیں۔
🔹 انسانی جان سے بڑھ کر کوئی تفریح نہیں۔

دعا:
اللہ ان مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے، اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
اور ہم سب کو عقل، فہم اور ذمہ داری کا شعور عطا فرمائے کہ ہم قدرتی آفات کے دوران خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھ سکیں۔
#نوائےاوچ

دریائے سوات میں طغیانی، پکنک منانے والے خاندان کے 9 افراد ڈوب گئے+سوات (مانیٹرنگ ڈیسک/ یوم ادینہ، بتاریخ 27 جون 2025ء) د...
27/06/2025

دریائے سوات میں طغیانی، پکنک منانے والے خاندان کے 9 افراد ڈوب گئے

+سوات (مانیٹرنگ ڈیسک/ یوم ادینہ، بتاریخ 27 جون 2025ء) دریائے سوات میں طغیانی، پکنک منانے والے خاندان کے 9 افراد ڈوب گئے۔ حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے، اب تک نو لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور چار افراد بچا لیے گئے جب کہ چار لاپتہ ہیں۔ حکام نے دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کی تنبیہ کرتے ہوئے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے سربراہ شہزاد محبوب نے روئٹرز کو بتایا کہ متاثرہ خاندان دریائے سوات کے کنارے ناشتہ کر رہا تھا اور بچے دریا میں تصویریں بنا رہے تھے کہ اچانک ایک بڑا سیلابی ریلہ آ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں بچے اور بڑے دونوں شامل ہیں، تاہم فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ ہلاک شدگان میں کتنے بچے اور کتنے بالغ شامل ہیں۔ اب تک نو لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جب کہ چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا اور مزید چار افراد لاپتا ہیں۔

مقامی میئر شاہد علی خان کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان کے رکن تھے، جو ایک سیاحتی دورے پر سوات آئے ہوئے تھے۔ ریسکیو اہلکار شاہ فہد کے مطابق مقامی افراد اور 80 سے زائد ریسکیو اہلکار لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ (بشکریہ ڈی ڈبلیو اردو)

#نوائےاوچ

27/06/2025

پنجاب اسمبلی کی 24 خواتین اور 3 اقلیتی، خیبر پختونخوا کی 21 خواتین 4 اقلیتی اور سندھ اسمبلی کی دو خواتین ایک اقلیتی رکن بحال

Address

'KASHANA-E-NASEEM', Shams Colony
Uch
63410

Telephone

+92622551192

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nawaeuch نوائے اوچ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nawaeuch نوائے اوچ:

Share