22/08/2026
عمرکوٹ پولیس نے معزز شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی مہمان نوازی اور حسنِ سلوک کا جرائم پیشہ افراد کو ناجائز فائدہ نہ اٹھانے دیں اور اپنے اردگرد مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں۔
اگر کوئی شخص خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا افسر یا اہلکار ظاہر کرے تو اس کی شناخت، سرکاری وابستگی، لباس، گاڑی، سوشل میڈیا پروفائل یا دیگر ذرائع سے مکمل تصدیق کے بغیر اس پر اعتماد نہ کیا جائے اور فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس ایمرجنسی 15 پر اطلاع دی جائے۔
عمرکوٹ پولیس عوام کے تعاون کو جرائم کے خلاف جنگ میں بنیادی اہمیت دیتی ہے اور ان تمام شہریوں کی شکر گزار ہے جو امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ترجمان عمرکوٹ پولیس
پی آر او ٹو ایس ایس پی عمرکوٹ