
20/09/2025
Press Release
District: Umerkot
Date: 20-09-2025
ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے مختلف کارروائیوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
🔹 تھانہ سامارو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دیوان ولد کیول میگھواڑ سکنہ تعلقہ سامارو کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 04 پیکٹ آداب (400 پوری) برآمد ہوئے۔
🔹 تھانہ عمرکوٹ سٹی پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم امید علی ولد کریم بخش بروہی سکنہ شیوانی پاڑو عمرکوٹ کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل CD/70 بلیک ماڈل 2022 (نمبر HEM 8183) برآمد ہوئی جو مقدمہ نمبر 174/2025، دفعہ 381A PPC میں مطلوب تھی۔ گرفتاری اے ایس آئی ارشد علی نے عمل میں لائی۔
🔹 تھانہ ویمن عمرکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم آکاش ولد چیتن میگھواڑ سکنہ جیون کالونی عمرکوٹ کو گرفتار کیا۔ ملزم مقدمہ نمبر 45/2025، دفعات 506(2)،452،354،403،337A1،337F1،509 PPC میں مطلوب تھا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں
---
ترجمان
عمرکوٹ پولیس
میڈیا سیل