کلیار چینل

  • Home
  • کلیار چینل

کلیار چینل خوشیاں بانٹیں خوشیاں بانٹنے سے کم نہیں ہوتیں بلکہ بڑھتی ہیں غم تو پہلے بھی بہت ہیں لوگوں کے پاس

بیشک جس کو تو پسند کرتا ہے اس کوعزتوں سے نواز دیتا ہے ۔۔ ملک حیات کلیار سول اکاؤنٹس ایسوسی ایشن سرگودھا ڈویژن کا چیئرمین...
16/07/2025

بیشک جس کو تو پسند کرتا ہے اس کوعزتوں سے نواز دیتا ہے ۔۔
ملک حیات کلیار سول اکاؤنٹس ایسوسی ایشن سرگودھا ڈویژن کا چیئرمین منتخب۔۔۔ اللہ پاک مزید عزتوں سے نوازے آمین

کلیار قبیلہ – ایک تاریخی، نسلی اور زمیندار شناختکلیار قبیلہ جنوبی ایشیا کے قدیم، خوددار اور نسلی وقار رکھنے والے قبائل م...
09/07/2025

کلیار قبیلہ – ایک تاریخی، نسلی اور زمیندار شناخت

کلیار قبیلہ جنوبی ایشیا کے قدیم، خوددار اور نسلی وقار رکھنے والے قبائل میں شامل ہے۔ روایت ہے کہ یہ قبیلہ ریاست راجستھان (بھارت) کے شہر بیکانیر کے عظیم راجپوت حکمران راجہ راج وردھن کی اولاد میں سے ہے۔ ان کے پانچ فرزندوں میں کلیار، نون، کانجو، اتیرا اور حتار شامل تھے، جن کے ہمراہ ان کی والدہ اور ایک بہن بھی تھیں۔

تاریخ کے مطابق، یہ قبیلہ گیارہویں صدی عیسوی کے وسط میں چار سو اونٹوں پر مشتمل ایک قافلے کی صورت میں بیکانیر سے ہجرت کر کے بہاولپور آیا
۔ اس ہجرت میں خاندان کے تمام بزرگ، نوجوان، خواتین و بچے شامل تھے۔
اس وقت یہاں پر بھٹہ راجپوت حاکم تھا اسکے ساتھ اس قبیلے کی دو تین لڑائیاں بھی ہوئی تھیں اس کا ذکر انگریز لکھاری ایچ اے راز اور سر اے ڈی میکلینگن اپنے کتابوں میں کر چکے ہیں بعد ازاں یہ قبیلہ مختلف علاقوں میں تقسیم ہوا۔ کچھ خاندان لودھراں کے علاقے چھمب کلیار میں آباد ہوئے جبکہ اس وقت یہ صرف چھمب کے نام سے مشہور تھا کہا جاتا ہے کہ بابے کلیار کی قبر اسی چھمب کلیار کے قبرستان میں موجود ہے پھر اسی علاقے سے نکل کر کرانہ بار، ساندل بار اور دیگر علاقوں میں آبادیاں قائم ہوئیں۔

کلیار قبیلے کی دو بڑی شاخیں ہیں: کرانہ بار کے زیادہ تر کلیار راجپوت ہونے کے ناطے اپنے نام کے ساتھ “رائے” کا لاحقہ لگاتے ہیں، جب کہ ساندل بار کے کلیار جٹ کلیار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کلیار اپنے نام کے ساتھ مہر سردار ،چوہدری اور ملک کا لاحقہ استعمال بھی کرتے ہیں

پاکستان میں کلیار قبیلے کی اہم آبادیاں ضلع سرگودھا میں چوکیرا (چک نمبر 79)، ٹانگووالی، سامورہ، سناوناں، اور موضع کلیار میں پائی جاتی ہیں۔ تحصیل شاہ پور میں فیروز مکی، کوٹ گل، میر احمد اور شیر گڑھ کے مقامات شامل ہیں۔ ضلع فیصل آباد میں جھوک کلیار، اور ضلع گوجرانوالہ میں وزیرآباد کے قریب علاقہ بھٹکے بھی کلیار برادری سے وابستہ ہیں۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی کلیار خاندانوں کی موجودگی پائی جاتی ہے۔

بھارت میں کلیار قبیلہ پنجاب کے علاقوں امرتسر اور بھٹنڈہ، ہماچل پردیش اور اتر پردیش میں بھی موجود ہے۔ جبکہ راجستھان کے بیکانیر میں، جہاں سے یہ قبیلہ نکلا، وہاں کچھ آبادی پائی جاتی ہے۔۔

مذہبی اعتبار سے کلیار قبیلے کی اکثریت مسلمان ہے۔ ایک روایت کے مطابق کلیار قبیلہ حضرت جلال الدین سرخ پوش کے ہاتھوں اسلام میں داخل ہوا۔ تاہم، سر ای ڈی میکلیگن کے مطابق کلیار قبیلہ سکھ اور ہندو مذاہب میں بھی پایا جاتا ہے، جو اس کے قدیم نسلی پس منظر کی گواہی دیتا ہے۔

کلیار قبیلے نے مختلف ادوار میں علم، سیاست، زمینداری، انتظامی امور اور سماجی خدمت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان میں کئی باوقار اور تعلیم یافتہ شخصیات شامل ہیں۔

اللہ بخش خان کلیار، جو کلیار والا (روڈو سلطان، جھنگ) سے تعلق رکھتے تھے، کلیار قبیلے کے پہلے فرد تھے جنہوں نے CSS کا امتحان پاس کیا۔ وہ اردو، فارسی، انگریزی میں ماسٹرز، ایل ایل بی اور ڈی ٹی ایل سمیت کئی قومی و بین الاقوامی کورسز کے حامل تھے۔ وہ ڈپٹی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔ معروف بیوروکریٹ مہر جیون خان نے اپنی کتاب "نرالے لوگ" میں ان کا تفصیل سے ذکر کیا ہے۔

میاں شمشمیر علی کلیار 1951 میں پنجاب قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ وہ سرگودھا کے بڑے زمیندار اور زیلدار تھے۔ ان کے خاندان کے افراد آج بھی تعلیم، سیاست اور سماجی خدمت میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

میاں خان محمد کلیار 1962 اور 1969 میں دو بار ایم پی اے منتخب ہوئے۔ ان کے بیٹے میاں محمد خالد کلیار اور میاں محمد اشرف کلیار بھی رکن اسمبلی رہے۔ ان کی اگلی نسل بھی سیاست میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

میاں محمد حیات کلیار ایک دیانتدار اور شریف النفس سیاست دان تھے۔ ان کے بیٹے میجر (ر) اصغر حیات کلیار وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر رہے، جبکہ ان کے پوتے علی صالح حیات کلیار اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس کے عہدے پر فائز ہو چکے ہیں۔

نور محمد خان کلیار ایک معزز زمیندار تھے، جنہیں ان کی قیادت، فہم اور اثر و رسوخ کے باعث "خان" کا لقب دیا گیا۔ ان کا نام کلیار قبیلے کی عزت و وقار کی علامت ہے۔

سموں خان کلیار کو پنجاب کا سب سے بڑا زیلدار ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کی شخصیت میں قائدانہ حکمت، انتظامی بصیرت اور قبائلی رعب و دبدبہ نمایاں تھا۔

سر ایچ اے روز کے مطابق کلیار قبیلہ ضلع سرگودھا کے قدیم زمیندار خاندانوں میں شمار ہوتا ہے، جنہوں نے علم، زمین، اور سماج کے رشتے کو وقار بخشا۔

اور ایک معتبر روایت کے مطابق، کلیار قبیلہ غزنی (یا گجنی) کے علاقے سے ہجرت کر کے ان علاقوں میں آیا۔

کلیار قبیلہ اپنے شجرہ نسب میں راجپوت بھٹی خاندان سے وابستہ سمجھا جاتا ہے۔ اس حوالے سے سر ایچ اے روز کے مطابق اور متعدد برطانوی دور کی سرکاری دستاویزات میں اسے کبھی راجپوت کلیار اور کبھی جٹ کلیار کے طور پر بھی شناخت کیا گیا ہے۔

نوٹ:
یہ تحریر خلوصِ نیت اور تاریخی شعور کے جذبے کے ساتھ مرتب کی گئی ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل اپنے قبیلے، ثقافت اور ورثے سے آگاہ ہو سکے۔ اگر کہیں کوئی کمی، کوتاہی یا تاریخی غلطی رہ گئی ہو تو اسے ایک انسانی بھول سمجھ کر درگزر فرمائیں۔ پلیز لائک اور شیئر کریں

ضلع سرگودھا کے گاؤں ٹانگوالی سے تعلق رکھنے والے حاجی میاں محمد الیاس کلیار اSHO کو CCD  سرگودھا کا انچارج بنایا گیا ہے ج...
09/07/2025

ضلع سرگودھا کے گاؤں ٹانگوالی سے تعلق رکھنے والے حاجی میاں محمد الیاس کلیار اSHO کو CCD سرگودھا کا انچارج بنایا گیا ہے جو انتہائی دلیر افیسر ہیں اسلحہ سمگلروں منشیات فروشوں ڈکیتوں کے خلاف ایک دبنگ کاروائی کا آغاز ہوگا

ملک ظفر اقبال کلیار (SDO) واپڈا اُچ شریف نے  پریس میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انکے دفتر کے دروازے ہر عام و خاص کے لی...
29/06/2025

ملک ظفر اقبال کلیار (SDO) واپڈا اُچ شریف نے پریس میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انکے دفتر کے دروازے ہر عام و خاص کے لیے کھلے ہیں مزید اپنے اہلکاروں کو عوام سے خلوص اور لگن سے پیش آنے کی ہدایت بھی کی۔ آپ انتہائی ملن سازاور عوامی دوست طبیعت کے مالک ہیں
۔

نواب اف کالا باغ، پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما  نوابزادہ ملک مزمل کی کلیار ہاؤس کلور شریف آمد ، بھائی کی  فاتحہ خ...
28/06/2025

نواب اف کالا باغ، پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما نوابزادہ ملک مزمل کی کلیار ہاؤس کلور شریف آمد ، بھائی کی فاتحہ خوانی کی اور اظہار افسوس کیا ۔ دوران گفتگو انکا کہنا تھا کہ کلور شریف کے مقام پر سی پیک پر کلور انٹر چینج کے حوالہ سے انشاءﷲ جلد خوش خبری سننے کو ملے گی ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تحصیل عیسیٰ خیل میں تعلیمی حوالہ سے صورت حال مایوس کن ہے ، عیسیٰ خیل میں یونیورسٹی آف میانوالی کا سب کیمپس بنانا اول ترجیح ہے ۔ نوابزادہ مزمل خان نے کہا کہ میں اپنے حلقہ کے نوجوانوں سے رابطہ میں رہتا ہوں اور انکی تجاویز میرے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں

ڈاکٹر صالح رخشندا کلیار صاحبہ کی تحریر اور تجاویز
28/06/2025

ڈاکٹر صالح رخشندا کلیار صاحبہ کی تحریر اور تجاویز

میاں نور حیات کلیار  ایڈووکیٹ نثار حیدر کلیارسابق ایم این اے میانوالی امجد علی خان اسلام آباد ہائیکورٹ
26/06/2025

میاں نور حیات کلیار ایڈووکیٹ نثار حیدر کلیار
سابق ایم این اے میانوالی امجد علی خان
اسلام آباد ہائیکورٹ

کسانوں کی اتنی ضرورت نہیں ہے اب اس ملک میں
25/06/2025

کسانوں کی اتنی ضرورت نہیں ہے اب اس ملک میں

ڈاکٹر حافظ معراج کلیار
17/06/2025

ڈاکٹر حافظ معراج کلیار

ہم ملک  سراج کلیار صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیںالحمدللہ! بطور لیکچرار باٹنی، گورنمنٹ کیڈٹ کالج پنوں عاقل میں منتخب ہونے...
15/06/2025

ہم ملک سراج کلیار صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

الحمدللہ! بطور لیکچرار باٹنی، گورنمنٹ کیڈٹ کالج پنوں عاقل میں منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ان کا تعلق کلیار قبیلے سے ہے، جو ایک باوقار اور معزز قبیلہ ہے۔
وہ ضلع رحیم یار خان کے ایک تعلیمی پس منظر رکھنے والے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
مزید وہ اپنے بارے میں لکھتے ہیں
میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ تعلیم کے ذریعے نوجوان نسل کی بہتر رہنمائی کروں۔
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجھے اپنی قابلیت کے مطابق ایک باعزت منصب پر فائز کیا گیا۔
میری کامیابی میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔
ان شاءاللہ، میں اپنی تمام تر صلاحیتیں نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں صرف کروں گا۔

محترم ملک شاہنواز کلیار صاحب سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو میپکو اور ریلوے کا بھاولپور ڈویژن کا لیگل ایڈواہزر بننے ...
13/06/2025

محترم ملک شاہنواز کلیار صاحب سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو میپکو اور ریلوے کا بھاولپور ڈویژن کا لیگل ایڈواہزر بننے پر ملک محمد افضل کلیار صاحب اور ڈاکٹر معیز افضل کلیار صاحب کے ھمراہ
صدر دبنگ گروپ آف کلیار محترم ملک زوار آمین کلیار صاحب مبارک دیتے ھوے

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کلیار چینل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to کلیار چینل:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share