صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم نے بنوں شہر میں موزوں مقامات پر شجرکاری کا آغاز کردیا۔ اس دوران انہوں نے بنوں شہر کے میں سرکلر روڈ کے دونوں طرف سرسبز،سایہ دار اور میوہ دار درخت بھی لگائے۔ اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی ڈپٹی کمشنر و دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر پودے لگائے۔ ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم نے شہریوں سے پودوں کی افزائش نسل اور نشوونما کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پودے بھی جاندار ہے اور ان کو بھی اب و ہوا کی ضرورت ہوتی ہے لہذا عوام زمہ دار شہریوں کا ثبوت دیتے ہوئے شجرکاری اور پودوں کی آبیاری و حفاظت کا مکمل بندوبست کیا کریں تاکہ مستقبل میں عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکے۔ آخر میں شہریوں کے ساتھ مل کر شجرکاری کے فوائد سے آگاہی کیلئے واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔جسمیں شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی محمد عمران خان اور اسسٹنٹ کمشنر بنوں اللہ نواز خان نے مون سون شجرکاری مہم کے تحت بنوں شہر میں سرکلر روڈ کے دونوں اطراف موزوں جگہوں پھلدار و سایہ دار درختوں کے پودے لگا کر شجرکاری کا آغاز کردیا
اس موقع پر انڈر ٹریننگ پی ایم ایس افیسر اسد محسود اور سجاد حسین سمیت متعلقہ حکام، ڈبلیو ایس ایس سی کا عملہ، محکمہ مال،رضاکار اور شہری بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم کی نگرانی میں موزوں مقامات پر شجرکاری کا عمل تیزی سے شروع ہے۔ اس وقت تک ہزاروں کی تعداد میں پھلدار و سایہ دار درخت لگائے جا چکے ہیں۔
اس دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس سی محمد عمران خان نے کہا کہ مون سون شجرکاری کا مقصد موسمیاتی تغیرات کے نقصان دہ اثرات کو کم کرنا اور شجرکاری کے بے شمار فوائد سے مستفید ہونا مقصود ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں اللہ نواز خان نے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور آئندہ نسلوں کے لیے صحت مند ماحول فراہم کرنا بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلئے عوام زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر انکی پرورش کو بھی یقینی بناکر ذمہ دار شہریوں کا کردار ادا کریں۔
موسمیاتی تبدیلیوں سے جنگلات اور بارشوں میں بہت کمی آئی ہے۔ جسکی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی سے پورا معاشرہ متاثر ہوا ہے۔اسلئے شجرکاری کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کار خیر میں ہر طبقہ فکر کے لوگ اپنا حصہ ڈالیں۔ کمشنر بنوں ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود
صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کمشنر بنوں ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود نے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں میں محکمہ جنگلات کے زیر انتظام شجرکاری کیلئے منعقدہ ایک پروقار تقریب کی صدارت کی۔ جسمیں بنوں ڈویژن میں ہزاروں پھلدار پودوں کی کاشت کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
کمشنر بنوں ڈویژن نے تقریب سے اپنے خطاب میں پودوں کی افزائش نسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تقریب کے تمام شرکاء اپنے نام سے پودے کاشت کرکے انکی آبیاری و نشوونما اور پرورش کریں۔ اسی طرح انہوں نے یونیورسٹی حکام سے طلباء و طالبات کے کاشت کئے گئے پودوں کی بہتر نشوونما پر امتحانات میں زائد نمبر مختص کرنے کی تجویز بھی دی۔ کمشنر بنوں ڈویژن نے کہا کہ خوش قسمتی سے انکا پہلا دورہ شجرکاری کے نیک کام سے بنوں کے بڑے تعلیمی ادارے میں ہوا ہے۔ انہوں نے شجرکاری کیلئے بہترین اقدامات کرنے پر محکمہ جنگلات اور یونیورسٹی حکام کو خراج تحسین اور طلباء و طالبات کو شاباش دی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد جہانزیب، کنزرویٹر محکمہ جنگلات محمد صدیق،چیف ایگزیکٹو افیسر ڈبلیو ایس ایس سی محمد عمران خان،اسسٹنٹ کمشنر بنوں اللہ نواز خان،ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر شاہ فہد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ڈومیل نواب خان سمیت طلباء اور تمام متعلقہ محکموں کے حکام شریک تھے۔ کنزرویٹر بنوں سرکل محمد صدیق نے شرکاء کو بالعموم بنوں سرکل اور بالخصوص ضلع بنوں میں شجرکاری کی افادیت و اہمیت بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں مون سون موسم میں بنوں سرکل میں مجموعی طور پر تئیس ہزار پھلدار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد جہانزیب نے اپنے مختصر خطاب میں حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر قیامت شروع ہو چکی ہو اور آپ کے پاس پودے لگانے کا موقع دستیاب ہے تو پہلے پودا لگاؤ۔ اس سے ہمیں زندگی کیلئے شجرکاری کی اہمیت کا اندازہ لگانا چاہئے۔انہوں نے طلباء و طالبات کو شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر طلباء و طالبات اور موجود تمام شرکاء نے مالٹا، انجیر، انار، زیتون، آم، توت، لیمو، جامن، آلو بخارا اور امرود کے پودے لگا کر اس کار خیر میں اپنا کردار ادا کیا۔
ڈپٹی کمشنر لکی مروت ذیشان عبداللہ کی عوامی مسائل سے آگاہی اور انکے حل کیلئے تاجہ زئی کے دیہاتی علاقہ گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر۔1 میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لکی مروت ذیشان عبداللہ نے تاجہ زئی کے دیہاتی علاقہ گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر۔1 میں عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور انکے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے مشاورت کیگئی۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ حکام سمیت سماجی و سماجی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے کہا کہ کھلی کچہری میں عوامی مسائل و مشکلات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ ہوتا ہے تاکہ عوام کو کم وقت میں انکے مسائل کا حل اور قابل حل مسائل کیلئے راستے کا تعین کروایا جاتا ہے۔ انہوں نے عوامی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ انکے مسائل و مشکلات حل۔کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ آخر میں کھلی کچہری کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر لکی مروت ذیشان عبداللہ اورمنتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
ضلع بنوں میں تمام
محکمے باہمی روابط مضبوط بنانے سےکارکردگی بھی بہتر بنا کر عوامی فلاح و بہبود میں تیزی لائیں۔ ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم
صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم کی زیر صدارت اج تمام لائن محکموں کے حکام پر مشتمل کارکردگی کا جائزہ اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم، صحت، ڈبلیو ایس ایس سی، لائیو سٹاک،وائلڈ لائف، فوڈ سمیت تمام محکموں کے حکام و نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم نے مجموعی کارکردگی اور مشکلات بارے تفصیلی آگاہی حاصل کرکے کارکردگی کو مزید بہتر اور تیز بنانے پر مشاورت کے بعد ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے محکموں کے مابین باہمی روابط کو مؤثر طریقے سے مزید کارامد بنانے پر زور دیا۔ جس سے عوامی فلاحی منصوبوں کو جلد تکمیل تک پہنچا کر انہیں ریلیف مہیا کی جا سکتی ہے۔ آخر میں تمام محکموں نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر من و عن عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Be the first to know and let us send you an email when Information and Public Relations Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The Business
Send a message to Information and Public Relations Bannu: