Abbottabad News Room

  • Home
  • Abbottabad News Room

Abbottabad News Room Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abbottabad News Room, Media/News Company, .

پولیس اور عوام کے درمیان سے دوریاں ختم کرنے والے پولیس سوشل میڈیا ایڈمن اعظم میر ایبٹ آباد پولیس کا فخر
22/07/2025

پولیس اور عوام کے درمیان سے دوریاں ختم کرنے والے پولیس سوشل میڈیا ایڈمن اعظم میر ایبٹ آباد پولیس کا فخر

ڈی ایس پی ساجد فاروق کی تعیناتی سے حویلیاں میں جرائم پر قابو، عوام کے لیے دفتر ہر وقت کھلا  ایبٹ آباد (فیضان شاہ سے ) ای...
22/07/2025

ڈی ایس پی ساجد فاروق کی تعیناتی سے حویلیاں میں جرائم پر قابو، عوام کے لیے دفتر ہر وقت کھلا
ایبٹ آباد (فیضان شاہ سے ) ایبٹ آباد حویلیاں میں حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈی ایس پی ساجد فاروق نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام دوست طرزِ عمل سے علاقے میں پولیس کے وقار میں اضافہ کر دیا ہے۔ ان کی تعیناتی کے بعد علاقے میں جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے، جبکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط ہوا ہے۔
ڈی ایس پی ساجد فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا:"میں نے حویلیاں میں امن و امان قائم رکھنے کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ میرا دفتر ہر خاص و عام کے لیے ہر وقت کھلا ہے۔ چاہے ہفتہ ہو یا اتوار، میں خود دفتر میں موجود رہتا ہوں تاکہ عوامی شکایات بروقت سنی اور حل کی جا سکیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوام کی محافظ ہے، اور میری کوشش ہے کہ حویلیاں کے شہری خود کو محفوظ اور بااعتماد محسوس کریں۔ ڈی ایس پی ساجد فاروق کا کہنا تھا کہ انہوں نے تھانوں میں عملے کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، اور انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی ایس پی ساجد فاروق کے ان اقدامات کے باعث حویلیاں میں منشیات فروشی، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم پر قابو پایا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف مجرموں کے خلاف سختی سے نمٹیں گے، جبکہ شریف شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
عوامی حلقے ڈی ایس پی ساجد فاروق کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ ایک حقیقی "عوامی آفیسر" ثابت ہو رہے ہیں، جن کے دروازے دن رات کھلے ہیں۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ ڈی ایس پی کا یہ جذبہ اور محنت علاقے میں دیرپا امن کا باعث بنے گی۔

*مانسہرہ: تھانہ بفہ کی حدود میں 9 سالہ بچے کی لاش برآمد — ڈی پی او مانسہرہ کا فوری نوٹس، اعلیٰ پولیس افسران موقع پر موجو...
22/07/2025

*مانسہرہ: تھانہ بفہ کی حدود میں 9 سالہ بچے کی لاش برآمد — ڈی پی او مانسہرہ کا فوری نوٹس، اعلیٰ پولیس افسران موقع پر موجود*

تھانہ بفہ کی حدود اچھڑیاں کیمپ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کراچی سے مہمان آئے ہوئے 9/10 سالہ بچے سفیان ولد جاوید، جو مورخہ 21-07-2025 کو گھر سے باہر گیا اور واپس نہ آیا، کی لاش آج علی الصبح اچڑیاں کیمپ کسی کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔

بچے کی گمشدگی کے بعد پولیس کی جانب سے فوری رپورٹ درج کر کے تلاش کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ لاش کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا، جو اپنی نگرانی میں ڈی ایس پی سرکل بفہ پکھل شاہجہان خان، ایس ایچ او تھانہ بفہ شجاعت قریشی اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے واقعے کی جامع تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے تفتیشی ٹیم کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دستیاب شواہد، تکنیکی معاونت اور دیگر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم / ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے، انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

22/07/2025
ایبٹ آباد سروس ڈیلوری سنٹر میں عوام کو شدید مشکلاتایبٹ آباد سروس ڈیلوری سنٹر میں بدانتظامی معمول بن گئی ہے۔ دور دراز سے ...
22/07/2025

ایبٹ آباد سروس ڈیلوری سنٹر میں عوام کو شدید مشکلات
ایبٹ آباد سروس ڈیلوری سنٹر میں بدانتظامی معمول بن گئی ہے۔ دور دراز سے آنے والے شہری روزانہ کی بنیاد پر فرد، انتقال اور دیگر ضروری دستاویزات کے حصول کے لیے خوار ہو رہے ہیں۔ کبھی سسٹم ہینگ ہو جاتا ہے، کبھی ٹوکن ختم، تو کبھی بجلی غائب ہو جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گھنٹوں انتظار کے باوجود کام نہیں ہو پاتا اور اگلے دن آنے کا کہا جاتا ہے۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور سہولیات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے
Deputy Commissioner Abbottabad

*مانسہرہ پولیس کی جانب سے عوام الناس اور سیاح حضرات کے لیے اہم اطلاع**حالیہ مون سون بارشوں کے باعث وادی کاغان اور ناران ...
22/07/2025

*مانسہرہ پولیس کی جانب سے عوام الناس اور سیاح حضرات کے لیے اہم اطلاع*

*حالیہ مون سون بارشوں کے باعث وادی کاغان اور ناران کی طرف سفر سے گریز کی ہدایت*

مانسہرہ: حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ، سیلابی ریلوں اور رابطہ سڑکوں کی بندش کے شدید خدشات موجود ہیں۔ ان خطرات کے پیش نظر مانسہرہ پولیس کی جانب سے عوام الناس اور خصوصاً سیاح حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ موجودہ موسم کے دوران وادی کاغان و ناران کی جانب غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی اس حوالے سے احتیاطی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں پولیس کی اضافی نفری کو وادی کاغان کے داخلی پوائنٹس، چیک پوسٹس اور ٹوریسٹ فیسلیٹیشن سنٹرز پر تعینات کر دیا گیا ہے، جہاں پر سیاحوں کو ممکنہ خطرات سے متعلق بروقت بریفنگ دی جا رہی ہے۔تاہم، سیاحوں اور شہریوں کا تعاون بھی ازحد ضروری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

22/07/2025

ہزارہ الیکٹرک کمپنی کا پہلے بجلی بل میں شدید جھٹکا
بل میں فنانس ٹیکس سمیت کئی نئے ٹیکس لگا دیئےاور بغیر ریڈنگ کے بل اضافی یونٹ ڈال کر بھیج دیئے مبارکاں ہزارہ الیکٹرک کومپنڑی دیاں

ان کا تعلق لودھراں سے ہے ڈاکٹر اور کالج کے مالک ہیں یہ بدقسمت خاندان بابو سر ٹاپ کے قریب سیلابی ریلے کی نظر ہو گیا ہے یہ...
21/07/2025

ان کا تعلق لودھراں سے ہے ڈاکٹر اور کالج کے مالک ہیں یہ بدقسمت خاندان بابو سر ٹاپ کے قریب سیلابی ریلے کی نظر ہو گیا ہے یہ کل 22 افراد تھے ان میں سے تین افراد کی موت ہو چکی ہے سیاحوں سے گزارش ہے کہ موجودہ بارشوں کی صورتحال میں اپنے گھروں سے سیر تفریح کے لیئے نکلنے کے بجائے اپنے گھروں تک ہی محدود رہیں تاکہ آپ کی زندگیاں ایسے حادثات کی نظر نا ہو جائیں احتیاط لازمی ہے

شنکیاری نیوز # شنکیاری تھانہ کے ایس اچ او کیڈٹ ثاقب خان نے سالوں پرانے ریکارڈ نکال کر اورجو افراد اس میں مطلوب ہیں ان کے...
21/07/2025

شنکیاری نیوز # شنکیاری تھانہ کے ایس اچ او کیڈٹ ثاقب خان نے سالوں پرانے ریکارڈ نکال کر اورجو افراد اس میں مطلوب ہیں ان کے خلاف کاروائ شروع کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے یاد رہے یہ وہ پرانی فائلیں ہیں جن کو آج تک کسی نے ہاتھ لگانا بی گوارا نہیں کیا الحمداللہ یہ نوجوان فارغ بیٹھنے کے بجائے کام کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں ہمیں ان پر ناز ہے۔منجانب عوام شنکیاری

امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد  عبیدالرحمٰن عباسی نے ضلعی شوریٰ سے مشاورت کے بعد محمد ارباز خان ایڈووکیٹ کو بقیہ سیشن (...
21/07/2025

امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد عبیدالرحمٰن عباسی نے ضلعی شوریٰ سے مشاورت کے بعد محمد ارباز خان ایڈووکیٹ کو بقیہ سیشن (26۔2025) کے لیے جماعت اسلامی یوتھ ضلع ایبٹ آباد کا صدر مقرر کیا ہے۔
اللہ پاک استقامت عطاء فرمائے۔۔۔۔آمين

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن اشفاق عباسی فیصل عباسی اسحاق عباسی اور فیاض عباسی کے چھوٹے بھائی ایاز عباسی اس...
21/07/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
اشفاق عباسی فیصل عباسی اسحاق عباسی اور فیاض عباسی کے چھوٹے بھائی ایاز عباسی اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ""

ایبٹ آباد کینٹ پولیس کی کارروائی، افغان شہریوں کو جعلی دستاویزات پر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کروانے والا گروہ گرفتارضلع...
20/07/2025

ایبٹ آباد کینٹ پولیس کی کارروائی، افغان شہریوں کو جعلی دستاویزات پر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کروانے والا گروہ گرفتار

ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ کیڈٹ عبدالغفور قریشی نے کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندوں کو جعلسازی سے شناختی کارڈ جاری کروانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں شامل ہیں:
ثاقب ولد جاوید، ساکن اسلام آباد
نعیم ولد عبدالجلیل، ساکن کیہال
سمیع ولد احسان اللہ، ساکن افغانستان
عبدالجلیل ولد خلیل الرحمٰن
ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں دفعہ 419، 468، 471 تعزیراتِ پاکستان اور دفعہ 14 فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

ایبٹ آباد پولیس جعلسازی، غیر قانونی رہائش اور قومی دستاویزات کے غلط استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Address


Telephone

+923115884898

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abbottabad News Room posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share