Ajk news

Ajk news AJK News

11/08/2025

مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے حلقہ کوٹلی کوتباہ کرنے کی کوشش کی،ایکشن کمیٹی لوگوں کوتقسیم نہ کرے،نفرت کا بیچ نہ بوئیں،اور نہ کسی کوڈنگرکہیں، چوہدری یسین گلیاں توپختہ کروارہے ہیں مگرعوام پانی کی بوندبوند کوترس رہے ہیں،ہماری غلطیوں کی وجہ سے وہ حلقہ میں مسلط ہوئے، ممبرکشمیرکونسل ومسلم لیگی رہنماحنیف ملک نے ملک نواز، ایکشن کمیٹی کی تحریک کے حوالے سے کیاکہا، خصوصی انٹرویو

نکیال( ماجد چغتائی سے)نامعلوم افراد نے کچھ روز قبل  علاقہ گلہتر کے رہائشی راعید پرویز  کی دکان کا تالا توڑکر لاکھوں روپے...
11/08/2025

نکیال( ماجد چغتائی سے)نامعلوم افراد نے کچھ روز قبل علاقہ گلہتر کے رہائشی راعید پرویز کی دکان کا تالا توڑکر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور سامان چوری کر لیا تھا نکیال پولیس نے ایس ایچ او چوہدری گل نواز کی زیر نگرانی کاراوئی کرتے ہوے چند دنوں کے اندر چوری میں ملوث ملزمان کو گرقتار کر لیا اس کیس کےتفتیشی افسر محمد جمیل نے اے جے کے نیوزسے گفتگو کرتے ہوے کہا کے اس واقع میں ملوث ایک ملزم سبحان نعیم گرفتار باقی دو ملزمان توقییب ظفر اور عمر صغیر کی تلاش جاری بہت جلد باقی دو ملزمان کی گرفتاری متوقع ہے

انہوں مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی جبکہ اندرونی زرائع کے مطابق کچھ بااثر افراد مل بیٹھ کر یہ معاملہ ختم کرنا چاہتے ہیں اس پر تفتیشی آفیسرمحمد جمیل نے کہا کہ کسی بھی صورت ایسا نہیں ہونے دیں گے اگر اس بار بھی ملزمان کو چھوٹ دی گئی تو مستقبل میں یہی ملزمان کسی بڑی وردات کا سبب بنیں گے

یادر رہے اس طرز کی یہ دوسری چوری کی واردات ہے کچھ ماہ قبل اسی گلہتر مارکیٹ میں شیخ عبدالروف کی دکان کے بھی تالے توڑ کر کچھ سامان اور نقدی رقم چوری ہوئی اس بار بھی علاقے کے کچھ مخصوص افراد نے مل بیٹھ کر معاملہ ختم کر دیا تھا اگر اس وردات میں شامل افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جاتی تو اچ یہ دوسری بار چوری کی واردات نہ ہوتی عوام علاقہ کو بھی چاہیے کہ وہ نکیال انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے واقع میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہ ہوں

11/08/2025

میرپورکے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی بڑی کوشش ناکام، ملزمان کون اورانکاتعلق کہاں سے ہے؟ جانیے رپورٹ میں

10/08/2025

طالبہ نے کوٹلی کانام فخرسے بلندکردیا، ضلع کوٹلی میں اول اوربورڈمیں آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی، اذان گروپ آف سکول اینڈکالجزکے زیر اہتمام پانچویں ایورڈتقریب ہوئی، تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیت سمیت اساتذہ کی بھرپورشرکت،طالبات نے کتنے نمبرات حاصل کیے

کوٹلی(اے جے کے نیوز)معروف مزاحمت کارسیدشفقت گیلانی نے کہاکہ محکمہ برقیات اورضلعی انتظامیہ کوٹلی ہوش کے ناخن لے،سخت گرمی ...
10/08/2025

کوٹلی(اے جے کے نیوز)معروف مزاحمت کارسیدشفقت گیلانی نے کہاکہ محکمہ برقیات اورضلعی انتظامیہ کوٹلی ہوش کے ناخن لے،سخت گرمی کی وجہ سے عوام پسینہ سے شرابورہوجاتے ہیں،عوام کاجینامحال ہوچکاہے۔

محکمہ برقیات نے آئے روز مینٹیننس کے نام پرطویل لوڈ شیڈنگ کرناوطیرہ بنالیاہے۔کوٹلی انتظامیہ و محکمہ برقیات فی لفور کوٹلی کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دیتے ہوئے بجلی بحال کریں بصورت دیگر صورت مجبورا ہمیں سخت احتجاج کی کال دینی پڑے گی ۔

تتہ پانی ابراہیم وینیو میرج حال میں 9 اگست گرینڈ عوامی جرگہ انعقاد پذیر ہوا ۔جس میں تمام علاقائی مسائل زیر بحث لائے گئے ...
09/08/2025

تتہ پانی ابراہیم وینیو میرج حال میں 9 اگست گرینڈ عوامی جرگہ انعقاد پذیر ہوا ۔
جس میں تمام علاقائی مسائل زیر بحث لائے گئے اور مشاورت کے بعد آخر میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا اور طے پایا گیا کہ بنیادی حقوق کے حصول کے لئیے 18اگست بروز سموار کو تتہ پانی مکمل بند ہو گا اور ایک منظم تحریک کا آغاز کیا جائے گا ،جرگے میں درج ذیل مطالبات پیش کیے گئے

1 سب ڈویژن تتہ پانی کا قیام
2 سول ہسپتال کا قیام
3 بوائز ہائی سکول کی بلڈنگ
4 لوڈشیڈنگ فری زون
5 بوسیدہ بجلی کی لائنز کو تبدیل کیا جائے
6 برقیات آفس میں تمام تر چیزیں مہییا کی جائیں ٹرانسفارفر کھمبے ،تاریں وغیرہ
7 راج محل کے تمام سکولز کی خستہ حال بلڈنگز کو دوبارہ تعمیر کیا جائے
8 انٹرنیٹ سروسز کی بہتری اور بے جا لوٹ مار بند کی جائے
9 بھابڑہ معذور بستی کے لوگوں کا جدید علاج یقینی بنایا جائے
10 گولہ باری متاثرین کو معاوضے دئیے جائیں
11تمام یوسیز کی رابطہ سڑکوں کی بہتری و پختگی اور جاریہ منصوبوں کی جلد تکمیل
عوامی ایکشن کمیٹیز راج محل تتاپانی

کھوئی رٹہ میں شادی بیاہ کی تقریبات میں شعر خوانی محافل ڈھول آتش بازی اور ہوائی فائرنگ پر اسسٹنٹ کمشنر نے پابندی لگاتے ہو...
09/08/2025

کھوئی رٹہ میں شادی بیاہ کی تقریبات میں شعر خوانی محافل ڈھول آتش بازی اور ہوائی فائرنگ پر اسسٹنٹ کمشنر نے پابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144لگا دیا

کھوئی رٹہ(سردارساجدآزادسے)شعرانہ قیوم نے ڈھاکہ میڈیکل کالج بنگلہ دیش سے MBBS کی ڈگری حاصل کرلی، مبارکبادوں کاتانتابندھ گ...
08/08/2025

کھوئی رٹہ(سردارساجدآزادسے)شعرانہ قیوم نے ڈھاکہ میڈیکل کالج بنگلہ دیش سے MBBS کی ڈگری حاصل کرلی، مبارکبادوں کاتانتابندھ گیا،

تفصیلات کے مطابق مرکزی نائب صدرپیپلزپارٹی آزادکشمیر عبدالقیوم قمرایڈووکیٹ کی صاحبزادی شعرانہ قیوم نے ڈھاکہ میڈیکل کالج بنگلہ دیش سے ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کرلی، شعرانہ قیوم کومبارکبادکاتانتابندھ گیا،مبارکباددینے والوں میں سرپرست اعلیٰ پیپلزپارٹی حلقہ کھوئی رٹہ مشتاق گورسی،امیدواراسمبلی مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ راجہ شاداب سکندر، قیوم چوہان، ممبرضلع کونسل مزمل خالق، نورصابر ایڈووکیٹ، منیجنگ ڈائریکٹر اے جے کے نیوز سردارساجد آزادودیگرسیاسی وسماجی
شخصیات نے شعرانہ قیوم کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ

شعرانہ قیوم کی کامیابی حلقہ کھوئی رٹہ کی کامیابی ہے،ہمیں امیدہے کہ شعرانہ قیوم انسانیت کی خدمت کرنے میں اپنااہم کردارادا کرینگی ۔اس موقع پرمرکزی نائب صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر عبدالقیوم قمرایڈووکیٹ نے مبارکباد دینے والوں کاشکریہ اداکیا ۔

ایکسیئن برقیات کوٹلی ملک ابصارنے کہاکہ طعوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گلپور پاور ہاؤس کی پیداوار، جو معمول کے مطابق ...
08/08/2025

ایکسیئن برقیات کوٹلی ملک ابصارنے کہاکہ طعوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گلپور پاور ہاؤس کی پیداوار، جو معمول کے مطابق 102 میگاواٹ تھی، کم ہو کر اس وقت صرف 53 میگاواٹ رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈڈیال سرکٹ پر کنڈکٹر کی تبدیلی کا کام جاری ہے، جس کے باعث ڈڈیال گرڈ اسٹیشن کو عارضی طور پر منگلا-چکسواری سرکٹ سے بجلی کی فراہمی دی جا رہی ہے۔منگلا،چکسواری سرکٹ پر ضرورت سے زائد بوجھ اور گلپور پاور ہاؤس کی پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کی تقسیم کے نظام کو متوازن رکھنے کے لیے ضلع کوٹلی میں “گھنٹہ بعد گھنٹہ” یعنی روزانہ 12 گھنٹے کی عارضی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔اس صورتحال کے پیشِ نظر واپڈا کی تکنیکی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں اور سسٹم کی بحالی کے لیے شب و روز کام کر رہی ہیں۔ ان شاءاللہ آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کی فراہمی کا نظام معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، بجلی کے استعمال میں احتیاط برتیں، اور محکمہ برقیات سے تعاون جاری رکھیں۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

کوٹلی(اے جے کے نیوز)ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی امتیاز اسلم نے کہاکہ ہم مظفرآباد اور راولاکوٹ میں تعلیمی بو...
07/08/2025

کوٹلی(اے جے کے نیوز)ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی امتیاز اسلم نے کہاکہ ہم مظفرآباد اور راولاکوٹ میں تعلیمی بورڈ میرپور کے رابط دفاتر کے خاتمے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ چیئرمین بورڈ فوری طور پر یہ غیر دانشمندانہ فیصلہ واپس لیں۔

یہ اقدام طلبہ،والدین اور تعلیمی نظام کے لیے مزید مشکلات اور مسائل پیدا کرے گا، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
جس طرح پنجاب کے ہر ڈویژن کا الگ تعلیمی بورڈ ہے اسی طرح پونچھ اور مظفرآباد کے لئے الگ مکمل تعلیمی بورڈ بنائے جائیں ۔ جب تک بورڈ بنائے جاتے ہیں اسوقت تک میرپور بورڈ کے راولاکوٹ اور مظفرآباد میں رابطہ دفاتر برقرار رکھے جائیں ۔

نکیال( ماجد چغتائی سے)نامعلوم افراد نے گزشتہ رات  علاقہ گلہتر کے رہائشی راعید پرویز  کی دکان کا تالا توڑکر لاکھوں روپے م...
07/08/2025

نکیال( ماجد چغتائی سے)نامعلوم افراد نے گزشتہ رات علاقہ گلہتر کے رہائشی راعید پرویز کی دکان کا تالا توڑکر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور سامان چوری کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے راعید پرویز کی دکان گلہتر مارکیٹ میں واقع راہی سپر جنرل سٹور کے تالے توڑ کر وہاں سے 60ہزار روپے مالیت کے سیگریٹ اور 40 سے 50ہزار روپے کی نقدی اور دیگر سامان لے کر فرارہونے میں کامیاب علاقہ گلہتر کے مارکیٹ میں چوری کی ایک ہی طرز کی یہ دوسری وردات کے بعد عوام علاقہ میں خوف و ہراس کی فضاء پائی جارہی ہے

راعید پرویز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسی دن صبح نکیال تھانہ میں اطلاع دے دی تھی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اکر موقع کا جائزہ لیا پولیس نے سخت کاروائی کی یقین دہانی کرائی تھی اج بھی میرا نکیال تھانہ رابطہ ہوا انہوں نے کہا کہ ہم مزید تحقیق کررہے ہیں پولیس اور انتظامیہ واقعے کےبارے میں اصل حقائق تک پہنچنے کی کوشش کررہےلیکن 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

عوام علاقہ نے ایس پی کوٹلی اور ایس ایچ او تھانہ نکیال سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ہر طرح کے زرائع کا استعمال کر کے چوروں کی کھوج لگاکر انکے ساتھ کاروائی کرےاور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔

06/08/2025

وزیرصحت نثارانصرابدالی نے بی ایچ یوسیدپوربنڈیاں کاافتتاح کردیا،ایمبولینس بھی فراہم کردی،وزیرصحت نے کہاکہ ہوم بیسڈسروس اوربائیک ایمبولینس متعارف کرواؤں گا،مزیدکیاکہا؟جانیے

Address

Gam Kotli

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ajk news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ajk news:

Share