
24/09/2024
ساؤتھ پنجاب سٹوڈنٹس ہیلپ ڈیسک کی طرف سے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان میں کل بروز سوموار 23 ستمبر 2024 کو ہونے والے المناک حادثے کی پروز مذمت کی جاتی ہے جس میں یونیورسٹی بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے اک نوجوان طالبہ جان سے چلی گئیں۔۔ بجائے اس کے طالبہ کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کی جاتی ، یونیورسٹی انتظامیہ نے کئی گھنٹوں تک طالبہ کی لاش کو شدید دھوپ میں سڑک پر رہنے دیا اور مقتولہ کے والد پر پریشر ڈالا گیا کہ وہ سائن کرکے دیں کہ وہ یونیورسٹی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کریں گے۔۔۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے اس بے حس اور غیر انسانی رویے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور یونیورسٹی طلبہ کی طرف سے اعلان کردہ احتجاجی مظاہرے کی حمایت کرتے ہیں اور ساوتھ پنجاب سٹوڈنٹس ہیلپ ڈیسک کے متعلقین سے درخواست ہے کہ وہ اس مظاہرے میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔۔ تاکہ مزید کوئی طالب علم اس سفاکیت کا شکار نہ ہو۔۔ جزاک اللہ