31/07/2025
گلگت بلتستان کے تاجروں کا سوست میں گیارہ روز سے جاری احتجاجی دھرنا شدت اختیار کر گیا ہے۔ دھرنے میں خواتین، سپریم کونسل اور مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد شریک ہیں۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ اگر طاقت کا استعمال کیا گیا تو خواتین بھی میدان میں نکلیں گی۔