17/09/2025
الخدمت کی جانب سے فلسطینی خاندانوں کے لیے100 ٹن امدادی سامان کی 33ویں کھیپ لاہور سے مصر روانہ
لاہور ایئرپورٹ سے العریش ایئرپورٹ مصر روانہ کی گئی 100 ٹن امدادی سامان میں 5000 بے گھر فلسطینی خاندانوں اور بچوں کے لیے پورے مہینے کے لیے کھانے پینے کا سامان موجود ہے۔ امدادی سامان میں راشن پیکس، کوکنگ آئل، آٹا، چاول، فروٹ جام سمیت دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ امدادی سامان سیکرٹری جنرل الخدمت سید وقاص جعفری، نائب صدر الخدمت سید احسان اللہ وقاص اور ممبر این ڈی ایم اے بریگیڈیئر کامران کی نگرانی میں روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے سیکرٹری جنرل الخدمت سید وقاص جعفری نے بے گھر فلسطینی خاندانوں اور بچوں کی امداد کو جاری رکھنے کے الخدمت کے عزم کو دہرایا۔ روانہ کی گئی امدادی سامان کی کھیپ مصر پہنچے کے بعد ریڈ کریسنٹ کے ذریعے غزہ میں پہنچا کر فلسطینی خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔