وائس آف چونیاں ٹیم کی جانب سے یومِ آزادی مبارک ہو!
آئیے اس عظیم دن پر ہم سب مل کر عہد کریں کہ وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
یہ آزادی بے شمار قربانیوں کا نتیجہ ہے، اسے قدر سے سنبھالیں اور اپنی نسلوں کو ایک روشن پاکستان دیں۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
11/08/2025
الحمدللہ!
چونیاں کمیونٹی سنٹر کو ٹیکسی اسٹینڈ بنانے کے خلاف "وائس آف چونیاں" کی نشاندہی اور مسلسل آواز پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔ افسران نے فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیے، اور کروڑوں روپے کے اس عوامی منصوبے کو بچا لیا گیا۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ضائع ہونے سے محفوظ!
10/08/2025
پنجاب کی تاریخ میں تاریخ رقم 😅ہو گئی۔
حکومت پنجاب نے 31 سال سے واجب الادا مقامی بینکوں کا 675 ارب روپے کا قرض مکمل طور ادا کردیا۔
09/08/2025
چونیاں: بی ایس لنک کینال کے موضع سدہا اوتاڑ میں محکمہ انہار کی زمین پر بااثر افراد نے قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں دکانیں اور مکانات تعمیر کر لیے ہیں۔ شہریوں کی پیرا فورس اور انتظامیہ سے درخواست ہے کہ تجاوزات کے خلاف یکساں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین کو واگزار کرایا جائے۔
09/08/2025
چونیاں وٹو چوک پر سڑک کی تعمیر میں غفلت سے گرد و غبار، شہری پریشان، فوری نوٹس اور پانی چھڑکاؤ کا مطالبہ۔
08/08/2025
افسوسناک حادثہ
الہ آباد تیز رفتار بس درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی، ایک خاتون جاں بحق، 18 افراد زخمی، 6 کی حالت تشویشناک
08/08/2025
پتوکی تھانہ صدر کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، 2 بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار، پولیس اہلکار ساجد زخمی۔
08/08/2025
چونیاں ٹھینگ موڑ پر مسافر کوسٹر حادثہ، 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات!
08/08/2025
08/08/2025
چونیاں: کروڑوں کا کمیونٹی سنٹر ٹیکسی اسٹینڈ بن گیا، ن لیگی منصوبہ کھنڈرات میں تبدیل
شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر لاہور سے نوٹس اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔
07/08/2025
بچوں کی موجیں لگ گئی! 😅
پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک کی توسیع کردی گئی، وزیر تعلیم رانا سکندر
07/08/2025
⚠️ چونیاں شہر کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی! ⚠️
چونیاں شہر کی مرکزی شاہراہیں تباہ حالی کا شکار ہو چکی ہیں۔ سڑک پر گہرے گڑھے، جگہ جگہ سیوریج کا پانی اور ناقص مرمت عوام کے لیے روزانہ کا عذاب بن چکا ہے۔ شہری موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر سفر کرتے ہوئے روزانہ حادثات کا شکار ہو رہے ہیں، لیکن تاحال کسی ذمہ دار ادارے نے اس پر کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا۔
Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Chunian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.