tnn news

tnn news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from tnn news, Media/News Company, .

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے اچھی کارکردگی اور محکمانہ امور احسن طریقے سے ادا کرنے پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ...
07/07/2025

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے اچھی کارکردگی اور محکمانہ امور احسن طریقے سے ادا کرنے پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر فار اٹک پولیس عامر شہزاد گل اور انکے سٹاف کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اچھی کاکردگی دکھانے والے افسران اور سٹاف کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Punjab Police Pakistan
RPO Rawalpindi
*ترجمان اٹک پولیس*

وزیر اعظم شہباز شریف کا بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا۔اقدام پر شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت ک...
07/07/2025

وزیر اعظم شہباز شریف کا بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا۔اقدام پر شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے تو یہ تاثر دیا گیا تھا کہ یہ کمی بجلی کے بینادی ٹیرف میں کی گئی ہے مگر یہ تو عارضی ایڈجسٹمنٹ ثابت ہوئی ہے، بجلی کی قیمت میں مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے۔
شہریوں نے کہا کہ کمی بنیادی ٹیرف کی بجائے فیول کوسٹ، سرچارجز اور دیگر ایڈجسٹمنٹس میں کی گئی جبکہ اس کا اطلاق بھی صرف اپریل، مئی اور جون تک محدود تھا، دو کمروں کے گھر کے بل بھی 8 سے 10ہزار روپے آرہے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے مستقل ریلیف دیا ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں تبدیلی آتی ہے، باقی تبدیلی نہیں ہوگی۔ مہنگی بجلی پر کے الیکٹرک کا موقف ہے کہ یہ وفاقی حکومت کا معاملہ ہے، بجلی کی قیمت نیپرا میں طے کی جاتی ہے۔

اٹک دریائے سندھ میں طغیانی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا فوری نوٹس،ہدایات جاریوزیر اعلی مریم نواز شریف کا ریسکیو 1122، ضل...
07/07/2025

اٹک دریائے سندھ میں طغیانی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا فوری نوٹس،ہدایات جاری

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

دریاؤں کے کنارے تمام حساس مقامات کی فوری طور پر جانچ کی جائے خطرہ ہو تو عملے کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ مریم نواز شریف

دریا کی طغیانی سے کسی بھی جانی و مالی نقصان کو روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔مریم نواز شریف

دریا کے بہاؤ اور بندوں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جائے-مریم نواز شریف

عوام کو ریسکیو کے پیشگی حفاظتی اقدامات سے آگاہ رکھا جائے-مریم نواز شریف

ریسکیو ٹیمیں ہر وقت تیار رہیں ضروری مشینری اور کشتیاں دستیاب رکھی جائیں-مریم نواز شریف

نشیبی علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے-مریم نواز شریف

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر 7 جولائی 2000ء کو دہشت گردوں سے مقابلے میں جامِ شہادت نوش کر...
07/07/2025

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر 7 جولائی 2000ء کو دہشت گردوں سے مقابلے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے شہید کانسٹیبل محمد انور کی برسی کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر سلامی دی اور ان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے اور ایصالِ ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی۔ ڈی پی او اٹک نے کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور اٹک پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔

*ترجمان اٹک پولیس*

*اٹک پولیس کی مؤثر تفتیش کے نتیجہ معزز عدالت نے منشیات فروش کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزاء سنا دی،*تفصیلات...
07/07/2025

*اٹک پولیس کی مؤثر تفتیش کے نتیجہ معزز عدالت نے منشیات فروش کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزاء سنا دی،*

تفصیلات کے مطابق سال 2023 میں تھانہ جنڈ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر طفیل شہزاد نے منشیات فروش مدثر خان ولد ملنگ خان سکنہ کوہاٹ کے قبضہ سے 1.3 کلو چرس برآمد کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جس پر معزز عدالت ایڈیشنل سیشن جج جنڈ راجہ جہانزیب اختر نے مجرم مدثر خان کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزاء سنا دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں، جن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر کے عدالتوں سے سزائیں دلوانا اور معاشرے کو منشیات سے پاک پرامن ماحول فراہم کرنا اٹک پولیس کا مشن اور اولین فرض ہے۔

*ترجمان اٹک پولیس*

07/07/2025

حضرو فورملی کے مقام پر پولیس چوکی سیلابی ریلے میں بہہ گئی

اٹک ۔ دسویں محرم الحرام کے موقع پر ریسکیو اہلکار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر علی حسین کی قیادت میں ضلع بھر میں ڈیوٹی سرانجام د...
06/07/2025

اٹک ۔ دسویں محرم الحرام کے موقع پر ریسکیو اہلکار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر علی حسین کی قیادت میں ضلع بھر میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں

یہ تینوں لڑکے کل بروز ہفتہ 5 جولائی 12 بجے (کامرہ)شمس آباد مدرسے سے باہر گئے تھے جو ابھی لاپتہ ہے۔براہ مہربانی اگر کسی ک...
06/07/2025

یہ تینوں لڑکے کل بروز ہفتہ 5 جولائی 12 بجے (کامرہ)شمس آباد مدرسے سے باہر گئے تھے جو ابھی لاپتہ ہے۔براہ مہربانی اگر کسی کو انکے بارے میں کوئی معلومات ہو تو ہمارے ساتھ رابطہ کریں۔شکریہ
03126568862

اجالا ویلفیئر سوسائٹی غورغشتی اٹک 30 جون 2025 کو نرتوپہ گاوُں کے امرود لالا بکریاں چراتے ہوئے پانی پینے کی غرض سے نہر می...
06/07/2025

اجالا ویلفیئر سوسائٹی غورغشتی اٹک
30 جون 2025 کو نرتوپہ گاوُں کے امرود لالا بکریاں چراتے ہوئے پانی پینے کی غرض سے نہر میں اترے پاوں پھسلنے کی وجہ سے نہر میں ڈوب گئے تھے آج مورخہ 06 جولائی 2025 کو غازی بروتھا جھیل سے مل گئی ہے اجالا ویلفیئر کی ٹیم ڈیڈ باڈی کو غسل کفن کر کے ورثاء کے حوالے کر دی

06/07/2025
اطلاع برائے بیوپاری ماڈل مویشی منڈی گوندل نیا سال 2025۔2026۔ کا شیڈول ریٹ  مکمل طور بیوپاری  حضرات و ناظرین کے  شائع کیا...
05/07/2025

اطلاع برائے بیوپاری ماڈل مویشی منڈی گوندل نیا سال 2025۔2026۔ کا شیڈول ریٹ مکمل طور بیوپاری حضرات و ناظرین کے شائع کیا گیا ہے نوٹ اس شیڈول کے مطابق جانوروں کی فیس ادا کریں ۔اگر ماڈل مویشی منڈی گوندل میں زاہد فیس مانگی جائے تو درج زیل نمبروں پر رابطہ کریں

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ ڈویلپمنٹ کمپنی (راولپنڈی ڈویژن) کی جانب سے:

لیوی فیس اور پارکنگ فیس وغیرہ کا مقررہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

تمام افراد سے گزارش ہے کہ درج شدہ شیڈول ریٹ کے مطابق ہی ادائیگی کریں۔ اس سے زائد رقم نہ دیں!

مزید معلومات یا شکایات کے لیے رابطہ کریں:
(COO راولپنڈی)
: 0301-6037545
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . ر: 0301-6037545

📢 اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہر فرد باخبر رہے اور کسی قسم کی زیادتی یا ناجائز وصولی سے بچا جا سکے.

ڈپٹی کمشنر اٹک جناب عاطف رضا نے اٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ کا ہنگامی دورہ کیا۔اس دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہ...
05/07/2025

ڈپٹی کمشنر اٹک جناب عاطف رضا نے اٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ کا ہنگامی دورہ کیا۔
اس دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 18 نوجوانوں کو دریا میں نہاتے ہوئے پکڑا گیا جنہیں موقع پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ان دنوں دریاؤں، ندی نالوں اور نہروں میں شدید طغیانی اور خطرناک ریلا گزر رہا ہے۔ انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

ضلع بھر میں دریاؤں، ندی نالوں اور نہروں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد ہے (دفعہ 144 نافذ العمل)۔

ندی نالوں، دریاؤں اور نہروں کے قریب ہرگز نہ جائیں
اپنی اور اپنے پیاروں کی قیمتی جانوں کی حفاظت کریں
قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

محفوظ رہیں – ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when tnn news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share