سردار مہر اللہ خان قمبرانی اور سردار سفر خان ساجدی کی میر شفیق الرحمٰن مینگل سے ملاقات
کراچی :معروف قبائلی رہنماؤں سردار مہر اللہ خان قمبرانی اور سردار حیات خان ساجدی نے کراچی میں ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت میر شفیق الرحمٰن مینگل سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران معزز مہمانوں نے میر شفیق الرحمٰن مینگل کے والد اور بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ میر نصیر مینگل کی خیریت دریافت کی اور ان کی عیادت کی۔ سردار مہر اللہ خان قمبرانی اور سردار حیات خان ساجدی نے سابق وزیراعلیٰ کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی صحت کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر میر شفیق الرحمٰن مینگل نے معزز مہمانوں کی آمد اور والد کی خیریت دریافت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی غیر رسمی گفتگو ہوئی
07/01/2026
پرنس آغا عمر جان احمدزئی کا فوری ایکشن، کلی سردہ میں بجلی بحال
کوئٹہ (رپورٹ: بابو میاں خان شاہوانی)
کلی سردہ کے مکینوں کے لیے خوشخبری! علاقے میں گزشتہ روز سے منقطع بجلی کی فراہمی پرنس آغا عمر جان احمدزئی کے بروقت نوٹس اور کوششوں سے بحال کر دی گئی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق کلی سردہ میں کل سے بجلی غائب تھی جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ اس صورتحال کا علم ہوتے ہی پرنس آغا عمر جان احمدزئی نے فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے بجلی کی بحالی کو ممکن بنایا۔
07/01/2026
07/01/2026
خیرپور میرس: سردارزادہ میر سجاد خان قمبرانی کی شادی کی تقریب میں شرکت، قمبرانی برادری کا والہانہ استقبال
خیرپور میرس (نمائندہ خصوصی)
چیف آف قمبرانی سردار مہر اللہ خان کے فرزند اور معروف سماجی و سیاسی شخصیت، شیرِ سندھ و بلوچستان سردارزادہ میر سجاد خان قمبرانی نے خیرپور میرس کا دورہ کیا۔ یہ دورہ انہوں نے قمبرانی برادری کے معزز رہنما مشتاق احمد قمبرانی کے بھتیجے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے کیا۔
پرتپاک استقبال اور عوامی جوش و خروش
سردارزادہ میر سجاد خان قمبرانی کی آمد پر قمبرانی قبیلے کے عمائدین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ان کا بھرپور اور شاندار استقبال کیا۔ تقریب کے مقام پر پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور روایتی نعروں کے ساتھ ان کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر قمبرانی قبیلے کی جانب سے ان کے لیے گہری عقیدت اور محبت کا اظہار کیا گیا۔
اتحادِ قبیلہ کا پیغام
شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران سردارزادہ میر سجاد خان قمبرانی نے دولہا اور ان کے خاندان کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے برادری کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے اتحاد اور بھائی چارے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ قمبرانی قبیلہ اپنی روایات اور یکجہتی کی وجہ سے ہمیشہ ممتاز رہا ہے۔
نمایاں شرکاء
تقریب میں مشتاق احمد قمبرانی، قبیلے کے دیگر معززین، سیاسی و سماجی شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے سردارزادہ میر سجاد خان کی آمد کو قبیلے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
06/01/2026
*کلوئی رند و آدم زئی لانگو قبائل کے مابین تنازعہ کا تصفیہ خوش آئند اقدام ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر شبیر احمد قمبرانی
/
*بلوچستان میں جاری دیگر قبائلی تنازعات کے حل کیلئے بھی کوششیں کی جائے۔بیان*
*کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر شبیر احمد قمبرانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہیں کہ کلوئی رند اور آدم زئی گاہازئی لانگو کے مابین دیرینہ خونی تنازعہ کا تصفیہ کرنے پر ثالثین میں سردار چنگیز خان ساسولی ٹکری شفقت اللّٰہ لانگو حاجی میر نور احمد لانگو میر مقبول احمد لانگو میر اللّٰہ بخش راہجہ سمیت دیگر قبائلی عمائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو قبائل کے درمیان ایک بڑا تنازعہ حل کرنا خوش آئند بات ہے آج کے دور میں بہت کم معاملات کو حل کرنے میں خیر خواہ ملتے ہیں ہمیں چاہئے کہ جو خیر خواہی کے کردار ادا کرتے ہیں انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں*
05/01/2026
پارلیمانی سیکٹری سوشل ویلفئیر پرنس آغا عمر جان احمدزئی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کررہے ہے
28/12/2025
جامعۃ الحسنین اسلامک ایجوکیشنل سسٹم
رزلٹ فنکشن
برائے پوزیشن ہولڈر طلبہ
جامعۃ الحسنین اسلامک ایجوکیشنل سسٹم ایک ایسا منفرد ادارہ ہے جہاں
حفظِ قرآن کے ساتھ ساتھ جدید اسکول کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
اس ادارے میں درج ذیل کورسز شامل ہیں
انگلش لینگویج کورس
عربی لینگویج کورس
خطاطی کورس
نعت کورس
تقاریر کورس
آج کے اس پروگرام میں علاقے کے معززین علمائے کرام اور معزز شخصیات نے تشریف لا کر محفل کو رونق بخشی
زیرِ سرپرستی
پرنسپل
صاحبزادہ علامہ احمد رضا قادری
بمقام
مزارِ شہیدِ اہلِ سنت
کلی قمبرانی کوئٹہ
28/12/2025
سردار مہر اللہ خان قمبرانی کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے کزن کے انتقال پر اظہار افسوس
قمبرانی قبیلے کے سربراہ سردار مہر اللہ خان قمبرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے کزن کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
سردار مہر اللہ خان نے کہا کہ قمبرانی قبیلہ اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔
18/12/2025
کوئٹہ۔ (یو این اے) پارلیمانی سیکرٹری پاپولیشن ویلیفئر پرنس آغا عمر جان احمدزئی کے ریجنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (RTI) کوئٹہ کے دورہ
اس موقع پر محکمہ بہبودِ آبادی کے اعلیٰ حکام بھی پرنس آغا عمر جان احمدزئی کے ہمراہ تھے، جن میں
ایوب بنگلزئی: ایڈیشنل سیکرٹری باسط بوزدار: ڈی ایس (ڈپٹی سیکرٹری)
ڈاکٹر کوکب لطیف: ڈی ایس
عبدالستار بلوچ: پرنسپل آر ٹی آئی (RTI) کوئٹہ
ڈاکٹر طاہرہ جعفر: ڈپٹی پرنسپل آر ٹی آئی کوئٹہ
دورے کے موقع پر پارلیمانی سیکرٹری نے انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی تربیتی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے وہاں موجود طلبہ اور ملازمین سے ملاقات کی اور ان کے درپیش مسائل کو غور سے سنا۔اور انہوں نے کہا دورے کا مقصد ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور عملے و زیرِ تربیت طلبہ کے جائز مطالبات کو حل کرنا تھا۔
Be the first to know and let us send you an email when Qambrani Tv Hd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.