20/07/2025
*پریس ریلیز*
تاریخ: *21 جولائی 2025*
*شہید بینظیر آباد پولیس*
🚨 *شہید بینظیر آباد پولیس کی بڑی کامیابی – بین الاضلاعی گینگ کے دو مرکزی ملزمان زخمی حالت میں گرفتار*
*شہید بینظیر آباد پولیس نے آج دو مختلف مقامات پر بروقت اور جرات مندانہ کارروائیاں کرتے ہوئے بین الاضلاعی جرائم پیشہ گروہ کے دو اہم ملزمان کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ ان کارروائیوں کو بین الاضلاعی گینگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔*
✅ *پہلا پولیس مقابلہ* – ٹالپور پھاٹک *(تھانہ ایئرپورٹ حدود)*
*پہلا واقعہ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں ٹالپور پھاٹک پر اس وقت پیش آیا جب پولیس نے دوران گشت ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی۔ مشتبہ شخص نے رکنے کے بجائے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی۔ پولیس کی فوری جوابی کارروائی میں ملزم زخمی ہو گیا اور گرفتار کر لیا گیا۔*
*گرفتار زخمی ملزم کی شناخت غلام علی عرف نتھا خوجہ کے نام سے ہوئی ہے، جو بین الاضلاعی ، مسلح ڈکیتی، چھینا جھپٹی، رھزنی اور دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے چھینی گئی CD موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔*
✅ *دوسرا پولیس مقابلہ – تھانہ بی سیکشن حدود*
*دوسرا پولیس مقابلہ تھانہ بی سیکشن کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب پولیس ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔ مشتبہ شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔*
*گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی ولد فیاض حسین یوسفزئی کے طور پر ہوئی ہے، جس کے قبضے سے پسٹل برآمد کیا گیا ہے۔*
🏥 *زخمی ملزمان اسپتال منتقل، مزید تفتیش جاری*
*دونوں زخمی ملزمان کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے، جب کہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان چند روز قبل تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں فریادی سید افتخار حسین شاہ سے لاکھوں روپے کی رقم اور موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں ملوث ہیں۔*
📂 *گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ*
*غلام علی عرف نتھا خوجہ:*
1. *01/2008 – 324, 148, 149 PPC – PS Airport SBA*
2. *02/2008 – 13 DAO – PS Airport SBA*
3. *88/2010 – 324Q, 353, 224, 225 PPC – PS Airport SBA*
4. *100/2010 – 397, 450, 337-H(ii) PPC – PS Airport SBA*
5. *102/2010 – 324Q PPC – PS Airport SBA*
6. *128/2010 – 353, 399, 402 PPC – PS Airport SBA*
7. *23/2011 – 395, 450 PPC – PS Airport SBA*
8. *24/2011 – 324Q, 353 PPC – PS Airport SBA*
9. *44/2011 – 324Q, 353 PPC – PS Airport SBA*
10. *54/2011 – 324Q, 353 PPC – PS Airport SBA*
11. *94/2011 – 324Q, 452, 398, 402 PPC – PS Airport SBA*
12. *110/2011 – 324, 353, 405 PPC – PS Airport SBA*
13. *17/2011 – 399, 402 PPC – PS Airport SBA*
14. *01/2012 – 399, 402 PPC – PS Airport SBA*
15. *31/2012 – 399, 402 PPC – PS Airport SBA*
16. *43/2011 – 399, 402 PPC – PS Daulatpur*
17. *63/2013 – 399, 402 PPC – PS Pabjo*
18. *70/2013 – 399, 402 PPC – PS Airport SBA*
19. *03/2023 – 353, 324, 147, 148, 149 PPC – PS Hosri*
20. *05/2023 – 23A SAA – PS Hosri*
21. *92/2025 – 392 PPC – PS Airport*
22. *97/2025 – 324, 353, 398, 401 PPC – PS Airport*
23. *98/2025 – 23A-SAA – PS Airport*
*محمد علی ولد فیاض حسین یوسفزئی:*
1. *92/2025 – 392 PPC – PS Airport*
2. *202/2025 – 324, 353, 398, 401 PPC – PS B Section*
3. *203/2025 – 23A-SAA – PS B Section*
*گرفتار ملزمان کے خلاف مزید ریکارڈ دیگر اضلاع سے حاصل کیا جا رہا ہے۔*
👮 *ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار*
*شہید بینظیر آباد پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ بین الاضلاعی جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن پوری شدت سے جاری ہے، اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔*
📢 *عوام سے اپیل*
*شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا افراد کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا 15 ہیلپ لائن پر دیں تاکہ مل کر سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جا سکے۔*
*ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس*