Find local businesses, view maps and get driving directions in Google Maps.
09/12/2023
*رزق کی دو اقسام*
*1۔عارضی رزق*
🌿وہ رزق ہے جِس کے تم ابھی مالک ہو؛اور اللہ وہ کسی لمحہ بھی واپس لے سکتا ہے ....
جیسا کہ صحت؛ اولاد ؛مال ؛خوش بختی ؛توفیق؛دوست؛ تنخواہ؛ قوت ؛عہدہ ؛مرتبہ؛ خوبصورتی ؛ذہانت اور جو اس کے علاوہ ہے دنیاوی رزق میں سے۔
*2.دائمی رزق*
🌿وہ رزق ہے جو آپ کا ساتھی رھے گا اور قیامت تک لازم ساتھ رھے گا۔اور آپ کےلیےنفع مند رہے گا آپ کی دُنیا میں بھی اور آپ کی آخرت تك۔۔۔۔
🍃اللہ نے آپ کو رزق دِیا ہے قیام کا تاکہ آپ دو رکعات ادا کریں رات کے درمیان؛یہ رزق ہے؛
🍃فجر کی نماز کا وقت پر ادا کرنا رزق ہے؛
🍃ضحی کی نماز رزق ہے؛
🍃اپنے والدین کی خدمت اور اطا عت رزق ہے؛
🍃آپ کا قرآن حفظ کرنا اور اس کی تلاوت کرنا رزق ہے؛
🍃آپ کا پیر اور جمعرات کو روزہ رکھنا رزق ہے؛
🍃آپ کا نماز میں خشوع میں ہونا رزق ہے؛
🍃آپ کا کثرت سے استغفار کرنا رزق ہے؛
🍃آپ کا سچ بولنا رزق ہے؛
🍃آپ کا اچھا اخلاق رزق ہے؛
🍃آپ کا اللہ کے لیے ذکر کرنا رزق ہے؛
🍃آپ کا صلہ رحمی کرنا رزق ہے؛
🍃آپ کی امانت رزق ہے؛
🍃آپ کا صدقه کرنا رزق ہے؛
🍃آپ کا لوگوں کو معاف کرنا رزق ہے؛
🍃آپ کا غیبت سے بچنا رزق ہے.
📚 تو خبردار رہیے کہ آپ کے عارضی رزق کی مشغولیت آپ کو دائمی رزق سے غافل نہ کردے
Be the first to know and let us send you an email when Airlines ticket posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.