Daily AzadAwam

  • Home
  • Daily AzadAwam

Daily AzadAwam Well-known regional newspaper from Hyderabad
For advertisement contact us at
03215157298

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند ترین حد عبورکرلی پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 90722 پوائنٹس ہے۔ ف...
28/10/2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند ترین حد عبورکرلی



پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 90722 پوائنٹس ہے۔ فوٹو فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند ترین حد کو چھو لیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1061 پوائنٹس کے اضافے سے 91054 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو 100 انڈیکس کی تاریخ کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 351 پوائنٹس اضافے سے 90345 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

بازار میں 56 کروڑ شیئرز کے سودے 29 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 38 ارب روپے بڑھ کر 11728 ارب روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔

جمعے کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 90 ہزار 593 کی بلند ترین سطح بنا کر 89 ہزار 993 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

AzadAwam, Azad Awam Hyderabad,epaper azad awam, epaper azadawam hyderabad, azad awam, azad awam pakistan, Geo News, Samaa Awam, Pakistan News, 24/7

پی سی بی کا غیر ملکی دوروں پر سلیکٹرز کو ٹیم کے ساتھ بھیجنےکا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لی...
28/10/2024

پی سی بی کا غیر ملکی دوروں پر سلیکٹرز کو ٹیم کے ساتھ بھیجنےکا فیصلہ



پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے،فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ملکی دوروں پر سلیکٹرز کو ٹیم کے ساتھ بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکٹر اسد شفیق قومی ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا اور زمبابوے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پلیئنگ الیون کی تشکیل کے لیے ٹوورز پر سلیکٹر کی موجودگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اسد شفیق وکٹ اور کنڈیشنز دیکھ کر دیگر سلیکٹرز سے مشاورت کریں گے، سلیکٹرز کپتان اور کوچ سے مشاورت کے بعد پلیئنگ الیون تشکیل دیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جبکہ دورہ زمبابوے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔

AzadAwam, Azad Awam Hyderabad,epaper azad awam, epaper azadawam hyderabad, azad awam, azad awam pakistan, Geo News, Samaa Awam, Pakistan News, 24/7

سعودی عرب کے حیرت انگیز تعمیراتی منصوبے کا پہلا جزیرہ عوام کیلئے کھول دیا گیا یہ جزیرہ بحیرہ احمر میں واقع ہے / فوٹو بشک...
28/10/2024

سعودی عرب کے حیرت انگیز تعمیراتی منصوبے کا پہلا جزیرہ عوام کیلئے کھول دیا گیا



یہ جزیرہ بحیرہ احمر میں واقع ہے / فوٹو بشکریہ نیوم

سعودی عرب میں نیوم کے نام سے حیرت انگیز تعمیراتی منصوبے پر کام جاری ہے۔

خیال رہے کہ نیوم شہزادہ محمد بن سلمان کا سعودی معیشت کو مختلف شعبوں میں پھیلانے کا منصوبہ ہے جس کا اعلان 2017 میں کیا گیا تھا اور اس منصوبے کے لیے سعودی عرب کے دور دراز شمال مغربی علاقے میں 10 ہزار اسکوائر میل کا علاقہ مختص کیا گیا تھا۔

500 ارب ڈالرز کے نیوم منصوبے میں شامل سندالہ نامی جزیرے کو سب سے پہلے عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندالہ بحیرہ احمر میں نیوم کے داخلی دروازے کے طور پر کام کرے گا اور یورپی اور عرب ممالک کے شہری وہاں کشتیوں سے آسانی سے پہنچ سکیں گے۔

نیوم کے چیف ایگزیکٹو Nadhmi al-Nasr نے ایک بیان میں کہا کہ نیوم کے افتتاحی مقام سے لوگوں کو پہلی جھلک دیکھنے کو ملے گی کہ مستقبل کے مقامات کیسے ہوں گے۔

اس کی تعمیر کا اعلان دسمبر 2022 میں کیا گیا تھا / فوٹو بشکریہ نیوم

بیان کے مطابق یہ جزیرہ 200 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں 2028 تک روزانہ 2400 مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔

اس جزیرے کا ایک منفرد عنصر اس کا موسم ہے جو پورا سال خوشگوار رہتا ہے۔

سندالہ بحیرہ احمر میں پرتعیش سہولیات فراہم کرنے والا سیاحتی مقام ہوگا جہاں 3 ریزورٹس، یاٹ کلب اور دیگر سہولیات موجود ہوں گی۔

بیان میں بتایا گیا کہ 2 سال کی سخت محنت کے بعد سندالہ کو ایک خیال سے حقیقت میں بدلا گیا۔

اس جزیرے کا اعلان دسمبر 2022 میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا تھا اور اب اس کے افتتاح کو نیوم کی پیشرفت کے لیے پرجوش سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ جزیرہ دی لائن شہر سمیت نیوم کے دیگر منصوبوں سے منسلک ہوگا۔

یہ نیوم کا پہلا منصوبہ ہے جسے عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے / فوٹو بشکریہ نیوم

سندالہ سے لوگ آسانی سے دی لائن تک جا سکیں گے جہاں 2030 تک لاکھوں افراد مقیم ہوں گے۔

خیال رہے کہ دی لائن ایک عمارت پر مشتمل شہر ہوگا جو 106 میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہوگا۔

سعودی عرب کو توقع ہے کہ نیوم منصوبے کی تعمیر کے بعد ہر سال 10 کروڑ سیاح اس کے مختلف حصوں کو دیکھنے کے لیے آئیں گے جس سے اربوں ڈالرز کی آمدنی ہوگی۔

نیوم میں تعمیر کیے جانے والے شہروں کو اے آئی سسٹمز پر چلایا جائے گا، روبوٹ ملازم ہوں گے، اڑنے والی ٹیکسیاں اور مصنوعی چاند بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہوں گے۔

AzadAwam, Azad Awam Hyderabad,epaper azad awam, epaper azadawam hyderabad, azad awam, azad awam pakistan, Geo News, Samaa Awam, Pakistan News, 24/7

Address


Telephone

+923215157298

Website

http://www.azadawam.com/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily AzadAwam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily AzadAwam:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share