Bad Akhlaq Ki Diary Sy

  • Home
  • Bad Akhlaq Ki Diary Sy

Bad Akhlaq Ki Diary Sy بہترین کالم، غزلوں، اور شعر و شاعری کے لئے ہمارا پیج پس?

29/02/2024

کچھ سفید پوش لوگ جو ہمارے آس پاس رہتے ہیں بہت پریشان کن زندگی ہے ان لوگوں کی ،ان کو رمضان میں کچھ راشن خریدنا چاہتا ہوں ،تقریبا 7،8 گھرانے ہیں جو لوگ اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ میرے ساتھ پرسنل میں رابط کریں شکریہ ۔۔۔

24/11/2023

"جھوک سرکار " یہ ایک پاکستانی ڈرامہ تھا جس کا پچھلے ہفتے آخری قسط تھا ،اس ڈرامے کو دیکھ کر عوام کو اندازہ ہو جائے گا کہ ہم کتنی بوسیدہ نظام میں رہ رہے ہیں ،اس میں ایک اے ایس پی ارسلان اور انسپکٹر رمضان اور پوری نفری کو دکھایا گیا ہے کہ کس حد تک فرض شناس ہیں سوائے ایک انسپکٹر جہانداد جس میں وہ کالے کرتوت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ،اور یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ انسپکٹر جہانداد کیوں اس کام میں ملوث ہیں تو وہ اس لئے کہ حکومت وقت کی طرف سے پولیس فورس کو وہ سہولیات نہیں دیئے جاتے جس کی اس فورس کو ضرورت ہے تو یہ سہولیات وغیرہ جاگیردار اور بے ایمان لوگ تو پورا کرتے ہیں لیکن بدلے میں ان پولیس اہلکاروں کی بے بسی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے اور ان سے طرح طرح کے غلط کام کرواتے ہیں ،اس میں سیاست دانوں وغیرہ کا بھی مکروہ اور بوسیدہ چہرہ دکھایا گیا ہے بلکہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پاکستانی سسٹم کو ننگا کردیا گیا ہے ۔جس طرح اس ڈرامے میں دکھایا گیا ہے بالکل اسی طرح کا سب کچھ حقیقت میں چل رہا ہے ،۔
کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ریاستی اداروں اور خاص کر پولیس فورس کا برا بھلا کہنے سے اور معیار یورپ جیسا چاہنے والوں کو چاہئے کہ وہ اس بات پر زور دے کہ پہلے اس فورس کو عزت دے ،جس طرح کے نامساعد حالات میں یہ فورس ڈیوٹی کرتی ہے اور جس طرح کی غربت میں یہ ماتحت لوگ گزارہ کرتے ہیں ،قسم سے یہ آسان کام نہیں ہیں ،بے وقت یہ لوگ بیمار ہو جاتے ،ٹینشن اور ڈپریشن کے مریض بن جاتے ہیں اور اس فرسودہ اور غلیظ نظام سے یہ دکھ بھرا دل لئے کوچ کرجاتے ہیں ،مختصر یہ کہ ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں ،ان خامیوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کریں جو ان کو اس سسٹم کے ساتھ چلنے میں اور ان کو سہولیات دینے میں رکاوٹ ہیں ،،تحریر کا اختتام اس شعر سے کرونگا کہ،،،،
حق تنقید تمہیں ہیں مگر اس شرط کے ساتھ ،،
جائزہ لیتے رہو اپنے بھی گریبانو کا ،،،
"بد اخلاق کی ڈائری سے"

14/08/2023

پانچ لاکھ عزت مآب اشرف المخلوقات کو ،اور چوبیس کروڑ نو لاکھ بے زبان، زندہ لاشوں ،کیڑوں مکوڑو ،اور حشرات جیسی حیثیت رکھنے والوں کو جشن آزادی مبارک ہو،
"بد اخلاق کی ڈائری سے"

13/08/2023

پانچ لاکھ عزت مآب اشرف المخلوقات کو، اور چوبیس کروڑ نو لاکھ، بے زبان، زندہ لاشوں، کیڑوں مکوڑو اور حشرات جیسی حیثیت رکھنے والوں کو جشن آزادی مبارک ہو،،
"بد اخلاق کی ڈائری سے"

30/07/2023

هغه راغلې ده خو زه احتراماتو غرق کړم
مړه شېطانه چرته یې پته دې نه لږېږي.

خسارہ ہے ہر وہ چیز، ہر وہ سہولت ،ہر وہ شخص جس کی قیمت آپ کا زہنی سکون ہو..
21/07/2023

خسارہ ہے ہر وہ چیز، ہر وہ سہولت ،ہر وہ شخص جس کی قیمت آپ کا زہنی سکون ہو..

05/07/2023

بابا جی چالیس منٹ تک حسینہ کے ساتھ بیٹھے اس کی باتیں سنتے رہے ، اور جب اس نے جانے کا فیصلہ کیا، ‏تو اس نے بابا جی سے کہا: میں آپ سے پوچھنا بھول گئی ‏کہ آپکی عمر کیا ہے؟ ‏بابا جی نے مسکرا کر جواب دیا ‏"چالیس منٹ"۔

21/06/2023

حکومت وقت نے خیبر پختون خواہ پولیس کا راشن الاؤنس 681 روپے سے بڑھا کر 1000 کردیا جو کہ بہت غلط کیا ہے، کیونکہ اب اور بھی یہ لوگ اپنی ڈیوٹی میں غفلت کرے گے، کیونکہ سارا دن یہ لوگ مک ڈونلڈ اور کے ایف سی جیسے مہنگے ترین ہوٹلوں میں کھانے کھائیں گے اور عوام کا برا حال ہوگا، اب پولیس والے بیچارے بھی کیا کریں اتنے زیادہ پیسے جب کسی کو دی جائے تو وہ ایسے ہی مہنگے ترین ہوٹلوں کا رخ کرینگے، حکومت وقت اس فیصلے پر نظرثانی کریں اور اس کو کم کیا جائے کیونکہ ایک طرف یہ ملکی خزانے پر بھی بوجھ ہے، دوسری طرف اس سے ان کی کارکردگی بھی متاثر ہوگی،
"بد اخلاق کی ڈائری سے"

Address


Telephone

+923139991012

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bad Akhlaq Ki Diary Sy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bad Akhlaq Ki Diary Sy:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share