Voice Of Nastikot Parachinar

Voice Of Nastikot Parachinar This Page Create for Voice of Nastikot People.Community-based rise of voice Different communitys Problems

08/04/2025
...𝐓𝐨𝐝𝐚𝐲 𝐛𝐞𝐬𝐭  𝐯𝐢𝐝𝐞𝐨....🔥🔥🔥🔥                                                                                            ...
08/02/2025

...𝐓𝐨𝐝𝐚𝐲 𝐛𝐞𝐬𝐭 𝐯𝐢𝐝𝐞𝐨....🔥🔥🔥🔥



Highlights Cricket

*کرم کی سیاست کو فرقہ واریت میں دھکیلنے کی سازش ناکام ہوگی*ہم ساجد حسین طوری کے خلاف پھیلائے جانے والے جھوٹے، من گھڑت او...
08/01/2025

*کرم کی سیاست کو فرقہ واریت میں دھکیلنے کی سازش ناکام ہوگی*
ہم ساجد حسین طوری کے خلاف پھیلائے جانے والے جھوٹے، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات کو پوری شدت سے مسترد کرتے ہیں۔ ان پر فرقہ واریت کا الزام لگانا نہ صرف سراسر جھوٹ ہے بلکہ ایک ایسے علاقے میں جہاں امن و وحدت کی شدید ضرورت ہے، یہ عمل انتہائی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

ساجد حسین طوری کا تعلق ایک باعزت، شائستہ، اور امن پسند قبائلی خاندان سے ہے۔ ان کی سیاسی زندگی ہمیشہ جمہوریت، بھائی چارے، اور عوامی خدمت پر مبنی رہی ہے۔ انہوں نے کبھی کسی مخصوص فرقے یا مسلک کی بنیاد پر سیاست نہیں کی بلکہ تمام مکاتبِ فکر کے عوام کی یکساں خدمت کی۔

ساجد حسین طوری نے کرم میں: امن کمیٹیوں کی سرپرستی کی، یونیورسٹی کے منصوبوں، تعلیمی وظائف، اور ہسپتالوں کے قیام کے لیے کام کیا، اور فاٹا اصلاحات جیسے قومی نوعیت کے معاملات پر پارلیمان میں جرات مندانہ موقف اختیار کیا۔

یہ تمام اقدامات ان کے عملی سیاست اور عوام دوستی کا واضح ثبوت ہیں۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کرم ایک باوقار قبائلی علاقہ ہے جہاں کے لوگ روایات، جرگہ نظام، اور قبائلی اقدار کو مقدم سمجھتے ہیں۔ افسوس کہ بعض عناصر یہاں کی عزت دار سیاست کو چھوٹے مفادات، فرقہ وارانہ نعروں اور سستی شہرت کے لیے بدنام کرنا چاہتے ہیں۔

کرم کے عوام کے جذبات سے کھیلنا، اور یہاں کی سیاست کو مسخ کرنا نہ صرف سیاسی بددیانتی ہے بلکہ یہ علاقائی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔

یہ بات سب کے علم میں ہے کہ پی ٹی آئی، جے یو آئی، اور دیگر جماعتوں نے کئی مواقع پر ساجد حسین طوری کو سیاسی دشمنی کی بنیاد پر نشانہ بنایا، لیکن انہوں نے ہمیشہ تحمل، شائستگی، اور جمہوری اقدار کے دائرے میں رہ کر جواب دیا۔
صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے ساتھ سیاسی احترام کا مظاہرہ کیا۔

ہم تمام سیاسی، سماجی اور قبائلی طبقات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جھوٹے الزامات اور افواہوں کو مسترد کریں، کرم کے قبائلی اقدار، وحدت، اور بھائی چارے کا احترام کریں، اور اس علاقے کو سستی سیاست اور فرقہ وارانہ نعروں کا نشانہ نہ بننے دیں۔

کرم کے عوام باشعور ہیں، وہ نفرت کے بیانیے کو رد کرتے ہیں۔ اب وقت ہے کہ ہم سب مل کر ایک ایسا کرم تعمیر کریں جہاں سیاست کا مطلب خدمت ہو، سازش نہیں۔
ہمیں چاہیے کہ ہم قوم، مسلک اور پارٹی سے بالاتر ہو کر امن، ترقی، اور عزت کی سیاست کو فروغ دیں۔

فرقہ نہیں، خدمت کی سیاست چاہیے.
کرم کے عوام کو تقسیم مت کرو — ہم سب ایک ہیں۔

07/30/2025

دعوت نامہ : پیپلز پارٹی ضلع کرم کے سارے عہدیداران و سینئر رہنماؤں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ منسٹر ساجد حسین طوری کی طرف سے شورکو روڈ کی منظوری ہوچکی ہے جسکا باقاعدہ افتتاح کل کیا جائے گا... آپ سب کل 31جولائی بروز جمعرات دوپہر 1بجے پیپلز پارٹی پاراچنار دفتر واقع غلام جان مارکیٹ تشریف لائیں وہاں سے انشاءاللہ روڈ کے افتتاح کے لیے جائیں گے. وقت کی پابندی لازمی ہے ٹھیک 1بجے دفتر پہنچ جائیں

Sajid Hussain Turi

افسوس ناک خبر!
07/30/2025

افسوس ناک خبر!

07/27/2025

ضلع خیبر: تیراہ میدان مرکزی باغ بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے باہر عوامی احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہو گئے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں6 افراد شہید جبکہ 16 زخمی کی اطلاعات ہیں

Address

New York, NY

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Nastikot Parachinar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share