Daily Awaz Times Tump

Daily Awaz Times Tump تحصیل تمپ مند اور ضلع کیچ بلوچستان سمیت دنیا بھر کی خبروں کے لئے فالو کریں Daily Awaz Times Tump
for more update plz contact

سر ی کہن تربت چَلو میں ایک خالی پلاٹ میں ایک لاش ملی ہے جسے شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، ...
01/11/2025

سر ی کہن تربت چَلو میں ایک خالی پلاٹ میں ایک لاش ملی ہے جسے شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، زرائع

تربت سے کوئٹہ جانے والی ایلروف مسافر بس نے ناکو داد محمد سکنہ گووارگو کو کچل دیا، پولیس نے بس کو حراست میں لے لیا، ڈرائی...
01/11/2025

تربت سے کوئٹہ جانے والی ایلروف مسافر بس نے ناکو داد محمد سکنہ گووارگو کو کچل دیا، پولیس نے بس کو حراست میں لے لیا، ڈرائیور فرار ہوگئے۔
زرائع

تُمپ: مسجد سے سولر موٹر چوری، نمازیوں کو پانی کی قلت کا سامناتمپ:(ڈیلی آواز ٹئمز)تُمپ بازار کی ایک مسجد میں گزشتہ شب چور...
01/11/2025

تُمپ: مسجد سے سولر موٹر چوری، نمازیوں کو پانی کی قلت کا سامنا

تمپ:(ڈیلی آواز ٹئمز)
تُمپ بازار کی ایک مسجد میں گزشتہ شب چوری کا واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم چور مسجد میں نصب پانی نکالنے والی چھوٹی سائز کی سولر موٹر اُتار کر لے گئے۔
چوری کے باعث مسجد میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور نمازی سخت پریشانی کا شکار ہیں۔

مسجد انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جو شخص موٹر کے بارے میں معلومات رکھتا ہو یا اسے کہیں دیکھے، وہ مقبول صاحب سے اس نمبر پر رابطہ کرے:0323-
3461040۔
انتظامیہ کے مطابق چوری شدہ سامان لینے والا بھی شرعاً گناہ گار ہوگا۔

‏پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں نازیہ شفیع اور ان کی والدہ کا غیر قانونی اغوا اور بہیمانہ تشدد ایک سنگین اور انسانی...
01/11/2025

‏پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں نازیہ شفیع اور ان کی والدہ کا غیر قانونی اغوا اور بہیمانہ تشدد ایک سنگین اور انسانیت سوز واقعہ ہے۔ شدید زخمی ہونے کے نتیجے میں نازیہ شفیع چند گھنٹوں بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے گئیں۔ یہ عمل انسانیت، اخلاقیات اور انسانی حقوق کے تمام عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

‏بلوچستان میں ظلم اور بربریت کو ریاستی پالیسی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ یہاں درندوں کو عام شہریوں، خاص طور پر خواتین، پر ظلم و جارحیت کرنے کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں، کوئی احتساب نہیں

‏ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس دل خراش واقعے کی فوری، آزاد اور شفاف تحقیقات کی جائیں، نازیہ شفیع اور ان کی والدہ پر سفاکانہ تشدد کرنے والے تمام اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، اور بلوچ خواتین کے خلاف جاری ریاستی جبر و تشدد کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

‏اور عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں، اور بالخصوص خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم تحریکوں پر لازم ہے کہ وہ بلوچ خواتین پر ڈھائے جانے والے ان مظالم کے خلاف اپنی خاموشی توڑیں اور نازیہ شفیع، ماہ جبین بلوچ جیسی خواتین کے تحفظ اور انصاف کے لیے آواز بلند کریں۔
سمی دین

بلوچستان بار کونسل کے انتخابات، کیچ میں ووٹنگ پرامن طور پر جاریبلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں کیچ ضلع کے وکلا آج اپن...
01/11/2025

بلوچستان بار کونسل کے انتخابات، کیچ میں ووٹنگ پرامن طور پر جاری

بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں کیچ ضلع کے وکلا آج اپنے نمائندوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔ صدر کیچ بار مجید شاہ ایڈوکیٹ کی نگرانی میں ووٹنگ کا عمل صبح سے جاری ہے، اب تک 25 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔ ضلع میں کل 132 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جو شام تک ووٹ ڈالیں گے۔

اس مرتبہ دو امیدوار میدان میں ہیں — جاڈین دشتی ایڈوکیٹ اور قاسم علی گاجیزئی ایڈوکیٹ۔ قاسم علی گاجیزئی اس سے قبل بھی بار کونسل کے رکن رہ چکے ہیں، تاہم اس بار ان کی پوزیشن نسبتاً کمزور بتائی جا رہی ہے۔

وکلا حلقوں کے مطابق جاڈین دشتی ایڈوکیٹ نے منظم انتخابی مہم چلائی ہے، جس کے باعث ان کے حق میں ماحول سازگار دکھائی دے رہا ہے۔ نتائج کا اعلان شام میں متوقع ہے۔

31/10/2025

کلاتک میں لاٹری کے لئے رکھی گئی گاڑی اور موٹرسائیکلوں کو مسلح افراد نے آگ لگا دی۔

31/10/2025

تُربت (آواز ٹائمز) — آپسر کے علاقے آسکانی بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجگور سے تعلق رکھنے والا زمیاد گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے اچانک گاڑی پر فائرنگ کی۔ زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمدتسپ (آواز ٹائمز) اطلاعات کے مطا...
31/10/2025

سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

تسپ (آواز ٹائمز) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ میں گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور تخریبی مواد برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان سیکیورٹی فورسز نے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا کہ یہ کارروائی علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے اور فتنہ الخوارج کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے کی گئی۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں مزید تلاشی کارروائیاں بھی جاری ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ سہولت کار یا خفیہ ٹھکانے کا سراغ لگایا جا سکے۔

کیچ ندی سے گولیوں سے چھلنی لاش ملی  پولیس نے شناخت ظاہر کر دیکیچ: (آواز ٹائمز)  پولیس کے مطابق کیچ کور ندی سے ایک شخص کی...
31/10/2025

کیچ ندی سے گولیوں سے چھلنی لاش ملی پولیس نے شناخت ظاہر کر دی
کیچ: (آواز ٹائمز) پولیس کے مطابق کیچ کور ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
لاش کی شناخت عبدالخالق ولد امیر بخش سکنہ دشتی بازار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

کیچ:(آواز ٹائمز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (BSAC) کا چوتھا مرکزی کونسل سیشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس کے د...
31/10/2025

کیچ:(آواز ٹائمز)
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (BSAC) کا چوتھا مرکزی کونسل سیشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس کے دوران اُزیر بلوچ کو مرکزی چیئرمین اور پیرجان بلوچ کو سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

یہ سیشن "بیادِ عطاشاد و آزاد جمالدینی، بنامِ بلوچ خواتین" کے عنوان سے تنظیم کے سابق چیئرمین شبیر بلوچ کی زیرِ صدارت کیچ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں مختلف تنظیمی امور اور آئندہ لائحۂ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، جس کے تحت الیکشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب کل سرکٹ ہاؤس ہال کیچ میں منعقد ہوگی۔
تنظیم کے مرکزی ترجمان کے مطابق، اجلاس کی تفصیلی رپورٹ جلد میڈیا کے ذریعے جاری کی جائے گی۔

31/10/2025

دشت کنچتی کراس کے ایکسیڈنٹ کے زخمی مریض کو کراچی علاج کے لیے لایا گیا، مگر افسوسناک طور پر یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے نکلتے ہی سعید آباد پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے اسے روک کر موبائل فون اور نقدی چھین لی۔
بلوچستان میں علاج معالجے کی مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث غریب مریض علاج کے لیے کراچی کا رخ کرتے ہیں، مگر یہاں اُنہیں مدد کے بجائے ظلم و لوٹ مار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دنیا بھر میں پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تعینات ہوتی ہے، مگر کراچی پولیس کا یہ عمل اس کے برعکس ہے جو نہ صرف ظلم کی انتہا ہے بلکہ انسانیت کے تقاضوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل تربت کے نو منتخب عہدیداران کا اساتذہ سے اظہارِ تشکرتربت (پریس ریلیز)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی...
31/10/2025

گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل تربت کے نو منتخب عہدیداران کا اساتذہ سے اظہارِ تشکر

تربت (پریس ریلیز)
گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن (GTA) تحصیل تربت کے نو منتخب صدر جناب ضیاءالحق اور جنرل سیکریٹری حاجی اصغر ناصر نے تحصیل تربت کے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمام اساتذہ کے تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نمائندگی کا موقع دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ اساتذہ کے اعتماد اور بھروسے پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جی ٹی اے کے مرکزی آرگنائزر جناب اکبر علی اکبر اور ڈسٹرکٹ کیچ کے جنرل سیکریٹری جناب نسیم اکرم کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے اتنی بڑی اور اہم ذمہ داری سونپی۔

Address

Turbat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Tump posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Awaz Times Tump:

Share