24/09/2026
🌿 کارِ خیر فلاحی تنظیم گھڑی کا ایک اور کامیاب اجلاس 🌿
آج کارِ خیر فلاحی تنظیم گھڑی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 21 ستمبر کی رات پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور عوامی مفاد میں اہم اور مضبوط فیصلے کیے گئے۔
🌧️ موسم کی خرابی، تیز آندھی اور طوفان کے باعث چونگئی، زرخیلا، تیرانگ، ڈیڈاوار اور دیگر مضافاتی علاقوں کے بعض ساتھی اجلاس میں براہِ راست شریک نہ ہو سکے، تاہم انہوں نے ٹیلی فون پر رابطے کیئ ۔ اور گھڑی خزانہ، رانگیلا کے عوام سے رابطے کرکے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں عوام نے شموزئی تھانے کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی بریکوٹ سے پرزور مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
🤝 کارِ خیر فلاحی تنظیم گھڑی کا عزم ہے کہ علاقے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے قانونی اور پُرامن جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
اتحاد، اتفاق اور اجتماعی شعور ہی ہماری اصل طاقت ہے۔