Thiraj Tv

Thiraj Tv Journalist, Blogger, columnist, writer, Researcher , V logger, youtuber and social activist, Former Student leader , Freelance writer

24/08/2025
Youtubers paisay kaisay kamatay hain?
23/08/2025

Youtubers paisay kaisay kamatay hain?

Around the globe, multiple income sources and hidden money-making channels are under scrutiny. Questions are being raised whether the growing wealth is gener...

سلمان خان کے حوالے سے یہ بات مشہور ہے کہ وہ اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ ان کے ساتھ سیٹ پر کام کرنے والی خواتین مناسب لبا...
23/08/2025

سلمان خان کے حوالے سے یہ بات مشہور ہے کہ وہ اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ ان کے ساتھ سیٹ پر کام کرنے والی خواتین مناسب لباس زیب تن کریں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق اگرچہ بالی وڈ کے ’سلّو بھائی‘ کی فلموں میں اکثر آئٹم نمبرز ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کا یہ اصرار ہوتا ہے کہ خواتین چھوٹے کپڑے پہننچے سے گریز کریں۔

شادی کا دعوت نامہ تک چھپ چکا، پھر سلمان خان اور سنگیتا بجلانی نے راہیں جُدا کیوں کرلیں؟
اداکارہ ڈیزی شاہ جنہوں نے فلم ’جے ہو‘ میں ڈبیو کیا تھا، نے ہاٹر فلائے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ کس طرح سلمان خان سیٹ پر خواتین کے لیے ’محفوظ ماحول‘ کو برقرار رکھتے ہیں۔
ڈیزی شاہ نے کہا کہ سپر سٹار کو یہ پسند نہیں کہ خواتین کو شو پیس کے طور پر دکھایا جائے۔ ’ان کے خیال میں، لڑکی کو جیتنا ڈھکو گے، اُتنی ہی زیادہ سندر دکھے گی۔‘ (اگر آپ خواتین کو ڈھانپیں گے تو عورت زیادہ خوبصورت نظر آئے گی)
سلمان خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’جے ہو‘کی شوٹنگ کئے دوران ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے ڈیزی شاہ نے بتایا کہ ’ایک لباس تھا جو مجھے پہننا تھا، یہ صبح کا ایک سین ہے جس میں میں (سو کر) اُٹھتی ہوں تو میرا لباس انہیں تھوڑا عجیب لگا۔‘
ڈیزی شاہ نے بتایا کہ سلمان خان نے کہا کہ ’اس کو کمبل اوڑھاؤ۔ تو میں کمبل اوڑھ کر وہ اخبار اُٹھاتی ہوں۔ وہ کمبل اوڑھانے والا آئیڈیا ان کا تھا کیونکہ ان کے حساب سے وہ کپڑے زیادہ ہی چھوٹے تھے۔‘
یہ پہلا موقع نہیں جب خواتین کے لباس کے حوالے سے سلمان خان کا موقف سامنے آیا ہو۔
اس سے پہلے معروف اداکارہ شوئیتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے بیان دیا تھا کہ ’جب میں سلمان خان کے ساتھ انتم میں کام کررہی تھی تو انہوں نے سیٹ پر لڑکیوں کے لباس سے متعلق کچھ اصول بنائے تھے کہ سیٹ پر کوئی لڑکی نامناسب لباس نہیں پہنے گی، نہ ہی ایسے کپڑے پہنے جائیں گے جس سے بہت زیادہ جسم ظاہر ہو۔‘
پروگرام ’آپ کی عدالت‘ میں جب میزبان نے سلمان خان سے سوال کیا تھا کہ انہوں نے اپنی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے سیٹ پر خواتین کو ڈیسنٹ لباس پہننے کی تلقین کیوں کی، جبکہ خود شرٹ اتارنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگاتے۔
جس پر دبنگ خان کا کہنا تھا کہ ’آج کل کا ماحول تھوڑا مختلف ہوگیا ہے۔ یہ لڑکیوں کا چکر نہیں بلکہ لڑکوں کا چکر ہے۔ جس حساب سے لڑکے لڑکیوں کو دیکھتے ہیں وہ مجھے پسند نہیں۔‘

21/08/2025

نبی ﷺ کا لب پر جو ذکر ہے بےمثال آیا کمال آیا
جو ہجرِ طیبہ میں یاد بن کر خیال آیا کمال آیا

تیری ﷺ دعاوٴں ہی کی بدولت عذابِ رب سے بچے ہوئے ہیں
جو حق میں اُمّت کے تیرے لب پر سوال آیا کمال آیا

غرور حوروں کا توڑ ڈالا لگا کے ماتھے پہ تِل خدا نے
جو کالے رنگ کا غلام تیرا ﷺ بلال رضی اللہ عنہ آیا کمال آیا

نبی ﷺ کی آمد سے نور پھیلا فضائے شب پر نکھار آیا
چمن میں کلیوں کے رُخ پہ حُسن وجمال آیا کمال آیا

عمرؓ کی جرات پہ جاوٴں قرباں کہ جس سے شیطان بھی ہے لرزاں
عمرؓ کے آنے سے کفر پر جو زوال آیا کمال آیا

نبی ﷺ تو صائم سبھی ہیں اعلیٰ ہیں رتبے سب کے عظیم و بالا
مگر جو آخر میں آمنہؓ کا وہ لال ﷺ آیا کمال آیا ۔

بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک خاتون نے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ دائر کرواتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شوہر نورا فتیحی ج...
21/08/2025

بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک خاتون نے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ دائر کرواتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شوہر نورا فتیحی جیسا پرکشش نظر آنے کے لیے ان پر سخت ورزش کا دباؤ ڈالتے رہے ہیں۔

نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق اترپردیش کے شہر غازی آباد کی رہائشی 26 سالہ خاتون نے شوہر اور سسرالیوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ دائر کروادیا۔

خاتون نے شوہر اور سسرالیوں پر تشدد، بلیک میلنگ اور جہیز کے بے جا مطالبات کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کروایا۔

شانوی یا شانو نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کے والدین نے شادی پر مجموعی طور پر 76 لاکھ روپے کے اخراجات کیے اور ان کے شوہر کو 24 لاکھ روپے کی گاڑی دینے سمیت 10 لاکھ روپے نقد بھی دیے۔

انہوں نے بتایا کہ جہیز میں انہوں نے 16 لاکھ روپے کے زیورات بھی دیے لیکن اس باوجود سسرالی ان سے مزید جہیز کا مطالبہ کرتے رہے اور ان کے انکار پر انہیں ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر شیوم اجوال انہیں روزانہ تین گھنٹے سخت ورزش کرنے پر مجبور کرتے تاکہ وہ داکارہ نورا فتیحی کی طرح دلکش نظر آئے۔

خاتون کے مطابق اگر وہ ورزش کرنے سے انکار کرتیں تو انہیں کئی دنوں تک کھانا نہیں دیا جاتا تھا۔

خاتون نے یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر انٹرنیٹ پر عورتوں کے قابل اعتراض ویڈیوز دیکھتے رہتے اور ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کرتے تھے۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ساس اور سسرالی گھر کی دوسری خواتین انہیں طعنے دیتیں کہ ان کے شوہر کو تو نورا فتیحی جیسی خوبصورت خاتون بھی مل سکتی تھی اور وہ ایسی ہی خاتون سے شادی کے قابل تھے۔

انہوں نے سسرالیوں پر اپنا حمل بھی ضائع کروانے کا الزام لگایا اور بتایا کہ انہیں اسقاط حمل کی گولی دی گئی، جس سے وہ بیمار بھی ہوئیں اور ان میں خون کی کمی بھی ہوگئی۔

20/08/2025

مزہ آگیا، زندگی میں ایسا کلام نہیں سنا۔ آپ بھی سنیں اور شیئر کریں

❤️😍

20/08/2025
20/08/2025

یہ منظر پاکستان کا نہیں انڈیا کی ریاست کیرالہ کا ہے جہاں بل کھاتی خوبصورت منظر پیش کررہی ہے، ارد گرد دھان کی فصل ہے۔
🌴

20/08/2025

Address

Walton Cant
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Thiraj Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Thiraj Tv:

Share