Urdu Global

Urdu Global Hi Friends � I have create a new page You can see wonderful images of the world 🌍
(4)

Atlantic Puffin: ایسا پرندہ جو پانی کے اندر بھی اڑ سکتا ہےجی ہاں! بلکہ شکار  ڈھونڈنے کے لئیے یہ پانی کے اندر دو سو فٹ تک...
07/08/2023

Atlantic Puffin: ایسا پرندہ جو پانی کے اندر بھی اڑ سکتا ہے
جی ہاں! بلکہ شکار ڈھونڈنے کے لئیے یہ پانی کے اندر دو سو فٹ تک جاسکتا ہے۔ Atlantic Puffin ٹھنڈے علاقوں کا پرندہ ہے جہاں سمندری حصے ٹھنڈے ہوں اور ساتھ پہاڑ ہوں۔ یہ یورپ کے اوپرئ ٹھنڈے ممالک برطانیہ، ڈنمارک، ناروے والے سمندری علاقے سے لیکر مغرب میں امریکہ اور کینیڈا تک پھیلا ہوا ہے۔ پانی کے اندر چھلانگ لگا کر یہ انتہائی تیزی سے آگے پیچھے اوپر نیچے آزادانہ تیرتا ہے اور اپنے پروں کو اڑنے جیسا ہلاتا ہے۔ دیکھنے میں ایسے لگتا جیسے اڑ رہا ہے اسی لئیے ماہرین اس کے تیرنے کو اڑنے سے تشبیح دیتے۔ یہ ننھی مچھلیوں کے گروہوں جنہیں Fish school کہتے ہیں وہاں گھس جاتا ہے اور منہ میں کافی مچھلیاں دبوچ لیتا ہے جیسے تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ انکی تین نسلیں ہوتی ہیں۔

Maleo:انڈونیشیا میں بسنے والا ایک پرندہ ہے جو وہاں آتش فشاں لاوے سے بننے والی گرم ریت و مٹی میں اپنے انڈے چھپا دیتا ہے ا...
06/08/2023

Maleo:
انڈونیشیا میں بسنے والا ایک پرندہ ہے جو وہاں آتش فشاں لاوے سے بننے والی گرم ریت و مٹی میں اپنے انڈے چھپا دیتا ہے اور اس طرح اس لاوے والی گرم مٹی سے اپنے انڈے سینک لیتا ہے۔ اس کا بچہ پیدا ہوتے ہی انتہائی خوددار ہوتا ہے اور اپنے کھانے پینے کا بندوبست خود کرلیتا ہے.

Sora birdتحریر۔ اردو گلوبلیہ پرندہ براعظم امریکا اور ایشیا میں پایا جاتا ہے۔ اس کا وزن ایک کلوگرام تک ہوتا ہے۔ جبکہ اس ک...
05/08/2023

Sora bird
تحریر۔ اردو گلوبل
یہ پرندہ براعظم امریکا اور ایشیا میں پایا جاتا ہے۔ اس کا وزن ایک کلوگرام تک ہوتا ہے۔ جبکہ اس کا قد 11.8 انچ یعنی 30 سینٹی میٹر تک لمبا ہوتا ہے۔ اس کے کھانے میں چھوٹے چھوٹے پودے، گھاس اور کیڑے مکوڑے شامل ہیں۔ یہ پرندہ دلدلی علاقوں میں رہنا پسند کرتا ہے جہاں سوکھے درخت ہوں اور چھوٹے چھوٹے جھاڑیاں نما پودے ہوں اس پرندے کی مادہ سالانہ دس انڈے دیتی ہے۔ اس کی اوسط عمر 5 سے 7 سال تک ہوتی ہے۔
مزید اس طرح کی دلچسپ اور حیرت انگیز باتیں جاننے کے لیے Urdu Global کو فالو کریں شکریہ

Alpaca 🦙یہ خوبصورت جانور براعظم امریکا میں پایا جاتا ہے۔ اس کا وزن 10 سے 15 کلوگرام تک ہوتا ہے۔جبکہ اس کا قد 40 انچ یعنی...
04/08/2023

Alpaca 🦙
یہ خوبصورت جانور براعظم امریکا میں پایا جاتا ہے۔ اس کا وزن 10 سے 15 کلوگرام تک ہوتا ہے۔جبکہ اس کا قد 40 انچ یعنی 1.1 میٹر تک ہوتا ہے اس کے کھانے میں گھاس اور پتے شامل ہیں۔ یہ ایک پالتو جانور ہے اس جانور کو امریکا کے فارمو میں پالا جاتا ہے۔ اس کی اوسط عمر 20 سال تک ہوتی ہے۔
جانوروں اور پرندوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے Urdu Global کو فالو کریں شکریہ

Palawan peacock 🦚تحریر۔اردو گلوبلیہ نیلے رنگ کا مور فلپائن کے جزیرے Palawan island پر پایا جاتا ہے۔ اس کا وزن 2 کلوگرام ...
03/08/2023

Palawan peacock 🦚
تحریر۔اردو گلوبل
یہ نیلے رنگ کا مور فلپائن کے جزیرے Palawan island پر پایا جاتا ہے۔ اس کا وزن 2 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ جبکہ اس کا قد 22 انچ تک لمبا ہوتا ہے۔ اس کے کھانے میں درختوں کے پتے ، کیڑے مکوڑے اور پھل شامل ہیں۔ اس مور کی مادہ سالانہ صرف 2 انڈے دیتی ہے۔
دلچسپ پرندوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے Urdu Global کو فالو کریں شکریہ

Wood bisonیہ جانور براعظم یورپ اور براعظم امریکا کے ممالک الاسکا اور کینیڈا میں پایا جاتا ہے۔ اس کا قد لمبائی میں 5.7 فٹ...
01/08/2023

Wood bison
یہ جانور براعظم یورپ اور براعظم امریکا کے ممالک الاسکا اور کینیڈا میں پایا جاتا ہے۔ اس کا قد لمبائی میں 5.7 فٹ یعنی 1.7 میٹر تک ہوتا ہے۔ جبکہ یورپی Bison کا قد 10 فٹ تک لمبا بھی ہوتا ہے۔ امریکی bison کا وزن 700 سے 1000 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ جبکہ یورپی bison کا وزن 1000 سے 1300 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ عام طور پر نر کا وزن اور قد مادہ سے زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے کھانے میں جنگلی جھاڑیاں اور گھاس پھوس شامل ہے۔ wood bison امریکی ملک کینیڈا کا سب سے بڑا زمینی جانور ہے۔ اس کے علاوا یہ امریکا کا قومی ممالیا جانور بھی ہے۔ اس جانور کی اوسط عمر 22 سال تک ہوتی ہے۔
مزید اس طرح کی دلچسپ اور حیرت انگیز باتیں جاننے کے لیے Urdu Global کو فالو کریں شکریہ

Robben Island جزیرہ روبن۔ ایک سیاسی قید خانہتحریر۔ اردو گلوبلجزیرہ روبن ٹیبل سائز کا ایک جزیرہ ہے جو جنوبی افریقہ کے مغر...
31/07/2023

Robben Island
جزیرہ روبن۔ ایک سیاسی قید خانہ
تحریر۔ اردو گلوبل
جزیرہ روبن ٹیبل سائز کا ایک جزیرہ ہے جو جنوبی افریقہ کے مغرب میں ساحل سمندر سے 7 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ جزیرہ روبن تقریباً بیضوی شکل کا جزیرہ ہے۔ اس کی لمبائی3.3 کلومیٹر اور چوڑائی 1.9 کلومیٹر تک ہے۔ جزیرہ کا کل رقبہ 6 سکوئر کلومیٹر ہے۔ اس جزیرے کی بلندی سطح سمندر سے صرف چند میٹر ہی اوپر ہے۔ مشھور افریقی صدر اور نوبل انعام یافتہ نیلسن منڈیلا کو 27 سال تک اس جزیرہ پر قید رکھا گیا۔ 17ویں صدی کے آخر تک اس جزیرے کو قید خانے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ سب سے پہلے ڈچ آبادکاروں نے اس جزیرے کو قید خانے کے طور پر استعمال کیا۔ اس کا سب سے پہلا قیدی ایک سیاسی لیڈر Harry die تھا۔ 1892 تک اس جزیرہ پر قیدیوں کی تعداد تاحال 25 تھی لیکن 1893 میں یہ تعداد 338 تک پہنچ گئی۔ دوسری جنگ عظیم میں اس جزیرہ کو کیپ ٹاؤن کے دفاع کے لیے قلعہ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا رہا۔
مزید اس طرح کی دلچسپ اور تاریخی باتیں جاننے کے لیے Urdu Global کو فالو کریں شکریہ

Addax'sتحریر۔ اردو گلوبلیہ جانور براعظم افریقہ میں پایا جاتا ہے۔ اس کا وزن 80 سے 100 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ جبکہ اس کا قد 4...
30/07/2023

Addax's
تحریر۔ اردو گلوبل
یہ جانور براعظم افریقہ میں پایا جاتا ہے۔ اس کا وزن 80 سے 100 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ جبکہ اس کا قد 45 انچ یعنی 115 سینٹی میٹر تک لمبا ہوتا ہے۔ اس کے کھانے میں گھاس اور جھاڑیاں شامل ہیں۔ اس کے سینگ دوسرے ممالیا جانوروں کے مقابلے میں زیادہ لمبے ہوتے ہیں۔ یہ جانور بارشوں کی موسم میں افریقا کے صحارا ریگستان میں ہجرت کر کے آتے ہیں جہاں کچھ مھینوں کے وقفے کے بعد قحط سالی کی موسم میں یہ واپس اپنے ٹھکانوں کی طرف روانہ ہو جاتے ہیں۔ Addax's کے جسم کا درجہِ حرارت دن کے وقت گرم رہتا ہے اور رات کے وقت ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔
مزید اس طرح کی دلچسپ اور حیرت انگیز باتیں جاننے کے لیے Urdu Global کو فالو کریں شکریہ

یہ درخت چل سکتا ہے ۔۔۔۔تصور کریں کہ آپ اپنے باغ میں ایک درخت اگائیں اور کچھ عرصے بعد وہ وہاں سے بھاگ نکلے ۔فی الحقیقت So...
23/07/2023

یہ درخت چل سکتا ہے ۔۔۔۔
تصور کریں کہ آپ اپنے باغ میں ایک درخت اگائیں اور کچھ عرصے بعد وہ وہاں سے بھاگ نکلے ۔
فی الحقیقت Socratea exorrhiza پام کا ایک ایسا درخت ہے جو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کی صلاحیت سے لیس ہے ۔۔۔ یہ درخت ایک سال میں 65 فٹ سفر کر سکتا ہے ۔۔۔ یہ درخت اچھی دھوپ والی جگہیں اور زرخیز زمین تلاش کرنے کے لیے سفر کرتا ہے ۔
اس کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ یہ درخت کسی سمت بڑھنے کے لیے اس سمت کو اپنی جڑیں بڑھانے لگتا ہے اور پچھلی سمت کی جڑوں کو غیر فعال کر دیتا ہے ۔۔ اگلی جڑیں بڑھنے لگتی ہیں اور پچھلی جڑیں مر جاتی ہیں اس طرح سے یہ رینگتا ہوا سفر کرتا رہتا ہے ۔
( ستونت کور )

#ستی

جاپان کا متروک جزیرہِ ہشیما 🇯🇵جزیرہِ ہشیما جس کا رقبہ 1 مربع کلومیٹر سے بھی کم ہے جاپان کے صوبہ ناگاساکی سے 18 میل کے فا...
23/07/2023

جاپان کا متروک جزیرہِ ہشیما 🇯🇵
جزیرہِ ہشیما جس کا رقبہ 1 مربع کلومیٹر سے بھی کم ہے جاپان کے صوبہ ناگاساکی سے 18 میل کے فاصلے پر واقعہ ہے ۔ اس جزیرے کو 1860 میں آباد کیا گیا تھا ۔
یہاں کوئلے کے انتہائی بڑے ذخائر موجود تھے ۔
دوسری جنگِ عظیم کے دوران جاپانیوں نے اس جزیرے پر ہزاروں چینی و کورین قیدیوں کو محصور رکھا اور ان سے کوئلے کی کانوں میں بیگار پر کام کروایا ۔ اس جزیرے پر 1300 قیدیوں کی موت واقعہ ہوئی۔
1974 میں اس جزیرے کو اس کے تمام تر انفراسٹرکچر سمیت ترک کردیا گیا اور تب سے اب تک یہ متروک ہے ۔
اسے ترک کرنے کی وجہ جاپان نے یہ بتائی کہ اب وہ کوئلے کی کان کنی پر کام ختم کررہے ہیں۔
تاہم یہ سیاحت کے لیے بہترین مقام ثابت ہو سکتا تھا ۔۔۔ لیکن جاپانی حکومت نے نہ تو اسے خالی کرنے کی کوئی مستند وجہ بتائی اور نہ ہی اسے سیاحتی مقام کے طور پر مزین اور ڈیولیپ کیا ۔۔۔

بعض پرائیویٹ کمپنیاں ہشیما کے لیے سیاحوں کی بذریعہ بوٹ رسائی کی پیشکش کرتی ہیں تاہم وہاں کچھ ہے ہی نہیں دیکھنے کے لیے کہ یہ ایک معروف سیاحتی مقام ثابت ہو ۔
کاپی شدہ
( ستونت کور )

!دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز "آئیکن آف دی سیز" جنوری 2024 میں روانہ ہونے والا ہے۔ رائل کیریبین انٹرنیشنل نامی جہاز بنانے...
08/07/2023

!

دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز "آئیکن آف دی سیز" جنوری 2024 میں روانہ ہونے والا ہے۔ رائل کیریبین انٹرنیشنل نامی جہاز بنانے والی کمپنی کی جانب سے فن لینڈ میں تیار کردہ اس جہاز پر 5610 مسافر اور عملے کے 2350 افراد سوار ہوں گے۔ آئکن آف دی سیز ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا اور بھاری ہے جس کا وزن 250,800 ٹن ہے جبکہ ٹائٹینک کا وزن 50,210 ٹن ہے۔ اس کے پہلے مسافروں میں شامل ہونے کے لیے ہزاروں لوگوں نے ٹکٹ بک کروا لی ہے۔

Snow petrelتحریر۔ اردو گلوبلیہ پرندہ براعظم انٹارکٹیکا میں پایا جاتا ہے۔ اس کا وزن 5 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ اس کا قد 37 یعن...
06/07/2023

Snow petrel
تحریر۔ اردو گلوبل
یہ پرندہ براعظم انٹارکٹیکا میں پایا جاتا ہے۔ اس کا وزن 5 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ اس کا قد 37 یعنی 95 سینٹی میٹر تک ہوتا ہے۔ اس کی آنکھیں اور چونچ کالی اور باقی پورا جسم سفید ہوتا ہے۔ چونکہ یہ براعظم انٹارکٹیکا میں رہتا ہے اس لیے یہ اپنا زیادہ تر ٹائم سمندر کے اوپر اڑتا رہتا ہے اور مچھلیوں کا شکار کرتا ہے۔ براعظم انٹارکٹیکا دنیا کا سرد ترین براعظم ہے جس کا ٪98 فیصد حصہ برف ہی برف ہے جس کا کم سے کم درجہِ حرارت بھی°90- ہے اس کے علاوا یہ پرندہ دوسرے ٹھنڈے سمندری جزیروں پر بھی رہائش پذیر ہے۔ اس پرندے کی مادہ سالانہ صرف ایک انڈا دیتی ہے۔ اس کی اڑنے کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہے۔
مزید اس طرح کی دلچسپ اور حیرت انگیز باتیں جاننے کے لیے Urdu Global کو فالو کریں شکریہ

Address


Telephone

+923116834754

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Global posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share