Jhang news

Jhang news news about jhang and pakistan

چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم ( صنعت زار ) جھنگ مہر محمد آصف مگھیانہ سیال نے کہا ہے کہ پنجاب کا حالیہ بجٹ ...
18/06/2025

چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم ( صنعت زار ) جھنگ مہر محمد آصف مگھیانہ سیال نے کہا ہے کہ پنجاب کا حالیہ بجٹ ایک متوازن اور عوام دوست ہے جو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مدبرانہ قیادت اور عوامی فلاح کے ویژن کا عملی مظہر ہے۔ ممبر پریس کلب جھنگ محمد ریاض شاہد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں معاشرے کے تمام طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے کی مجموعی ترقی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبے کو خاص اہمیت دی گئی ہے جبکہ ہونہار طلبہ کے لیے "اسکالرشپ پروگرام” کا اعلان کیا گیا ہے مزید برآں لیپ ٹاپس طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے تاکہ جدید تعلیم تک رسائی میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے سرکاری اسکولز اور کالجز کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا جو نہ صرف توانائی بحران کے خاتمے میں معاون ہو گا بلکہ ماحولیاتی تحفظ کا باعث بھی بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کے لیے بجٹ میں 41 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صحت عامہ کے حوالے سے سنجیدہ ترجیحات کا عکاس ہے اس کے ساتھ ہی عوام کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جو خاص طور پر غریب اور نادار مریضوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہو گی۔ مہر محمد آصف مگھیانہ سیال نے کہا کہ زرعی پیداوار کے فروغ کے لیے گرین ٹریکٹر اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ کاشتکاری کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔ مہر محمد آصف مگھیانہ سیال نے اس بجٹ کو معاشی استحکام، روزگار کے مواقع اور عوامی فلاح کا ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ بجٹ نہ صرف عوام کی توقعات پر پورا اترے گا بلکہ ملک کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے ایم پی اے پی پی 128 کرنل غضنفر عباس شاہ قریشی کی جھنگ کیلئے خدمات کو سراہا جنکی کوششوں کی وجہ سے شورکوٹ تا جھنگ روڈ بننے کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے جا رہا ہے۔

جھنگ چوکی شاہ جیونہ کو تھانہ کا درجہ دے دیا گیا
18/06/2025

جھنگ چوکی شاہ جیونہ کو تھانہ کا درجہ دے دیا گیا

18/06/2025

جھنگ میں بچے اغوا کرنے والا گروہ سرگرم

18/06/2025

بچے کی اغوا کی کوشش ناکام۔۔

17/06/2025

کھیتوں کی مٹی کی زرخیزی کا ٹیسٹ کیسا کیا جاتا ہے اور اسکا کیا فائدہ ہے ؟ سنیے ماہر سائنسدان کی زبانی

17/06/2025

جھنگ میں کریسنٹ اجالا ملز کے ملازمین نے واجبات کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے تنخواہیں اور دیگر واجبات نہیں دیے جا رہے جس کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ مزدوروں نے کہا ہے کہ ملز مالکان نے ملز مشینری کو فروخت کردیا ہے اور مشینری کی شفٹنگ کا عمل جاری ہے ۔اس عمل کو روکا جائے اور مزدوروں کو ان کے واجبات دلوائے جائیں۔ احتجاجی ملازمین نے کہا کہ محنت کے باوجود انہیں ان کا حق نہیں دیا جا رہا، جس سے ان کے بچوں کی تعلیم اور گھریلو ضروریات بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب *مریم* *نواز* *صاحبہ*اور ڈپٹی کمشنر جھنگ فوری طور پر نوٹس لیں اور واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔

17/06/2025

پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں کیلئے خوشخبریاں۔۔۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جھنگ ڈاکٹر خالد اقبال تفصیلات بتا رہے ہیں۔

17/06/2025
14/06/2025

پاکستان کسان اتحاد جھنگ کے صدر واجد نول کا بجٹ 2025 سے پہلے ماہانہ میٹنگ سے خطاب

موضع باغ کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت ملک قیصر عباس ( قیصر شوز سنٹر والے ) کے چھوٹے بھائی ملک توقیر عباس ( سعودی عرب وال...
13/06/2025

موضع باغ کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت ملک قیصر عباس ( قیصر شوز سنٹر والے ) کے چھوٹے بھائی ملک توقیر عباس ( سعودی عرب والے ) کے گھر چاند سے بیٹے ( محمد ابراہیم ) کی پیدائش کی خوشی میں سعودی عرب میں ملک توقیر عباس نے افراد خاندان کے علاوہ اپنے دوستوں کو مدعو کیا اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق عقیقہ کا اہتمام کیا اور پُرتکلف کھانے کا اہتمام کیا ۔ تقریب میں چوہدری حاجی عارف ورک ، چوہدری اصغر ورک ، ملک معراج لطیف ، ملک توصیف اسلم ، مہر کامران سیال ، چوہدری کاشف ورک ، رانا قیصر ، چوہدری آصف ، چوہدری قمر ، حاجی ندیم عباس اور چوہدری علی محبوب سمیت دیگر دوست احباب نے شرکت کی ۔اس موقع پر شرکاء نے انہیں مبارکباد پیش کی اور محمد ابراہیم کو دعاؤں اور نیک تمناؤں سے نوازا اور محمد ابراہیم کی درازی عمر کے لئے دعا کروائی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک توقیر عباس کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بیٹا عنایت کیا ہے۔ اولاد نرینہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے خاص انعام ہے جس کا وہ جتنا شکر ادا کریں اتنا کم ہے ۔ تقریب کے اختتام پر ملک حسنین اور ملک عتیق الرحمن نے تشریف لانے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

27-year-old American Kerinsha Madison Grace from South Carolina became friends with 29-year-old Naeemul Hassan from Jhan...
11/06/2025

27-year-old American Kerinsha Madison Grace from South Carolina became friends with 29-year-old Naeemul Hassan from Jhang through social media two years ago.

Their friendship turned into love, leading Kerinsha to convert to Islam, adopt the name Kaniz Ayesha, and travel to Pakistan.

She embraced Islam at Jamia Arabia Darul Huda and married Hassan in a local court. Previously married in the U.S. with three children, she divorced her ex-husband before this relationship.

ہفت روزہ جھنگ نیوزبدھ 11 جون 2025
11/06/2025

ہفت روزہ جھنگ نیوز
بدھ 11 جون 2025

Address


Telephone

+923006509771

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jhang news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jhang news:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share