The Mirror

10/07/2025

سکھر میں امن و امان کا اللہ ہی حافظ چوری ڈکیتی لوٹ مار کے واقعات معمول بن گئے موٹر سائیکل پر سوار 3 مسلحہ ڈاکوؤں نے شکارپور پھاٹک پُل اترتے ہی اعجاز ملک نامی نوجوان سے 2025 ماڈل 125،موبائل اور نقدی چھین کر فرار مزاحمت پر نوجوان کو پاؤں پر گولی مار کر فرار ہوگئے
Sindh Police

06/07/2025

روہڑی نوڈھالہ ماتمی جلوس اختتام پذیر ہوچکا ہے
゚viralシfypシ゚viralシalシ

05/07/2025

روہڑی ماتم

01/07/2025

سکھر:پرانہ سکھر میں مسجد کے نام سے منسوب تاریخی ماتمی جلوس لال مقام سے برآمد

سکھر: سینکڑوں سالہ قدیم ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں عزادارین حسین عہ شریک ہیں

سکھر:یا حسین کی صداؤں کے ساتھ جلوس رواں دواں

سکھر: جلوس روائتی راستوں سے ہوتا ہوا رات دیر گئے ڈتل شاہ موسوی قبرستان میں اختتام پذیر ہوگا

سکھر:جلوس کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں

سکھر: ماتمی جلوس کے راستوں پر لنگر نیاز اور سبیلوں کا اہتمام

26/06/2025

سکھر / گرد آلود آ ندھی / موسم خوشگوار

سکھر : شہر اور گردونواح میں تیز گردآلود آندھی.

سکھر : آندھی سے قبل بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار ہوگیا.

سکھر : اندھی کے باعث دن میں ہی اندھیرا چھا گیا.

سکھر : گرمی کے ستائے شہری گھروں سے باہر نکل آئے.

سکھر : آندھی کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم

سکھر: سیپکو سکھر کے متعدد فیڈر ٹرپ ہوگئے.

سکھر: آندھی کے باعث بجلی کے پول گرگئے، سیپکو ترجمان

سکھر : سیپکو عملہ مرمتی کام میں مصروف یے. ترجمان سیپکو

سکھر : کچھ ہی وقت میں متاثرہ فیڈرز بحال کردیں گے. ترجمان سیپکو
Halat Updates" SUKKUR The Mirror

26/06/2025

خیرپور پولیس کا تھانہ وڈا ماچھیوں کی حدود میں 4 افراد کے قتل ہونے کے بعد کوٹ پل اور جانی جاگیرانی کے مقام پر پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن

*ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی سربراہی میں پولیس کا آپریشن جاری 25 مشتبہ افراد گرفتار*

خیرپور، وڈا ماچھیوں کے علاقے میں خیرپور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری

آپریشن کے دوران کئی جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے تباہ کیے گئے اور جرائم پیشہ افراد کی محفوظ پناہ گاہوں کو مسمار کیا گیا

آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا جس میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا ہے

صبح سویرے سے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا اور گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا گیا ہے

دورانِ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے محفوظ ٹھکانوں کو مسمار کیا گیا، جبکہ بعض مقامات پر شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے

امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو بھی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، ایس ایس پی خیرپور

ایس ایس پی خیرپور کے مطابق سب ڈویژن پیرگوٹھ اور گرد و نواح میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں میں ملوث اور قومی جھگڑوں کی وجہ امان امان کی بہتری کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے

علاقے کو جرائم پیشہ افراد سے مکمل طور پر پاک کرنے تک آپریشن جاری رہے گا، ایس ایس پی خیرپور

آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے

19/06/2025

ڈکیت کھلے عام عوام پر سیدھے فائر کرنے لگے، سکھر پولیس ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر عوام کو لوٹتے، زخمی اور مرنے کے لیے تکتی رہتی ہے

09/06/2025

سکھر سے 6 ماہ قبل انڈیا شفٹ ہونے والے میاں بیوی سپنا اور سنجی کمار کی بمبئی کے فلیٹ سے لاشیں برآمد، سپنا کے بھائی وجئی کمار کا کہنا ہے کہ آج صبح سنجی نے میری بہن سپنا کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے، سنجی کمار میری بہن پر تشدد کرتا تھا، آج صبح بچوں کو ٹیوشن پر بھیجنے کے بعد چاقو کے وار کرکے بہن کو قتل کیا اور پھر خودکشی کرلی

07/06/2025

سکھر چاند رات کو نیو پنڈ بکرا پیڑی پر بزرگ کے ساتھ فراڈ بکرا خریدار نے بزرگ کو جعلی نوٹ دیگر بکرا لے گیا بزرگ کی مدد کے لیے فریاد سکھر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے ساتھ ساتھ جعلی نوٹ بھی مارکیٹ میں آ گئے سکھر کے شہری ہوشیار ہو جائے اور نوٹ کو اچھی طرح چیک کرکے لیے کیوں کہ پولیس کے بس کی بات نہیں

سکر: ايس ايس پي سکر جي واضح هدايتن تحت، بي سيڪشن ٿاڻي جي ليڊي ايس ايڇ او حليمه بيبي طرفان امن امان جي بحالي لاءِ اهم قدم...
01/06/2025

سکر: ايس ايس پي سکر جي واضح هدايتن تحت، بي سيڪشن ٿاڻي جي ليڊي ايس ايڇ او حليمه بيبي طرفان امن امان جي بحالي لاءِ اهم قدم کنيا ويا. مختلف علائقن ۾ اسنيپ چيڪنگ جو سلسلو جاري، جڏهن ته شهر جي مارڪيٽن ۽ بازارن ۾ سيڪيورٽي سخت ڪري ڏني وئي آهي.

ايس ايڇ او حليمه بيبي، جيڪا سکر جي پهرين ليڊي ايس ايڇ او آهي، پنهنجي عهدي جا فرض نهايت ئي ذميواري سان نڀائيندي نظر اچي رهي آهي. هن جي اڳواڻي ۾ پوليس ٽيمون اهم هنڌن تي چوڪس بيٺل آهن.

08/05/2025

*ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی نے اپنے دفتر میں پولیس افسران اور اہلکاروں کا اردلی روم کیا*

*ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی* نے آج دفتر میں *35* پولیس افسران اہلکاروں اور لیڈی کانسٹیبلز کا اردلی روم کیا

پولیس ملازمان کے پینڈنگ شوکاز نوٹسز اور دیگر مسائل کے ادارک کے لیے ایس ایس پی آفیس میں اردلی روم(OR) کیا گیا

اردلی روم کے دوران جوانوں اور لیڈی کانسٹیبلز نے ٹرانسفر پوسٹنگ و دیگر مسائل کے حوالے سے بہی عرض و گذارش کی جس پر ایس ایس پی خیرپور نے بروقت متعلقہ اسٹاف کو ملازمان کی ویلفیئر فلاح اور جائز مسائل فوری حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں

جو بھی پولیس افسر اور اہلکار اچھا کام کرے گا اس کو انعامات سے نوازا جائے گا اور جو اپنے فرائض میں غفلت کرے گا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی

*ترجمان خیرپور پولیس*
Sindh Police

28/04/2025

سندھ حکومت کا وفد چیئرمین سکھر ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ کی قیادت میں نوٹیفیکشن لیکر وکلاء کے پاس پہنچ گیا ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ سندر چاچڑ و دیگر وکلاء کو متنازعہ کینالز سے متعلق سی سی آئی میں کئے جانے والے متنازعہ کینالز سے متعلق حکومتی نوٹیفیکشن دیدیا۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی زیر قیادت حکومت سندھ کے وفد میں ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو،ایس ایس پی سکھر اظہر مغل خان موجود بھی موجود تھے اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کہنا تھا کہ سرکاری طور پر نوٹیفیکشن لیکر آئے ہیں تاکہ جو راستے بند ہیں وہ کھولے جاسکیں،انکا مزید کہنا تھا کہ وکلا کا دوسرا جو مطالبہ بھی وہ بھی حل کیا جائے گا۔۔

Address

Sukkur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Mirror posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Mirror:

Share