18/10/2025
عورتوں کی حمکتوں میں سے
" شعیب بن حرب نے نکاح کرنا چاہا تو اپنی مخطوبہ سے کہنے لگے :
میں تمہیں بتادوں کہ میں بہت تند مزاج اور بد خُلق آدمی ہوں،
لڑکی نے بڑی متانت و وقار سے جواب دیا:
تم سے زیادہ بد خُلق تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے تمہیں مجبور کیا اور اکسایا کہ تم بد خُلق بن جاؤ،،
یہ جواب سن کر شعیب مسکرا کر بولے:
بس تم ہی میری شریک حیات و انیسئہ زندگی ہو،،
(وفیات الاعیان)