سوات: کانجو ٹاؤن شپ سوسائٹی کے منتخب صدر امجد کمالزئی نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت ٹاؤن شپ کے مکینوں کے ذریعے کرائی گئی جو شفاف ووٹنگ کے عمل کا نتیجہ ہے۔ کمال زئی نے کہا کہ کانجو ٹاؤن شپ سوسائٹی کی صدارت کا فیصلہ بند دروازوں کے پیچھے نہیں کیا گیا تھا۔ مجھے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے منتخب کیا تھا اور اس کے بعد سے کوئی دوسرا الیکشن نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی اندرونی اختلافات کو معاشرے کی فلاح و بہبود کے وسیع تر مفاد میں خوش اسلوبی سے حل کیا گیا ہے۔ امجد کمال زئی نے رسمی عمل یا عوامی حمایت کے بغیر صدارت کا دعویٰ کرنے والے افراد کی کوششوں کو بھی مسترد کردیا۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ این جی او یا ذاتی نیٹ ورک چلا کر کانجوٹاون شپ کی قیادت کا دعویٰ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کسی کو یقین ہے کہ انہیں حمایت حاصل ہے، تو وہ سامنے آئے اور کھل عام الیکشن لڑے۔ انہوں نے چند افراد پر مقبولیت حاصل کرنے کے لیے گمراہ کن ہتھکنڈوں اور عوامی پلیٹ فارمز کا استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا جھوٹے دعوے کرنے والے ٹاؤن شپ کے مکینوں سے مخلص نہیں ہیں، وہ صرف اپنی ذاتی امیج بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس میں عوام کی خدمت میں دلچسپی رکھتا ہوں، الحمدللہ کانجوٹاون شپ سوسائٹی کے تمام لوگ مطمئن ہیں، ہم نے زندگی عوامی خدمت کیلئے وقف کردیا گیا ہے ، صدر امجد کمال زئی نے کہاں ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کانجوٹاون شپ سوسائٹی کے تمام لوگ متحد اور متفق ہیں،
29/05/2025
انّاالّٰلہِ واِنّٰااِلیْہِ رَاجِیْعونْ 😭💔
کبل۔۔بے حد افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ گالوچ کے معزز شخصیت بخت مندیار پاچا کوز نعمت خیل کے جواں سال بیٹے (صدام حسین)، اور گالوچ پریمئر لیگ کے یحیٰ یاسین کے چچازاد بھائی،
سعودی عرب میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں وفات پا گئے ہیں۔
آج انشاء اللہ مرحوم کی میت ان کے آبائی گاؤں گالوچ پہنچ جائے گی۔
صدام حسین کی ناگہانی وفات نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے گاؤں اور علاقے کو غمگین کر دیا ہے۔
ہر آنکھ اشکبار، ہر دل رنجیدہ ہے۔
تمام دوست احباب اور مخلص حضرات سے گزارش ہے کہ مرحوم کے لیے خصوصی دعا کریں۔
اللہ رب العزت اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقے، صدام حسین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
📿 نمازِ جنازہ: آج صبح 11 بجے گالوچ میں ادا کی جائے گی۔
🤲 فاتحہ خوانی: کوز جماعت گالوچ میں ہوگی۔
30/03/2025
عید الفطر کی خوشخبری! 🌙✨
الحمدللہ! پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ ملک بھر میں کل بروز پیر عید الفطر منائی جائے گی۔
اللہ پاک یہ بابرکت دن ہم سب کے لیے رحمت، خوشیوں اور برکتوں والا بنائے۔ آپ سب کو عید الفطر بہت بہت مبارک! ❤️🎉
25/03/2025
سوات ہیئر ٹرانسپلانٹ اینڈ کاسمیٹیکس کلینک۔
دوسری منزل، حسن ٹریڈ سنٹر، کبل چوک سوات
رابطہ و وٹس ایپ نمبر:
03499167775 [email protected]
ّٰہ___وانا__الیہ__راجعون
پشاور: معروف عالمِ دین مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) میں شہید ہوگئے۔ ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے 💔🥺🥺
10/03/2025
گمشدہ چار سالہ رضوان با حفاظت بازیاب،
ڈی پی او سوات ناصر محمود کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد فضل رحیم نے گزشتہ روز اوڈیگرام سے گمشدہ بچے کو بازیاب کرالیا۔ مزید تفتیش جاری ہیں۔
10/03/2025
آندھی/گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
*ترجمان: محکمہ موسمیات*🌧️⛈️
02/03/2025
د غم خبر 😭🥹
د نصرت یو فرض شناس او ڈیر نیک او شریف شخصیت فضل سبحان استاد صیب پہ حق رسیدلے دے۔اللہ پاک دی ورتہ جنت الفردوس نصیب کی ۔او لواحقین تہ دی اللہ د زڑہ صبر ورکی۔ جنازہ به نن ماسخوتن ١٠ بجې نصرت کی ادا کیږی۔
28/02/2025
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک😭
28/02/2025
کبل۔۔۔شاہ ڈھیری کے علاقہ ارچالی میی راستے کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان تکرار کے بعد جھگڑا ، فائیرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل ریاض بیلٹ 6058ولد شیر زمین ساکن ارچالی اور ان کا والد شیر زمین لگ کر دونوں کے شہید، پولیس موقع نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔۔
09/01/2025
کبل سوات (بیورو رپورٹ)کبل پریس کلب کے انتخابات مکمل علی شیر میاں صدر جبکہ سید اصلاح الدین ہاشمی جنرل سیکرٹری منتخب۔ سید برکت شاہ خان سینیئر وائس صدر، صلاح الدین ڈپٹی جنرل سیکرٹری جبکہ سیداصغر علی شاہ ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین منتخب۔ تفصیلات کے مطابق کبل پریس کلب سوات کے سالانہ انتخابات برائے سیشن 2025 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔ علی شیر میاں صدر جبکہ سید اصلاح الدین ہاشمی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ صدارت کیلئے علی شیر میاں اور دولت مند ناشاد جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے صلاح الدین اور سید اصلاح الدین ہاشمی مدمقابل تھے۔ دیگر عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ امیدواروں نے اہم عہدوں کے لیے مہم چلائی لیکن جرگہ مشران کی کوششوں سے رات گئے دولتمند ناشاد، علی شیر میاں جبکہ صلاح الدین اپنے مدمقابل سید اصلاح الدین ہاشمی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ علی شیر میاں ایک تجربہ کار صحافی ہیں جوکہ صدر منتخب ہوئے، جنہوں نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے اور پریس کی آزادی کو فروغ دینے میں کلب کے کردار کو بڑھانے کا وعدہ کیا۔ سید اصلاح الدین ہاشمی نے کلب کی کارروائیوں اور اراکین کے درمیان تعاؤن کو مضبوط کرنے کے وژن کے ساتھ جنرل سیکرٹری کا عہدہ حاصل کیا۔ انتخابات کے دوران منتخب ہونے والے دیگر عہدیداروں میں سید برکت شاہ خان سینئر وائس صدر، صلاح الدین ڈپٹی جنرل سیکریٹری، لعل شیرخان پریس سیکرٹری، حبیب خان فنانس سیکرٹری، احسان تاجک آفس سیکرٹری اور سردار علی انفارمیشن سیکرٹری شامل ہیں جبکہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران میں سید اصغر علی شاہ چیئرمین، اعظم خان اور عبداللہ خان ممبران شامل ہیں ۔نو منتخب قیادت نے صحافتی اقدار کو برقرار رکھنے اور مقامی میڈیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کام کرنے کا عہد کیا۔ سبکدوش ہونے والی قیادت نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور ذمہ داریوں کی آسانی سے منتقلی کیلئے اپنے تعاؤن کا یقین دلایا۔ کبل پریس کلب خطے کی صحافی برادری کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو آزادئ صحافت کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کبل آفتاب احمد، تحصیل چیئرمین سعید خان، کبل بار کے صدر سردار یوسفزئی ایڈوکیٹ، کانجو ٹاؤن شپ سوسائٹی کے صدر امجد کمال زئی اور ڈی ایس پی کبل امجد علی بھی موجود تھے۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ آخر میں کبل پریس کلب کی نو منتخب کابینہ نے مشترکہ طور پر کبل پریس کلب کیلئے جوڈیشل کمپلیکس کبل میں بلڈنگ فراہم کرنے کی متفقہ قرارداد منظور کرلی۔
28/12/2024
:
کبل: مولانا عبدالمالک صاحب رکن جماعت اسلامی مسلم آباد نصرت علالت کے بعد انتقال کرگئے۔وہ پرنسپل حراسکول شاہ ڈھیرئی نعمت علی، احمدعلی اور ویلج سیکرٹری عابد کے والد محترم، جی ایس الخدمت فاؤنڈیشن سوات سمیع اللہ، انعام الرحمن، ڈائریکٹر گارلینڈ سکول عبدالسلام کے چچا جبکہ سابق ایم این اے فضل سبحان آف شکردرہ کے ماموں تھے۔ جنازہ آج 2 بجے مسلم آباد میں ادا کیاجائےگا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرماکر لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے۔ آمین
Be the first to know and let us send you an email when AnchorNews.Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.