Dhara Desah News

Dhara Desah News social media channel

راولپنڈی سے مری جانے والی روڈ لینڈ سلائڈنگ کے باعث سالگراں کے قریب بند ہے مری کی طرف سفر کرنے والے حضرات ایکسپریس وے است...
17/07/2025

راولپنڈی سے مری جانے والی روڈ لینڈ سلائڈنگ کے باعث سالگراں کے قریب بند ہے مری کی طرف سفر کرنے والے حضرات ایکسپریس وے استعمال کریں۔۔۔



ایک طویل کٹھن سفر کٹھن مشکلات اور مخالفت کے باوجود کلہ تا گلی  بھاٹہ کوٹ روڈ مکمل ہونے پہ تمام ساتھیوں کو مبارکباد   ゚
11/07/2025

ایک طویل کٹھن سفر کٹھن مشکلات اور مخالفت کے باوجود کلہ تا گلی بھاٹہ کوٹ روڈ مکمل ہونے پہ تمام ساتھیوں کو مبارکباد

11/07/2025

راولاکوٹ پروٹیکٹر آفس بند ہو گیا ہے

اطلاع دی جاتی ہے کہ راولاکوٹ میں واقع پروٹیکٹر (بیرون ملک ملازمت کے اجازت نامہ) کا دفتر اب بند کر دیا گیا ہے۔
اس کے نتیجے میں اب تمام افراد کو پروٹیکٹر سٹیمپ یا رجسٹریشن کے لیے اب پروٹیکٹر کا کام صرف راولپنڈی دفتر سے ہو گا۔۔

دھڑہ دیساہ میں بجلی کا بحران – اہلِ علاقہ کا بھرپور احتجاج، فوری اقدامات کا مطالبہیو سی کیری کوٹ کی وارڈ دھڑہ دیساہ میں ...
09/07/2025

دھڑہ دیساہ میں بجلی کا بحران – اہلِ علاقہ کا بھرپور احتجاج، فوری اقدامات کا مطالبہ

یو سی کیری کوٹ کی وارڈ دھڑہ دیساہ میں 25 سال سے نصب 50 KVA کا پرانا اور ناکافی ٹرانسفارمر وہ بھی 2 فیس جو علاقے کی بڑھتی ہوئی آبادی اور ضروریات کو کسی صورت پورا نہیں کر پا رہا۔ آئے دن ٹرانسفارمر کی خرابی، اوورلوڈنگ اور بجلی کی بندش نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے ٹرانسفارمر مکمل خراب تھا جسے محض وقتی مرمت کے ذریعے دوبارہ چلایا گیا، لیکن مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے۔آج اگر آواز کو ایک ہوکر بلند نہ کیا تو کل کو پھر سے ہمارا یہی حال ہوگا ادر گرد کے علاقوں میں دیکھا جاۓ تو ہزاروں ترقیاتی کام مکمل کروا دیے گئے ہیں لیکن اس علاقے میں ایک ٹرانس فارمر تک نا نیا لگ پایا کیا اسی طرح چلتا رہے گا آگے بھی

اہلِ علاقہ نے اس سنگین مسئلے پر لوکل کونسلر جاوید صاحب ڈسٹرکٹ کونسل قدیر صاحب ا ایم ایل اے عامر الطاف صاحب اور محکمہ برقیات کے نمائندوں سے بارہا بات چیت کی، شکایات درج کروائیں اور صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا، لیکن اب تک صرف وعدے اور طفل تسلیاں مل رہی ہیں، عملی اقدامات ندارد ہیں۔

اب دھڑہ دیساہ کے عوام مزید خاموش نہیں رہیں گے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:

1. موجودہ 50 KVA کے ناکارہ ٹرانسفارمر کو فی الفور 100 KVA یا اس سے زیادہ صلاحیت والے ٹرانسفارمر سے تبدیل کیا جائے۔

2. گاؤں کی بجلی کی ضروریات کا ازسرِنو سروے کیا جائے تاکہ مستقل بنیادوں پر حل نکالا جا سکے۔

اگر فوری طور پر اس مطالبے پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو اہلِ علاقہ بھرپور احتجاج پر مجبور ہوں گے، جو صرف سڑکوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ متعلقہ دفاتر اور ایوانوں کے باہر بھی آواز اٹھائی جائے گی۔
یہ احتجاج پرامن نہیں بلکہ شدت اور عوامی دباؤ کے ساتھ ہو گا تاکہ حکام کو اپنی غفلت کا احساس ہو۔

ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے!

اہلِ علاقہ – وارڈ دھڑہ دیساہ
بجلی بنیادی حق ہے، اور اس حق کے لیے ہم ایک ہیں
تمام احباب پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ضرور کریں
Voice of Dhara Desah News 📰

🌟 امید سحر فاؤنڈیشن🚑 ایمبولینس کیری کوٹ – کرایہ نامہ📍 لفٹ سے ہجیرہ: 3,500 روپے📍 لفٹ سے راولا کوٹ: 6,000 روپے📍 لفٹ سے راو...
29/06/2025

🌟 امید سحر فاؤنڈیشن
🚑 ایمبولینس کیری کوٹ – کرایہ نامہ
📍 لفٹ سے ہجیرہ: 3,500 روپے
📍 لفٹ سے راولا کوٹ: 6,000 روپے
📍 لفٹ سے راولپنڈی: 15,000 روپے
📍 لفٹ سے کوٹلی: 6,000 روپے

📝 نوٹ:

یہ کرایہ آنے اور جانے (دونوں طرف) کا ہے۔
یہ کرایہ حتمی نہیں ہے، مریض یا ضرورت مند کی حالت اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمی کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ خدمت خلق کے جذبے سے ہر مستحق کو سہولت دی جائے۔
دکھی دلوں کی خدمت ہے عبادتوں سے بڑھ کر
اسی لیے ہم نے یہ کارِ خدمت چن لیا ہے
"امید سحر فاؤنڈیشن" عوامی خدمت کے جذبے سے ایمبولینس سروس فراہم کر رہی ہے۔
"خدمتِ خلق ہمارا مشن ہے"

بڑی خوشخبریامید سحر ویلفیئر فاونڈیشن ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یونین کونسل کیری کوٹ اور یونین کونسل بساڑی ایم...
23/06/2025

بڑی خوشخبری
امید سحر ویلفیئر فاونڈیشن ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یونین کونسل کیری کوٹ اور یونین کونسل بساڑی ایمبولینس سروس 24 گھنٹے دستیاب ہے۔
ڈراہیور کا رابطہ نمبر۔ 03199820719

عظیم الشان محفل میلاد مصطفٰیخصوصی خطاب جناب مولانا عدیل انجم صاحب بمقام جلماڈی بیٹھک اعوان آباد18 جون بروز بدھ دن 12 بجے
18/06/2025

عظیم الشان محفل میلاد مصطفٰی
خصوصی خطاب جناب مولانا عدیل انجم صاحب
بمقام جلماڈی بیٹھک اعوان آباد
18 جون بروز بدھ دن 12 بجے

ساویکنی باء والے مرحوم صوفی بشیر صاحب کا پوتا عبد القدوس کا بیٹا آج رضائے الٰہی سے وفات پا گیا ھے اس کی نماز جنازہ آج دن...
15/06/2025

ساویکنی باء والے مرحوم صوفی بشیر صاحب کا پوتا عبد القدوس کا بیٹا آج رضائے الٰہی سے وفات پا گیا ھے اس کی نماز جنازہ آج دن کے 2 بجے ساویکنی باء کے مقام پر ادا کی جائے گی

14/06/2025
مرکزی جامع مسجد گلزار مدینہ دھڑہ دیساہ میں نماز عیدالاضحی 7:30بجے ادا کی جائے گی انشاء اللہ
06/06/2025

مرکزی جامع مسجد گلزار مدینہ دھڑہ دیساہ میں نماز عیدالاضحی 7:30بجے ادا کی جائے گی انشاء اللہ

پوری تحریر پڑھیں🙏😭 کتو ں کے لیے قربانی نا کیجئے خدارا ۔یہ واقعہ ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان کا ھے ۔ایک باپ ...
05/06/2025

پوری تحریر پڑھیں🙏😭 کتو ں کے لیے قربانی نا کیجئے خدارا ۔یہ واقعہ ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان کا ھے ۔
ایک باپ جو کہ قربانی نہیں کر پا رہا اس کی روداد سنیے۔

بابا.... بابا .... ہمیں بھی گوشت ملے گا نا ؟

میں نے کہا : ہاں ہاں کیوں نہیں بِالکُل ملے گا۔۔

لیکن بابا ....پچھلی عید پر تو کسی نے بھی ہمیں گوشت نہیں دیا تھا،
اب تو پورا سال ہو گیا ھےگوشت دیکھے ہوئے بھی۔۔۔

میں نے بڑے پیار سے سمجھایا :بیٹا اللہ نے ہمیں بھوکا تو نہیں رکھا،
میری پیاری بیٹی، ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیۓ۔۔
میری بیٹی پھر بولنے لگی ۔۔
ساتھ والے انکل قربانی کے لئے بڑا جانور لے کر آئے ہیں،
اور سامنے والے چاچا اقبال بھی تو بکرا لے کر آئےہیں،

میں دل میں سوچ رہا تھا کہ ہم غریبوں کے لیے ہی تو قربانی کا گوشت ہوتا ہے،
امیر لوگ تو سارا سال گوشت ہی کھاتے ہیں،

یہی سوچتے ہوئے میں عید کی نماز کیلے مسجد کی طرف چل پڑا ۔
وہاں بھی مولوی صاحب بیان فرما رہے ہیں
کہ قربانی میں غریب مسکین لوگوں کونہیں بھولنا چاہئے۔۔
ان کے بہت حقوق ہوتے ہیں۔۔۔۔

خیر میں بھی نماز ادا کر کےگھر پھنچ گیا،

کوئی گھنٹہ بھر انتظار کرنے کے بعد میری بیٹی بولی۔۔

بابا ابھی تک گوشت نہیں آیا ،

بڑی بہن رافیہ بولی ۔۔ چپ ہو جاٶ شازی بابا کو تنگ نہ کرو

میں چپ چاپ دونوں کی باتیں سنتا رہا اور نظرانداز کرتا رہا ۔۔
کافی دیر کے بعد بھی جب کہیں سے گوشت نہیں آیا تو شازیہ کی ماں بولی۔
سنیۓ میں نے تو پیاز ٹماٹر بھی کاٹ دیۓہیں۔ لیکن کہیں سے بھی گوشت نہیں آیا،
کہیں بھول تو نہیں گئے ہماری طرف گوشت بجھوانا۔۔۔۔
آپ خود جا کر مانگ لائیں،

میں نے حیرانی سے اس کی طرف دیکھا کہ یہ کیا عجیب بات کر رہی ہے ۔
میں نے نرمی سے کہا ۔۔
دیکھو شازیہ کی ماں۔۔۔۔ تمہیں تو پتہ ھے آج تک ہم نےکبھی کسی سے مانگانہیں ،
اللہ کوئی نہ کوئی سبب پیدا کرے گا۔۔

دوپہر گزرنے کے بعد شازیہ کے بار بار اصرار پر پہلے دوسری گلی میں ایک جاننے والے ڈاکٹر صاحب کے گھر گئے،
بیٹی کا مایوسی سے بھرا چہرہ برداشت نہیں ہو رہا تھا ۔
اس لئیے مجبوراً اس کو ساتھ لے کر چل پڑا ۔۔۔

ڈاکٹر صاحب دروازے پر آئے تو میں بولا ۔۔

۔ ڈاکٹر صاحب میں آپ کاپڑوسی ہوں کیا قربانی کا گوشت مل سکتاہے؟
یہ سننا تھا کہ ڈاکٹر صاحب کا رنگ لال پیلا ہونے لگا،
اور حقارت سے بولے پتہ نہیں کہاں کہاں سے آ جاتے ہیں گوشت مانگنے،
تڑاخ سے دروازہ بند کر دیا ۔۔
توہین کے احساس سے میری آنکھوں میں آنسو آ گۓ۔۔
لیکن بیٹی کا دل نہ دکھے ،آنسووں کو زبردستی پلکوں میں روکنے کی کوشش کرنے لگا ۔۔

آخری امید اقبال چاچا ۔۔بو جھل قدموں سے چل پڑا ۔۔
ان کے سامنے بھی بیٹی کی خاطر گوشت کیلے دست سوال۔

اقبال چاچا نے گوشت کا سن کرعجیب سی نظروں سے دیکھا اور چلےگۓ۔
تھوڑی دیر بعد باھرآۓ تو شاپر دے کرجلدی سے اندر چلۓ گۓ۔
جیسے میں نے گوشت مانگ کر گناہ کر دیا ہو۔۔
گھر پہنچ کر دیکھا تو صرف ہڈیاں اور چربی ۔۔

خاموشی سے اٹھ کرکمرے میں چلے آیا اور بے آواز آنسو بہتے جارہے تھے ۔
بیوی آئی اور بولی کوئی بات نہیں۔۔ آپ غمگین نہ ہوں۔
میں چٹنی بنا لیتی ہوں۔

تھوڑی دیر بعد شازیہ کمرے میں آئی ۔
اور بولی بابا
ہمیں گوشت نہںں کھانا ۔ میرے پیٹ میں درد ہو رہا ہے ۔۔
لیکن میں سمجھ گیا کہ بیٹی باپ کو دلاسہ دے رہی ہے ۔۔

بس یہ سننا تھا کہ میری آنکھوں سے آنسو گرنےلگے اور پھر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا
لیکن رونے والا میں اکیلا نہیں تھا۔۔
دونوں بچیاں اور بیوی بھی آنسو بہا رہی تھی
اتنے میں پڑوس والے اکرم کی آواز آئی ۔۔
جو سبزی کی ریڑھی لگاتا تھا۔۔
آزاد بھائی ،
دروازہ کھولو،
دروازہ کھولا۔۔
تو اکرم نے تین چار کلوگوشت کا شاپر پکڑا دیا،
اور بولا ،
گاٶں سے چھوٹا بھائی لایا ہے۔
اتنا ہم اکیلے نہیں کھا سکتے۔
یہ تم بھی کھا لینا
خوشی اورتشکر کے احساس سےآنکھوں میں آنسو آ گۓ ۔
اور اکرم کے لیۓ دل سے دعا نکلنے لگی۔
گوشت کھا کر ابھی فارغ ھوۓ ہی تھے کہ بہت زور کا طوفان آیا ۔
بارش شروع ہو گئ۔ اسکے ساتھ ہی بجلی چلی گئی۔
دوسرے دن بھی بجلی نہی آئی۔
پتہ کیا تو معلوم ہوا ٹرانسفارمر جل گیا۔

تیسرے دن میری بیٹی شازیہ اور میں باہر آئے تو دیکھا کہ،
اقبال چاچا اور ڈاکٹر صاحب بہت سا گوشت باہر پھینک رہے تھے ۔
جو بجلی نہ ہونےکی وجہ سے خراب ہو چکا تھا۔
اور اس پر کُت ے جھپٹ رہے تھے۔

شازیہ بولی ،
بابا ۔
کیا کُتو ں کے لیۓ قربانی کی تھی ؟
وہ شازیہ کا چہرہ دیکھتے رہ گئے ۔

اقبال چاچا اور ڈاکٹر صاحب نے یہ سُن کر گردن جھکا لی۔


یہ صِرف تحریر ھی نہیں،گذشتہ چند سالوں میں قربانی کے موقع پر آنکھوں دیکھا حال ہے۔

(خدارا احساس کریں غریب اور مسکین لوگوں کا جو آپ کے آس پاس ہی رہتے ہیں..
منقول۔۔۔۔،،،،۔۔۔


الحمدللہ بساڑی میں امید سحر ویلفیئر کی طرف سے عوام الناس کے لیے بہترین تحفہ اللہ تعالیٰ اس میں حصہ لینے والوں کو دنیا و ...
03/06/2025

الحمدللہ بساڑی میں امید سحر ویلفیئر کی طرف سے عوام الناس کے لیے بہترین تحفہ اللہ تعالیٰ اس میں حصہ لینے والوں کو دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب کرے آمین

Address

Hajira

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dhara Desah News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share