Tarbela Page

Tarbela Page ( Tarbela Page تربیلا پیج ) is Leading News Portal for Tehsil Ghazi Distt Haripur Khyber Pakhtoonkha
(1)

The ( Tarbela News تربیلا پیج) is the Biggest Social media Service of tehsil Ghazi distt haripur khyber pakhtonkhwa pakistan,

تربیلاغازی میں کل بارشوں سے کنڈی درہ خالو منڈی درہ میں پانی زیادہ آنے سے عام عوام کو گزرنے میں بہت دشواری پیش آ رہی تھی ...
19/08/2025

تربیلاغازی میں کل بارشوں سے کنڈی درہ خالو منڈی درہ میں پانی زیادہ آنے سے عام عوام کو گزرنے میں بہت دشواری پیش آ رہی تھی تھانہ غازی کے ایک رائیڈرز خاص کر غلام دستگیر کو دیکھا جو بغیر کسی لالچ کے عوام کی رہنمائی کیلئے ڈیوٹی جو اپنا فرض سمجھتے ہوئے،اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر پانی کے درہ سے گزرنے میں ان کی مدد کر رہا تھا، پولیس کے اس نوجوان پر ہمیں فخر ہے،انسانی ہمدردی کے تحت عوام کی خدمت کرنے میں مصروف تھا اللہ پاک حالیہ بارشوں سے جدھر بھی سیلابی صورتحال ہے اور جو علاقے اس وقت ہنگامی حالات میں ہیں اللہ پاک اپنا خصوصی کرم فرمائے،اور اس ہنگامی حالات میں ہماری فورسز اور فلاحی خدمت گاروں کے حوصلے بلند رکھے جو اس مشکل کی گھڑی میں وطن پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،اللہ پاک آنے والی تمام ظاہر پوشیدہ مصیبتوں سے ہم سب کو اور پاکستان کو محفوظ رکھے،،امین یا رب العالمین

تربیلا (بیورو چیف ملک فضل کریم)تربیلا () 1530 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا حامل زیر تعمیر تربیلا 5 پاور ہاؤس و سائیٹ ایریا...
18/08/2025

تربیلا (بیورو چیف ملک فضل کریم)
تربیلا () 1530 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا حامل زیر تعمیر تربیلا 5 پاور ہاؤس و سائیٹ ایریا میں پانی بھرنے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ۔ وفاقی وزیر برائے آبئ وسائل میاں محمد معین وٹو کا ٹی 5 پاور ہاؤس و سائیٹ ایریا کا ہنگامی دورہ ، تربیلا گیسٹ ہاؤس ون میں خفیہ اجلاس ، تربیلا 5 انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ وفاقی حکومت کو پیشِ کی جائے گی۔ زمہ دارانہ کا تعین کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق مطابق تربیلا 5 پاور ہاؤس و سائیٹ ایریا میں کافر ڈیم (حفاظتی عارضی بند) ٹوٹنے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے آبئ وسائل میاں محمد معین وٹو نے آج کافر ڈیم (حفاظتی عارضی بند) ٹوٹنے سے تربیلا 5 پاور ہاؤس و سائیٹ میں پانی بھر گیا ہے کا معائنہ کیا ۔۔ بعد ازاں شام کو تربیلا گیسٹ ہاؤس ون میں ایک اجلاس ہوا ۔ جس میں ممبر واٹر سید اختر شاہ، جنرل منیجر تربیلا 5 منصوبہ و پراجیکٹ ڈائریکٹر عمیر منان ، جنرل منیجر تربیلا ڈیم انور شاہ ، پاک چائنہ کمپنی کے اعلیٰ احکام ،کنسلٹسنٹ نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر میاں محمد معین وٹو کو کافر ڈیم (حفاظتی عارضی بند) کے ٹوٹنے اور زیر تعمیر ٹی 5 پاور ہاؤس و سائیٹ ایریا میں پانی بھر جانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر میاں محمد معین وٹو نے کہا ہے کہ کافر ڈیم کے ٹوٹنے اسباب کیا ہیں۔ جس سے زیر تعمیر 1530 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حامل تربیلا 5 پاور ہاؤس میں اور سائیٹ ایریا پانی سے بھر گیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر میاں محمد معین وٹو نے اس حوالے سے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس کا ذمہ کون ہے۔ تعمیراتی کمپنی ، کنسلٹسنٹ یا تربیلا 5 منصوبہ کی انجینئرنگ ٹیم تاہم ذمہ دار وہ ہی ہوگا جس نے اس کی تعمیرات کو اوکے کیا تھا۔ مگر کافر ڈیم کے ٹوٹنے غیر ملکی تعمیراتی کمپنی کے آگے کنسلٹنٹ ، تربیلا 5 انجینئرنگ سٹاف بے بس ہے۔ اگر بے بس نہ ہوتے تو نہ ہی کافر ڈیم (حفاظتی عارضی بند) ٹوٹا اور نہ زیر تعمیر ٹی 5 پاور ہاؤس و سائیٹ ایریا پانی سے بھر جاتا ۔

18/08/2025

تربیلاغازی: تحصیل میونسپل آفیسر غازی عمر حیات نے صبح موسلا دھار شدید بارشوں کے دوران مختلف علاقوں میں نگرانی کر رہے ہیں۔ موسلا دھار بارشوں سے منڈی دررہ خالو ،کنڈی کاز وے میں شدید طغیانی آنے کے بعد شاہراہ تربیلا غازی ٹریفک کے لئے بند ہو گئی ۔ جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم او غازی عمر حیات ، ڈی ایس پی غازی سرکل مسعود خان نے فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے ٹریفک کو غازی بھروٹھا سروس روڈ سے متبادل راستہ فراہم کئے ۔طغیانی آنے کے بعد کسی بھی ممکنہ حادثہ سے بچنے کے لیے شاہراہ تربیلا غازی کو اس دوران دونوں اطراف سے بند کیا گیا ۔ ٹی ایم او غازی عمر حیات نے صدر تربیلا پریس کلب غازی،بیورو چیف تربیلا پیج ملک فضل کریم کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ٹی ایم اے مکمل طور پر ہائی الرٹ ہے اداروں کا آپس میں رابطہ ہے۔ اس حوالے سے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ۔ کس بھی ایریا سے لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

18/08/2025

ٹی ایم او غازی عمر حیات صدر تربیلا پریس کلب غازی ملک فضل کریم کو حالیہ ہونے بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال و کئے اقدامات سے اگاہ کر رہے ہیں ۔

18/08/2025

تربیلاغازی میں حالیہ بارشوں کے بعد خاو منڈی درہ اور کنڈی درہ کی صورتحال

18/08/2025

اللہ پاک کرم کی بارش کر دے
خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال ہے گاؤں کے گاؤں تباہ ہوگئے بہت سے افراد لاپتہ ہیں اللہ پاک سے دعا ہے یا اللہ پاک کرم والا معاملہ فرمائے،

17/08/2025

تحصیل غازی کے گاؤں کوٹیڑہ میں جاری والی بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ میں مہمان خصوصی سیاسی و سماجی شخصیت سابق ناظم ملک محمد افضل آف جھامرہ کی شرکت،ملک محمد افضل نے بلال عرف فوجی جو کے واپڈا ٹی فائیو کا ملازم تھا دوران ڈیوٹی ایک ماہ سے لاپتہ ہے اس کے خاندان سے بھی ملاقات کی،اور کھلاڑیوں کو کہا کے بلال بھی ایک کھلاڑی تھا اس کیلئے سب کھلاڑی ہر نماز کے بعد دعائیں کریں اللہ پاک اسے گھر والوں سے ملائے،

اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے صوبائی مہتمم اعلی و  ڈوثرونل انچارج سید نیاز حسین کی تربیلا پریس کلب غازی کے صدر ...
17/08/2025

اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے صوبائی مہتمم اعلی و ڈوثرونل انچارج سید نیاز حسین کی تربیلا پریس کلب غازی کے صدر و سینئر صحافی ملک فضل کریم کی موضع خالو رہائش گاہ پر آمد ، خصوصی ملاقات کی ۔اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین غازی کے انچارج قاری ایف دین ، اراکین شبیر سلطان ، سید غضنفر شاہ، کے پی کے نیوز کے ایڈمن صابر سلطان و دیگر اراکین ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے تربیلا پریس کلب غازی کے صدر و سینئر صحافی نوائے وقت کے نامہ نگار محمد شہباز مرحوم کی چوتھی برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی بھی کی ۔

17/08/2025

خالو قبرستان کے ساتھ ملحقہ اراضی قبرستان خالو کے لئے باقاعدہ طور خرید لی گئی۔ کمیٹی نے خریدی گئی اراضی کی نشاندھی کے حوالے سے خالو مساجد کمیٹی کے ممبران کو خریدی گئی اراضی کے بارے میں موقع پر بریفنگ دی ۔ کمیٹی ممبران شمریز خان اور ملک اشفاق،ملک فضل کریم نے اس موقع پر بتایا کہ اراضی کی خریداری فی گھر دس ہزار روپے مقرر کئے گئے ہیں.کمیٹی نے پہلی قسط 66 لاکھ روپے ملکان ادا کر دی گئی ہے۔ جبکہ 64 لاکھ روپے ابھی بقایا ہے۔ لہذا جن گھروں نے ابھی تک اپنی رقم کمیٹی ممبران کے پاس جمع نہیں کروانی ہے۔ جلد سے جلد کمیٹی ممبران کے پاس جمع کروانے۔ اس موقع پر کمیٹی ممبران نے بیرونی ممالک و اندرونی ملک میں بھی مقیم گاؤں کے صاحب حیثیت افراد سے بھی اپیل کی ہے اس حوالے سے کمیٹی کے ساتھ مالی معاونت کی جائے ۔ یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے۔ کیونکہ ایسے غریب گھرانے بھی ہیں جن کے لئے دس ہزار روپے دینا مشکل ہے ۔ لہذا انکی کمی کو پورا کرنے کے صاحب حیثیت افراد کمیٹی مالی تعاون کریں۔

17/08/2025

17/08/2025
تربیلا ڈیم دریائے سندھ
پانی کی آمد : 375000
پانی کی نکاسی : 370400
موجودہ لیول : 1548 فٹ
ڈیڈ لیول : 1402 فٹ
فل لیول : 1550 فٹ

Address


Telephone

+923015829347

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tarbela Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share