Light of Wisdom

  • Home
  • Light of Wisdom

Light of Wisdom Through meaningful quotes, articles, and discussions.

"Welcome to Light of Wisdom, where we share profound wisdom to inspire and enlighten. 🌟✨
Join us on a journey of self-discovery as we explore timeless wisdom from different sources and traditions.

13/08/2024

*موازنہ دولت کا ہو ، حسن کا ہو ، شہرت کا ہو ، علم کا ہو یا خوشیوں کا انسان کو حاسد بنا کر چھوڑتا ہے ۔* 🥀🥀

*دنیاوی معاملات میں ہمیشہ اپنے سے نیچے والوں کو دیکھو تو شکر گزار رہو گے اور یاد رکھو جو زندگی تم گزار رہے ہو یہ بھی لاکھوں لوگوں کا خواب ہے ،* *اس لیے دوسروں کی بجائے اپنی نعمتوں پر نظر رکھو ۔🍁🍁*

11/08/2024

ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﺩﺍﻧﺖ
ﭨﻮﭦ ﮐﺮ ﮔﺮ ﭘﮍﮮ ﮨﯿﮟ

ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺍﯾﮏ ﻣﻔﺴﺮ ﮐﻮ ﺑﻠﻮﺍ ﮐﺮ ﺍُﺳﮯ
ﺍﭘﻨﺎ ﺧﻮﺍﺏ ﺳُﻨﺎﯾﺎ
ﻣﻔﺴﺮ ﻧﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ: ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺳﻼﻣﺖ ، ﺍﺳﮑﯽ ﺗﻌﺒﯿﺮ
ﯾﮧ ﺑﻨﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﭘﮑﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﻟﮯ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ
ﻣﺮﯾﮟ ﮔﮯ۔ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﻮ ﺑﮩﺖ ﻏﺼﮧ ﺁﯾﺎ -
ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﻔﺴﺮ ﮐﻮ
ﻗﺘﻞ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ
ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﻣﻔﺴﺮ ﮐﻮ ﺑﻠﻮﺍﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺍُﺱ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ
ﺧﻮﺍﺏ ﺳﻨﺎﯾﺎ،
ﻣﻔﺴﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ: ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺳﻼﻣﺖ ﺁﭘﮑﻮ ﻣُﺒﺎﺭ ﮎ ﮨﻮ۔
ﺧﻮﺍﺏ ﮐﯽ ﺗﻌﺒﯿﺮ ﯾﮧ ﺑﻨﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﻣﺎﺷﺎﺀ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﻟﻮﮞ
ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﻟﻤﺒﯽ ﻋﻤﺮ ﭘﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺧﻮﺵ ﮨﻮ ﮐﺮ ﻣﻔﺴﺮ ﮐﻮ ﺍﻧﻌﺎﻡ ﻭ ﺍﮐﺮﺍﻡ ﺩﮮ ﮐﺮ ﺭﺧﺼﺖ ﮐﯿﺎ
ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﺎ ﯾﮩﯽ ﻣﻄﻠﺐ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻨﺘﺎ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﻟﻤﺒﯽ ﻋﻤﺮ ﭘﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺗﻮ ﺍُﺳﮑﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﻟﮯ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮨﯽ ﻭﻓﺎﺕ ﭘﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ؟
ﺟﯽ ﻣﻄﻠﺐ ﺗﻮ ﯾﮩﯽ ﮨﯽ ﺑﻨﺘﺎ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﺑﺎﺕ ﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﺭ
ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻕ ﮨﮯ

ﺁﭖ ﮐﺎ ﺑﻮﻻ ﮔﯿﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﻟﻔﻆ ﮐﺴﯽ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﺮﮨﻢ
ﺑﮭﯽ ﺑﻦ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ،، ﺍﻭﺭ ﺯﺧﻢ ﺑﮭﯽ ﺩﮮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ-
ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ

12/07/2024
عید الضحی کے آداب ۔۔۔
16/06/2024

عید الضحی کے آداب ۔۔۔

12/06/2024

عید کے دن کے سنن و مستحبات
1.عید کے دن جلدی جاگنا اور صبح کی نماز اپنی محلہ کی مسجد میں پڑھنا
2.غسل کرنا، اگر کسی نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو سر کے بال و لبیں و ناخن وغیرہ نہ کٹائے ہوں تو عید الفطر کے دن کٹانا سنت ہے ، اور عید الضحی میں قربانی کرنے والے کو نماز و قربانی کرنے کے بعد بال بنوانا و ناخن کتروانا مستحب ہے اور اس کو جب ذی الحجہ شروع ہو اس وقت سے پہلے بال و ناخن کتروا لینا چاہئے ، ان دنوں میں مستحب یہ ہے کہ نہ کٹوائے بلکہ حاجیوں کے ساتھ مشابہت پیدا کرے لیکن اگر ذی الحجہ شروع ہونے سے پہلے نہ کتروا سکا اور اب زیادہ بڑے ہو گئے ہوں تو کتروا لینا چاہئے
3.مسواک کرنا
4.اپنے پاس موجود کپڑوں میں سے اچھے کپڑے پہنا خواہ نئے ہوں یا دھلے ہوئے سفید ہوں یا دوسری طرح کے
5.خوشبو لگانا
6.انگوٹھی پہننا
7.عید الفطر کے روز عید گاہ جانے سے پہلے کوئی میٹھی چیز کھانا چھوارا یا کھجور کھانا افضل ہے ، عید الاضحٰی میں نماز سے پہلے کچھ نہ کھانا مستحب ہے ، اگر کھائے گا تو کوئی کراہت نہیں ہے اور مستحب یہ ہے کہ اس روز سب سے پہلے قربانی کا گوشت کھائے
8.جن پر صدقۂ فطر واجب ہے نماز عید الفطر سے پہلے اس کو ادا کرنا عید الفطر میں اہل وسعت پر صدقۂ فطر واجب ہے عید الاضحٰی میں نہیں بلکہ اہل وسعت پر بعد میں قربانی کرنا واجب ہے
۹.فرحت و خوشی کا اظہار کرنا
10.حسب استطاعت صدقہ و خیرات میں کثرت کرنا
11.عیدگاہ کی طرف جلدی جانا
12.پیدل چل کر جانا افضل ہے سواری پر جانا بھی جائز ہے
13.اگر کئی جگہ نماز عید ہوتی ہو تب بھی عیدگاہ میں جانا سنت ہے
14.وقار و اطمینان کے ساتھ جانا جن چیزوں کو دیکھنا جائز نہیں ان سے آنکھیں ہٹانا اور نیچی نگاہ رکھنا
15.نماز عیدالفطر کے لئے جاتے ہوئی راستہ میں آہستہ یعنی سری طور پر تکبیر کہتے جانا اور نماز عیدالاضحٰی کے لئے جاتے ہوئے جہر ( بلند آواز) سے تکبیر کہتے جانا، جب عیدگاہ میں پہنچ جائے تو تکبیر بند کر دے۔ تکبیر یہ ہے
اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر لا الہ الا اللّٰہ واللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر وللّٰہ الحمد
16.نماز کے بعد دوسرے راستے سے واپس آنا
17.آپس میں مبارک باد دینا مثلاً یہ کہنا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہم سے اور آپ سے قبول فرمائے یا یہ کہنا کہ عید مبارک ہو
18. عید کی نماز سےپہلے گھر یا عید گاہ میں نفل نماز نہ پڑھنا اور عید کی نماز کے بعد عیدگاہ میں نفل نہ پڑھنا اور عیدین کی نماز سے واپس آنے کے بعد گھر پر چار رکعت یا دو رکعت نفل پڑھنا، چار رکعت افضل ہے

12/06/2024

*جانتے ہو انسان کسے کہتے ہیں*
*جس کے دل میں انسانیت، آنکھ میں احترام ، الفاظ میں نرمی ، اخلاق میں رحمدلی اور مقاصد میں اعلی ظرفی ہو۔*

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!Aamir Moxtafa Chaduhary, Waseem Akram Chaudhary, Rana Muza...
12/06/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!

Aamir Moxtafa Chaduhary, Waseem Akram Chaudhary, Rana Muzamal, Mudassar Shabir, M Yaseen, Sahil Ch, Muhammad Mubeen, Mahmood Ahmad, عثمان چوہدری, Rana Tanveer

حقیقت ۔۔۔۔
12/06/2024

حقیقت ۔۔۔۔

‏”بھوک بہت وزنی ہوتی ہے اس کے نیچے علم، حکمت، عقل، فکر، دانائی، دانش سب دب کر مر جاتے ہیں۔“-
09/06/2024

‏”بھوک بہت وزنی ہوتی ہے اس کے نیچے علم، حکمت، عقل، فکر، دانائی، دانش سب دب کر مر جاتے ہیں۔“-

09/06/2024

*ایک لاجواب اور اِنتہائ پر اثر تحریر* ✍️

میرا یہ یقین ہے کہ اگر ایک دفعہ اس تحریرکو آخر تک پڑھ لیں تو آپکی زندگی میں چھوٹا سااِنقلاب ضرور آئیگا ۔

ایک نوجوان نے درویش سے دعا کرنے کو کہا ...... درویش نے نوجوان کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور بڑے جذب سے دُعا دی:
"اللّہ تجھےآسانیاں بانٹنےکی توفیق عطا فرمائے"

دعا لینے والے نے حیرت سے کہا:
حضرت! الحمد للّہ ہم مال پاک کرنے کے لیے ھر سال وقت پر زکاۃ نکالتے ہیں، بلاؤں کو ٹالنے کے لیے حسبِ ضرورت صدقہ بھی دیتے ہیں.... اس کے علاوہ ملازمین کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھتے ہیں، ہمارے کام والی کا ایک بچہ ہے، جس کی تعلیم کا خرچہ ہم نے اٹھا رکھا ہے، اللّہ کی توفیق سے ہم تو کافی آسانیاں بانٹ چکے ہیں ۔۔۔

درویش تھوڑا سا مسکرایا اور بڑے دھیمے اور میٹھے لہجے میں بولا:

"میرے بچے! پیسے، کھانا .یہ سب تو رزق کی مختلف قسمیں ہیں۔۔اور
یاد رکھو "رَازِق اور الرَّزَّاق" صرف اور صرف الله تعالٰی کی ذات ہے۔۔۔تم یا کوئی اور انسان یا کوئی اور مخلوق نہیں ۔۔ تم جو کر رہے ہو، اگر یہ سب کرنا چھوڑ بھی دو تو اللّہ تعالٰی کی ذات یہ سب فقط ایک ساعت میں سب کو عطا کر سکتی ہے ، اگر تم یہ کر رہے ہو تو اپنے اشرف المخلوقات ہونے کی ذمہ داری ادا کر رہے ہو."

درویش نے نرمی سے اس کا ہاتھ اپنے دونوں ہاتھ میں لیا اور پھر بولا:
میرے بچے! آؤ میں تمہیں سمجھاؤں کہ آسانیاں بانٹناکسے کہتے ہیں.


🌹کبھی کسی اداس اور مایوس انسان کے کندھے پے ہاتھ رکھ کر، پیشانی پر کوئی شکن لائے بغیر ایک گھنٹا اس کی لمبی اور بے مقصد بات سننا..... آسانی ہے!

🌹اپنی ضمانت پر کسی بیوہ کی جوان بیٹی کے رشتے کے لیے سنجیدگی سے تگ ودو کرنا .... آسانی ہے!

🌹 صبح دفتر جاتے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ محلے کے کسی یتیم بچے کی اسکول لے جانے کی ذمہ داری لینا۔۔۔یہ آسانی ہے!

🌹 اگر تم کسی گھر کے داماد یا بہنوئی ہو تو خود کو سسرال میں خاص اور افضل نہ سمجھنا... یہ بھی آسانی ہے!

🌹غصے میں بپھرے کسی آدمی کی کڑوی کسیلی اور غلط بات کو نرمی سے برداشت کرنا .... یہ بھی آسانی ہے!

🌹چاۓ کے کھوکھے والے کو اوئے کہہ کر بُلانے کی بجائے بھائی یا بیٹا کہہ کر بُلانا..... یہ بھی آسانی ہے!

🌹 گلی محلے میں ٹھیلے والے سے بحث مباحثے سے بچ کر خریداری کرنا.یہ آسانی ہے!

🌹تمہارا اپنے دفتر، مارکیٹ یا فیکٹری کے چوکیدار اور چھوٹے ملازمین کو سلام میں پہل کرنا، دوستوں کی طرح گرم جوشی سے ملنا، کچھ دیر رک کر ان سے ان کے بچوں کا حال پوچھنا..... یہ بھی آسانی ہے!
ہسپتال میں اپنے مریض کے برابر والے بستر کے انجان مریض کے پاس بیٹھ کر اس کا حال پوچھنا اور اسے تسّلی دینا ..... یہ بھی آسانی ہے!

🌹ٹریفک اشارے پر تمہاری گاڑی کے آگے کھڑے شخص کو ہارن نہ دینا جس کی موٹر سائیکل بند ہو گئی ہو ...... سمجھو تو یہ بھی آسانی ہے!"

درویش نے حیرت میں ڈوبے نوجوان کو شفقت سے سر پر ھاتھ پھیرا اور سلسلہ کلام جارے رکھتے ہوئے دوبارہ متوجہ کرتے ہوئے کہا:
"بیٹا جی! تم آسانی پھیلانے کا کام گھر سے کیوں نہیں شروع کرتے۔۔۔۔.!!!؟؟؟

🌹آج واپس جا کر باھر دروازے کی گھنٹی صرف ایک مرتبہ دے کر دروازہ کُھلنے تک انتظار کرنا.

🌹 آج سے باپ کی ڈانٹ ایسے سننا جیسے موبائل پر گانے سنتے ہو.
آج سے ماں کے پہلی آواز پر جہاں کہیں ہو فوراً ان کے پاس پہنچ جایا کرنا.... اب انھیں تمہیں دوسری آواز دینے کی نوبت نہ آئے.
آیندہ سے بیوی کی غلطی پر سب کے سامنے اس کو ڈانٹ ڈپٹ مت کرنا.

🌹 سالن اچھا نہ لگے تو دسترخوان پر حرف شکایت بلند نہ کرنا .کبھی کپڑے ٹھیک استری نہ ہوں تو خود استری درست کرلینا۔۔۔.


میرے بیٹے! ایک بات یاد رکھنا زندگی تمہاری محتاج نہیں ، تم زندگی کے محتاج ہو ، منزل کی فکر چھوڑو، اپنا اور دوسروں کا راستہ آسان بناؤ ، ان شاء اللّہ تعالٰی منزل خود ہی مل جائے گی۔۔۔۔۔!!!!!!

*حاصل کلام*

*آئیں! صدقِ دِل سے دُعا کریں کہ اللّہ تعالٰی ہم سب کو آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین ثم آمین یا رب العالمین.*

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Light of Wisdom posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Light of Wisdom:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share