🕊️ ترجمہ:
"جو لوگ ایمان لائے اور جن کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان پاتے ہیں، یاد رکھو! اللہ کے ذکر ہی سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے۔"
01/02/2024
28/07/2023
✍️واقعہ کربلا حق بات پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ نے جان دے دی لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا، واقعہ کربلا میں صبر، ایثار، حق پر ڈٹ جانے کا سبق پوشیدہ ہے....
واقعہ کربلا منزل نہیں منزل کی طرف جانے کا ایک راستہ ہے وہ منزل جو عظمتِ انسانی کا درس دیتی ہے اور جس کی وجہ سے حق و باطل کے درمیان اس فرق کی نشاندہی ہوتی ہے، جو کائنات میں ازل سے ابد تک انسانیت کے لئے رکھ دیا گیا ہے اہل بیت کا دیا گیا یہ سبق ہمیشہ حق کے متلاشیوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔۔
✨
20/07/2023
Youth Awareness Group DharuGGi RaJGan_______✨
اس گروپ کا مقصد فقط نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب گامزن کرنا ہے جس میں والدین کا بنیادی کردار ایک لازم و ملزوم عنصر ہے۔۔۔۔
حدیثِ پاک کا مفہوم ہے۔۔۔
" تم میں سے ہر کوئی نگہبان ہے اور اپنی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا حاکم بھی نگہبان ہے اپنی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا "
والدین نسل نو کی اعلی اور عمدہ کردار سازی کے لیے جتنی اچھی اور بہتر تعلیم وتربیت کا اہتمام کرینگے اس کے اثرات اور ثمرات بھی اسی قدر اچھے اور بہتر ہونگے اگر تمام والدین اپنی اولاد کی بچپن سے ہی اس نہج پر تربیت کریں اُن سے دوستانہ رویہ اختیار کریں تو انشاءاللہ اس کے مفید اور نفع بخش ثمرات دنیا وآخرت میں باعث رحمت و برکت ثابت ہونگے نیک اور صالح اولاد دنیا میں نیک نامی راحت و سکون اور آخرت میں نجات کا سبب ہوتی ہے بچیوں اور بچوں کی دینی،معاشرتی بنیادوں پر تربیت ہمارے حقوق و فرائض میں شامل ہے روز محشر ہم سے اس کی باز پرس ہوگی آئیے دنیاوآخرت کی خیرو بھلائی کے لیے اپنے حقوق و فرائض کی ادائیگی کا اہتمام کرکے نہ صرف اپنی دینی ذمہ داری پوری کریں بلکہ معاشرے کی بہتری کے لیے اپنے حصہ کا دیا بھی جلائیں جزاک اللہ خیرا کثیرا
معاشرے کی تشکیل کی مناسبت سے چند الفاظ سپرد قلم کردیے اللہ تبارک و تعالی اس سعئ جمیلہ کو قبول فرمائے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین۔۔۔۔
Be the first to know and let us send you an email when Umeed E Sehar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.