Sahiwal Ki DUNYA

Sahiwal Ki DUNYA Its all about Exclusive news Regarding Govt Departments and people interest

‏عجب مذاق روا ہے، یہاں نظام کے ساتھوہی یزید کے ساتھی، وہی امام کے ساتھمیں رات الجھتا رہا، دین اور دنیا سےغزل کے شعر بھی ...
17/06/2021

‏عجب مذاق روا ہے، یہاں نظام کے ساتھ
وہی یزید کے ساتھی، وہی امام کے ساتھ

میں رات الجھتا رہا، دین اور دنیا سے
غزل کے شعر بھی کہتا رہا، سلام کے ساتھ

یہ جھوٹ موٹ کے درویش پھر کہاں کھلتے
کہ میں شراب نہ رکھتا اگر طعام کے ساتھ۔۔
https://t.co/Cm7NqBaZeM‎

02/06/2021

آپ میں سے کتنے لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ عید پر وہ براہ راست خود جا کر جیل کے قیدیوں کو کھانا، مٹھائ اور تحائف دے سکتے ہیں ؟
بہت کم !! یا پھر لوگ نہیں بلکہ چند ایک رفاعی تنظیمیں ہی یہ چیز جانتی اور کرتی ہیں بس۔
جیل مینول کے مطابق عید شب برات کے موقعوں پر قیدیوں کے ساتھ کچھ قانونی رعایت برتی جاتی ہیں ۔بنسبت عام دنوں کے، اچھے کھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن وہ “اچھا “ کھانا بھی ہمارے گھروں کے عام کھانے سے بہت نیچلے درجے کا ہوتا ہے۔
شورش کاشمیری لکھتے ہیں کہ قید اصل میں بند ہو جانے کا نہیں بلکہ اپنی مرضی و منشاء سلب ہو جانے کا نام ہے۔ جس میں انسان اپنی پسند کا کھا، پی یا پہن نہیں سکتا ۔۔۔یہ قید ہے۔
عام دن تو جیسے تیسے سر نیہوڑے گزر رہے ہوتے ہیں لیکن یہ تہوار یہ عید یہ شب برات کے دن ۔۔۔۔ یہ دن قیدیوں پہ بہت بھاری دن ہوتے ہیں۔
اس دن ان کا درد سوا ہوتا ہے ،
جیسے کوئ سوئے ہوئے کی زنجیر ہلا دے ،
جیسے کوئ روتے ہوئے کو دیکھ کر ہنس دے ،
جیسے کوئ سر عام آپ کی کوئ خامی یا کمی آپ کے منہ پہ مار دے ۔۔۔ ہاں ایسے !!
ہزاروں میں بس چند ایک مالی و خاندانی اعتبار سے تگڑے قیدی ہوتے ہیں، ورنہ اکثریت عام اور مڈل کلاس کی ہوتی ہے یا پھر کم از کم وہاں رہتے ہوئے وہ غریب اور لا وارث ہو چکے ہوتے ہیں۔
ایک بار یونہی وقت ضائع کرنے دری ڈالے جنگلوں کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے تو ایک اٹھارہ سال سے قید سفید ریش “جوان بابا” کہنے لگا
یار اوّل تو قید ہی نہیں ہونی چاہیے اور اگر ہو بھی تو طویل المعیاد نہیں ہونی چائیے
اچھا ؟ وہ کیوں ؟
“کیونکہ یہ جو جیل ملاقات شیڈ میں جالی لگی ہوئ ہے نا یہ جالی نہیں ہے یہ چھاننی ہے “
اچھا ؟ چھاننی ہے ؟ ؟ کیا مطلب ؟
“ہاں یہ چھاننی ہے !!! یہاں سے رشتے چھنتے جاتے ہیں۔ !!!
پہلے پہل جب آپ قید ہو کر آتے ہیں تو ماں باپ ، بیوی بچے، بہن بھائ دوست احباب ہفتے میں دو دو چکر لگاتے ہیں ڈھیر سامان اور بہت سارے پیسے لاتے ہیں ۔۔۔۔ لیکن جیسے جیسے کیس بگڑتا اور وقت گزرتا جاتا ہے دوست احباب پاؤں کھینچنے لگتے ہیں اور پھر ان کے پیچھے بھائ بہن کندھا کھسکانے لگتے ہیں اور آخر میں صرف ماں باپ یا بیوی بچے بچ جاتے ہیں”
دنوں کی ملاقات ہفتوں پر ، ہفتوں کی مہینوں پر اور مہینوں کی پھر کبھی کبھار سال میں عید شب برات پر پہنچ جاتی ہے ۔
لوگو ! یہ ہر دوسرے قیدی کی داستان ہے ، ہر تیسرے قیدی کا غم ہے،
میں آپ کو ترغیب دیتا ہوں کہ اگر آپ کو اللہ نے نوازا ہے اور آپ صاحب استطاعت ہیں تو اپنی علاقائ جیل میں حسبِ توفیق کھانا ، مٹھائ، پھل ، راشن یا اشیائے ضرورت ضرور لے کر جائیں۔
کیونکہ سامنے نظر آتے عام غریب کی مدد تو ان دنوں میں ہر کوئ کر رہا ہوتا ہے لیکن دیواروں کے ہیچھے بند اور نظروں سے دور شرعی طور پر حق دار قیدی نظر انداز ہو رہے ہوتے ہیں ۔
ہماری طرف سے برتنا جانے والا یہ ایک قسم کا لاشعوری ظلم ہے اس کے خاتمہ کا آغاز اپنی ذات سے کریں اور دوسروں کو بھی اس کارِ خیر میں شامل کرتے جائیں
آپ نہیں جانتے بارکوں، بلاکوں اور سیلوں کی سلاخوں کے پیچھے کتنے ہی چہرے صبح سے شام تک اندر کھلتی دیوڑھی اور اس سے برآمد ہوتے سامان کی طرف یہ سوچ کر تکتے ہیں کہ شاید ان میں کوئ شاپر ہمارے نام کا بھی آیا ہو !!
(اگر ممکن ہو سکے تو اس پیغام کو اپنی دیوار سے بھی جاری کریں۔)
عمّار راجپوت

01/07/2020
01/07/2020
23/10/2019
28/12/2017

Its all about Exclusive news Regarding Govt Departments and people interest

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahiwal Ki DUNYA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sahiwal Ki DUNYA:

Share