Bhulair Bajwa

Bhulair Bajwa Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bhulair Bajwa, Digital creator, Tehsil Pasrur, District Sialkot, Pasrur.

بھولیر باجوہ پنجاب دے ضلعے سیالکوٹ دی تحصیل پسرور دا اک پنڈ اے '''پاکستان''' ۔ اس پنڈ دا ناں ونڈ توں پہلاں سکھ باجوہ پروار دے ناں نال رکھیا گیا سی۔ پر 1947 وچ پاک بھارت دی ونڈ توں بعد باجوہ پروار بھارت چلا گیا، پر پنڈ دا ناں نہیں بدلیا گیا۔

افسوس ناک خبر ہنگامی حالات نافذتحصیل پسرور کو تحصیل ظفروال سے ملانے والا  اہم پل نالہ ڈیک ہنجلی کے مقام پر پل بیٹھنا شرو...
12/08/2025

افسوس ناک خبر ہنگامی حالات نافذ
تحصیل پسرور کو تحصیل ظفروال سے ملانے والا اہم پل نالہ ڈیک ہنجلی کے مقام پر پل بیٹھنا شروع ہو گیا ہے اور کسی بھی وقت گر سکتا ہے ان حالات کو دیکھتے ہوئے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے پل کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے اور لوگوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے

اگست/ساون  میں گائے بھینس کو تین بیماریاں بہت ہوتے ہیں1) گھل گھوٹو2) ویل / لنگڑی3) چیچڑوں کا بخار Theleriaگھل گھوٹو میں ...
12/08/2025

اگست/ساون میں گائے بھینس کو تین بیماریاں بہت ہوتے ہیں
1) گھل گھوٹو
2) ویل / لنگڑی
3) چیچڑوں کا بخار Theleria

گھل گھوٹو میں جانور کا گلہ سوج جاتا ہے، سانس تنگ ہوجاتا ہے، سانس لیتے وقت خر خر کی آواز آتی ہے

ویکسین جون جولائی میں HS vaccine کرنا ہوتا ہے
علاج : Sulfadimadine 3 bottle رگ میں ڈرپ کے ذریعے
Tribrissen 20ml lagao

ویل ، لنگڑا پن : اس کو سہہ روزہ بخار بھی کہتے ہیں۔ جانور کو تیز بخار ہوتا ہے، اگلے پاؤں اٹھاتا ہے، کچھ کھاتا پیتا نہیں ،

ویکسین Epimeral Fever vaccine

علاج : بروفین کے 10 گولیاں بڑے جانور کو دے
آکسی ٹیٹراسائیکالین انجکشن 50 سی سی

تھیلریا: یہ چیچڑ کے وجہ سے ہوتا ہے۔
107 بخار
جھٹکا دار سانس
جسم پہ چیچڑ
گلٹی سوجنا

علاج : بوٹالکس 20 سی سی
48 گھنٹے بعد دوبارہ دہرائیے
چیچڑ ختم کرنے کے لیے ائیورمیٹکن 10 سی سی زیر جلد لگائے

#بعد

*بھادوں کی حیرت انگیز معلومات*16 اگست سے شروع ہونے والا پنجابی مہینہ بھادوں اور اُسکی دلچسپ روایاتبھادوں پنجابی اور نانک...
09/08/2025

*بھادوں کی حیرت انگیز معلومات*

16 اگست سے شروع ہونے والا پنجابی مہینہ بھادوں اور اُسکی دلچسپ روایات
بھادوں پنجابی اور نانک شاہی کیلنڈر کا چھٹا مہینا ہے جو ساؤن کے بعد آتا ہے اور آٹھویں انگریزی مہینے اگست کی 16 تاریخ سے ستمبر کی 15 تاریخ تک رہتا ہے اور اس مہینے کے 31 دن شمار کیے جاتے ہیں۔

بھارتی اور پاکستانی پنجاب میں ساؤن اور بھادوں بارشوں کے مہینے ہیں جس میں مُون سُون کی بارشیں ہاڑ یعنی جون اور جولائی کی شدید گرمی کے بعد گرمی کا زور توڑ دیتی ہیں اسی لیے بھادوں کو پنجاب میں اچھے موسم والا مہینہ جسکی گرمی برداشت کے قابل ہوتی ہے تصور کیا جاتا ہے۔
بابا گُرو نانک جو سکھوں کے سب سے بڑے گُرو ہیں اپنی کتاب گُرو گرنتھ صاحب میں لکھتے ہیں کہ "بھادوں بارش کا مہینہ انتہائی خوبصورت مہینہ ہے اور ساؤن اور بھادوں رحمت والے مہینے ہیں جس میں بادل نیچے اُترتا ہے اور تیز بارش برساتا ہے جس سے پانی اور زمین شہد سے بھر جاتے ہیں اورخالق زمین پر گھومتا ہے”۔
روایات میں ہے کہ پنجابی کے 12 مہینوں کے نام گیاراں بھائیوں (ویساکھ، جیٹھ، ہاڑ، ساون، اسو، کتک، مگھر، پوہ، ماگھ، پھگن، جیت اور 1 بہن (بھادوں) کے نام پر رکھے گئے یعنی سال کے سارے مہینوں میں بھادوں گیاراں بھائیوں کی اکلوتی اور انتہائی لاڈلی بہن ہے۔

مزید روایات میں ہے کہ بھادوں جہاں انتہائی لاڈی اور میٹھی ہے وہاں منہ زور، نکی چڑی، تیکھی اور چُبھنے والی بھی ہے اسی لیے اس مہینے کی گرمی اگر تیز ہوجائے تو انسان پسینے سے شرابور ہوجاتا ہے، اس مہینے میں ہوا اگر چلتی ہو تو انتہائی سہانہ موسم ہوتا ہے اور ہوا اگر بند ہو جائے تو سانس بھی بند ہو جاتی ہے۔
کہتے ہیں بھادوں اگر برسے تو زمین پر رہنے والی مخلوق چرند، برند، حشرات سبھی اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہیں اور اس دلفریب موسم کے مزے لُوٹتے ہیں اور بھادوں اگر خُشک ہو جائے تو یہ ہر چیز کو خشک کرکے رکھ دیتی ہے اس لیے اس موسم میں رب کائنات سے رحمت کی دُعائیں مانگنی چاہیے تاکہ اس موسم کی سختی سے بچا جا سکے۔
بھادوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ جیٹھ اور ہاڑ کی شدید گرمی کو ختم کرنے کے بعد جب خُود ختم ہوتی ہے تو اپنے وجود کو کھونے کے ساتھ یہ زمین پر بہار کو جنم دیتی ہے اور موسم کو زمین والوں کے لیے انتہائی خوشگوار بنا دیتی ہے۔

پنجابی اور نانک شاہی کلینڈر کا آغاز 1469 میں بابا گُرو نانک کی پیدائش کے دن سے کیا جاتا ہے اور اس آرٹیکل میں اس مہینے اور کیلینڈر کا ذکر آپ کی معلومات میں اضافے کے لیے کیا جارہا ہے۔




Ibrar Dhother




#دھوتھڑکرالاآلہ


#پنڈاں آلے۔۔🚜🌾🌻👳












*پسرور کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج — 6.22 ارب روپے کا سنگ میل* وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن * پن...
09/08/2025

*پسرور کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج — 6.22 ارب روپے کا سنگ میل*

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن * پنجاب سٹیز امپروومنٹ پروگرام* کے تحت *پسرور شہر* کو تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج — *6 ارب 22 کروڑ 38 لاکھ 70 ہزار روپے* کا منصوبہ ملا ہے۔

یہ عظیم کامیابی *ایم پی اے رانا محمد فیاض* (PP-49) کی انتھک محنت، لگن اور قیادت کی بدولت ممکن ہوئی

*رانا فیاض* نے پسرور کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب، اہم وزراء، سیکرٹریز اور چیئرمین پی اینڈ ڈی تک سے ملاقاتیں کیں اور یہ یقینی بنایا کہ *پسرور* کو حکومت پنجاب کی اولین ترجیح بنایا جائے۔

یہ صرف ایک پیکیج نہیں — بلکہ وہ حقیقی تبدیلی ہے جس کا پسرور برسوں سے منتظر تھا۔
*یہ سڑکیں، سیوریج، صحت، تعلیم اور صاف پانی کے منصوبے — اب خواب نہیں، حقیقت بننے جا رہے ہیں۔*

**آج پسرور کو فخر ہے!
آج رانا فیاض نے وعدہ پورا کیا!
اور کل پسرور نئی بلندیوں پر پہنچے گا!**

* *

06/08/2025

چلیں، آج تھوڑا تعارف ہو جائے
تاکہ جان سکیں ہم ایک دوسرے سے کہاں سے جُڑے ہیں…!

سیالکوٹ  ایک بھائی  کا پرتگال کا آئی ڈی کارڈ سول ہسپتال سیالکوٹ یا اس کے اس پاس کہیں گرا ہے اگر کسی کو ملے تو برائے مہرب...
05/08/2025

سیالکوٹ
ایک بھائی کا پرتگال کا آئی ڈی کارڈ سول ہسپتال سیالکوٹ یا اس کے اس پاس کہیں گرا ہے اگر کسی کو ملے تو برائے مہربانی اس نمبر پر رابطہ کریں
03008394910
محمد آصف
پوسٹ کو شیئر کریں ہو سکتا ہے آپ کے شیئر کرنے سے بھائی کی مدد ہو سکے

*🕋 مسجد الحرام میں گالف کارٹ، فری ویل چیئر سروس اور الیکٹرانک اسکوٹر کی سہولت – مکمل اور آسان رہنمائی**تحریر:* فاریہ عنب...
05/08/2025

*🕋 مسجد الحرام میں گالف کارٹ، فری ویل چیئر سروس اور الیکٹرانک اسکوٹر کی سہولت – مکمل اور آسان رہنمائی*
*تحریر:* فاریہ عنبرین

۔================
🚨⚠️ *انتباہ:*
وہیل چیئر، الیکٹرانک اسکوٹر یا گالف کارٹ پر وہی شخص طواف یا سعی کرسکتا ہے جو شرعی معذور ہو۔ جو شرعی طور پر معذور نہیں وہ اپنے ساتھ کسی معذور کو وہیل چیئر یا کارٹ پر طواف یا سعی کراتے ہوئے خود پیدل طواف اور سعی کریں وگرنہ دوسری صورت میں لوٹانا ہوگا اور نہ لوٹانے کی صورت دم واجب ہوگا۔ مزید علماء کرام سے مسئلہ معلوم کرکے جائیں۔
۔================

وہ عازمین حج و عمرہ جو پیدل طواف و سعی نہیں کرسکتے ان کیلئے مسجد الحرام میں تین طرح کی سواری کی سہولت میسر ہے:

*1۔ گالف کارٹ سروس*
*2۔ فری ویل چیئر کی سہولت*
*3۔ الیکٹرانک سکوٹر کی سہولت*

ان تمام کی تفصیل درج ذیل ہے:

1️⃣ *گالف کارٹ سروس:*
اگر آپ معمر، کمزور یا معذور افراد کے ساتھ ہیں، تو مسجد الحرام میں ایک آرام دہ گالف کارٹ سروس موجود ہے، جو طواف اور سعی کو آسان بنا دیتی ہے۔
📍 *مقامات و داخلے کا طریقہ:*
واش روم نمبر 03 کے سامنے سے *باب عبدالعزیز (Gate No. 1)* کے ذریعے مسجد الحرام میں داخل ہوں۔
https://maps.app.goo.gl/6G2jdefgj4ce5a8L8?g_st=aw

داخل ہوتے ہی بائیں طرف (Left Side) آپ کو elevators (لفٹس) نظر آئیں گے۔
🔹 `لفٹ کے ذریعے رسائی:`
انہی لفٹس کے ذریعے پانچویں منزل (5th Floor) پر جائیں، جہاں گالف کارٹ کی سروس مہیا کی گئی ہے۔
*🔹 کارٹ سروس کی تفصیل:*
یہ سروس صرف 50 ریال میں فراہم کی جاتی ہے، جس میں شامل ہے:
✅ مکمل طواف
✅ مقام ابراہیم پر اتارا جائے گا تاکہ آپ واجب الطواف ادا کریں اور آب زم زم نوش کر سکیں
✅ پھر آپ کو دوبارہ کارٹ میں بٹھا کر سعی کے لیے لے جایا جائے گا
*🔹 مزید بکنگ پوائنٹس:*
یہ کارٹ سروس درج ذیل دروازوں پر بھی دستیاب ہے:
*باب اجیاد (Gate No. 5)*
https://maps.app.goo.gl/P2hdi1Hkye9cQVMg8
*گیٹ نمبر 63*
https://maps.app.goo.gl/moZD9doCXXKBDPGq8?g_st=aw

*2️⃣ فری ویل چیئر کی سہولت:*
اگر کسی معذور یا ضعیف فرد کو مفت ویل چیئر درکار ہو تو حرم شریف میں یہ بھی بہ آسانی دستیاب ہے۔

📍 *مقامات:*
▪️واش روم نمبر 4 للنساء
https://maps.app.goo.gl/z7Aj3VkevTW7VDuZ9

▪️واش روم نمبر 09 (جسے ابوجہل حمام کہا جاتا ہے)
https://maps.app.goo.gl/8PUe7sDR8iJKdKPk9?g_st=aw

*🔸 شرائط:*
• ویل چیئر مکمل طور پر مفت ہے۔
• سیکیورٹی یا شناختی کارڈ کی ضرورت نہیں۔
• شرط صرف یہ ہے کہ ویل چیئر معذور یا بزرگ شخص کے ساتھ استعمال کی جائے۔

*3️⃣ الیکٹرانک سکوٹر کی سہولت*
زائرینِ حرم مکی کے لیے ایک نہایت مفید اور آرام دہ سہولت الیکٹرانک سکوٹر کی شکل میں دستیاب ہے، جو بزرگوں، معذور ضعیف بیمار افراد کے لیے خاص طور پر مفید ہے۔ یہ سکوٹر آپ خود چلا سکتے ہیں اور یہ ایک سیٹر اور دو سیٹر دونوں اقسام میں فراہم کیے گئے ہیں۔
📍 *مقامات:*
یہ سہولت باب 84 (Gate 84) کے قریب الشباکہ پل (Al Shubaikah Bridge) کے پاس واقع ہے، جہاں حرم کے بیرونی صحن میں ایک مخصوص مقام پر سکوٹرز کی بکنگ کی جاتی ہے۔ سکوٹر طواف اور سعی کے لیے مخصوص راستوں پر چلانے کی اجازت ہوتی ہے۔
🔹 *کرایہ کی تفصیل:*
*طواف:* ‎57.5 ریال
*سعی:* ‎57.5 ریال
*مکمل عمرہ:* ‎115 ریال
*ڈبل سیٹر:* 230 ریال

📍 *مقام کی گوگل میپ لوکیشن:*
• الیکٹرانک سکوٹر بکنگ – Gate 84، الشباکہ برج کے قریب
https://maps.app.goo.gl/2e9pVNMsjwXXRyfS8?g_st=aw

📌 یہ سہولیات مسجد الحرام آنے والے تمام افراد کی سہولت کے لیے ہیں۔ ان سے فائدہ اٹھائیں اور دوسروں تک بھی درست معلومات پہنچائیں۔

🕋 *حج ٹاکس Hajj Talks * 🕋
https://chat.whatsapp.com/LMJglymL43v0yioikqfC87

04/08/2025

سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گداگری پر پابندی کا فیصلہ، کارروائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تیار کر لی گئیں۔

"صرف عمل ہی محبت کے خلوص کی تصدیق کرتے ہیں, الفاظ تو سب فلسفہ ہیں."
04/08/2025

"صرف عمل ہی محبت کے خلوص کی تصدیق کرتے ہیں, الفاظ تو سب فلسفہ ہیں."

منشیات اسمگلنگ جیسے جرائم میں ملوث افراد کو اسلامی قانون کے تحت سخت ترین سزائیں دی جائیں گی، سعودی وزارت داخلہ کا انتباہ
03/08/2025

منشیات اسمگلنگ جیسے جرائم میں ملوث افراد کو اسلامی قانون کے تحت سخت ترین سزائیں دی جائیں گی، سعودی وزارت داخلہ کا انتباہ

➖ خوفناک حادثہ ۔۔ ایک جان گئی اور سات ہوئے زخمی ➖👈 کلاسوالہ پسرور روڈ نزد ٹیکنیکل کالج (نوشہرہ ککے زئیاں) دو موٹر سائکلو...
03/08/2025

➖ خوفناک حادثہ ۔۔ ایک جان گئی اور سات ہوئے زخمی ➖
👈 کلاسوالہ پسرور روڈ نزد ٹیکنیکل کالج (نوشہرہ ککے زئیاں) دو موٹر سائکلوں میں خوف ناک تصادم کے نتیجہ میں ۔۔۔۔

✍️ آصف مسیح
(24 سالہ جوان ، ساکن خان ججہ، خاکروب ستھرا پنجاب ٹیم قلعہ کالر والا) کا ایک چھ سالہ بیٹا موقع پر دم توڑ گیا۔
👈 پانچ سالہ دوسرا بیٹا خطرے کی حالت میں سیالکوٹ روانہ
👈 آصف مسیح کی اپنی ٹانگ مضروب (Fracture) ہو چکی ہے۔

✔️ مخالف موٹر سائکل پر نواز شریف پارک محلہ پسرور کے بیس بیس سالہ دو جوانوں میں سے ایک کی ٹانگ اور ایک کا بازو مضروب (Fracture) ہو چکا ہے۔

⬅️ واضح رہے کہ خان ججہ کے رہائشی آصف مسیح کی موٹر سائکل پر چھ لوگ (آصف، والدہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں) سوار تھے.

✍️ مسٹر آصف مسیح
کا چچا بوٹا مسیح تین ہفتے قبل اونچا ججہ میں ایک نہری کھال کے سبب پیدا شدہ جھگڑے میں قتل ہو گیا تھا۔
(میاں ادریس)

فہد علی بعمر 13/14 سال والد عبداللہ سکنہ جیتو گل تحصیل پسرور  ضلع سیالکوٹ جو رضیہ کالونی سے ٹیویشن پڑھ کر واپس گھر آرہا ...
03/08/2025

فہد علی بعمر 13/14 سال والد عبداللہ سکنہ جیتو گل تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ
جو رضیہ کالونی سے ٹیویشن پڑھ کر واپس گھر آرہا تھا تو رستہ میں ہی سے کسی نے اغواء کر لیا ہے بوقت 04:50 کے قریب اگر کسی کو پتہ چلے یا کوئی دیکھے
تو
دیئے گئے نمبرز پر رابطہ کریں
03086223128
03466619211
03466625204
03016301561

Address

Tehsil Pasrur, District Sialkot
Pasrur
51310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhulair Bajwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bhulair Bajwa:

Share