04/06/2026
چکوال (سٹی رپورٹر) آج پاکستان
ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے )ضلع چکوال کا اجلاس بمقام چکوال ہومیو پیتھک میڈیکل کالج چکوال میں منعقد ہوا جس میں چکوال کے نامور ہومیو پیتھک کے ڈاکٹرز نے شرکت کی جن میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر غفران الکبریا اعوان ، ہومیوپیتھک ڈاکٹر محبوب احمد خان ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر عبدالرؤف ذکی ،(زکی ہومیو سٹور )،ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد جاوید(جاوید ہومیو سٹور) ہومیو پیتھک ڈاکٹر عبدالحسیب ،ہومیو پیتھک ڈاکٹر ارشد محمود
(حسیب ہومیو سٹور اینڈ کلینک)،
ہومیوپیتھک ڈاکٹر ارشد محمود جنجوعہ (بسم اللہ ہومیو کلینک)،ہومیوپیتھک ڈاکٹر عبدالخالق پرنسپل چکوال ایچ ایم سی ،ہومیو پیتھک ڈاکٹر حنیف نقشبندی ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر تنویر حیدر منہاس، ہومیو پیتھک ڈاکٹر ساجد اقبال ،ہومیوپیتھک ڈاکٹر اظہر حسین اعوان چئیر مین چکوال ایچ ایم سی ،طارق محمود نے شرکت کی اور ہومیو ڈاکٹرز کی ویلفیئر اور ریفریشر کورسز اور پریکٹس کے دوران آنے والے مسائل کے حل کیلئے یہ فورم کام کرے گا اور کسی دوست کو پروفشنیل کام کرنے میں آڑے آنے والے مسائل میں فری لیگل سپورٹ مہیا کی جائے گی ہومیو پیتھک اینڈ ایڈوکیٹ ڈاکٹر نوید افسر نے ہومیو برادری کیلئے خدمات دینے کا اعلان کیا اور کالج انتظامیہ نے ماہانہ بنیاد پر اجلاس اور لیکچرز کا اہتمام کرانے کا اعلان کیا ٹریڈ ونگ اور ایجوکیشنل ونگ کو ایکٹو یٹ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا چکوال شہر کے ہومیو سٹورز کے تعاون سے ایک ہومیو لیبارٹری کے حوالے سے کافی بڑا پروگرام ارینج کیا جا رہا ہے جس میں ضلع چکوال اور ضلع تلاگنگ کے ڈاکٹرز صاحبان شرکت کرینگے اور یکم جولائی کو ایک ایجوکیشنل سیمنار کا انعقاد کیاجائے گا جس میں دور جدید اور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی کیس ٹیکنگ کے موزوں پر خصوصی لیکچر ڈاکٹر ارشد محمود دینگے