10/09/2025
کمیونٹی سیشن Community Session
تاریخ : بدھ،10 ستمبر 2025
مقام: ، سوری الله بخش یونین کونسل : میرپور، تحصیل : گنداواہ ضلع :جھل مگسی
آج ہمارے علاقے میں "کمیونٹی سیشن" کا انعقاد کیا گیا -جس کا مقصد حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت اجاگر کرنا تھا اور ان بچوں کی نشاندہی کرنا تھا جنہیں کوئی حفاظتی ٹیکہ نہیں لگا یا ان کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل نہیں ہوا۔
اس سیشن کے دوران 0-23 ماہ کے ایسے بچے شناخت کیے گئے جنہیں قریبی ہیلتھ سینٹریا موبائل ویکسینیشن ٹیم کے پاس بھیجا جائے گا۔
کل شرکاء کی تعداد 11 تھی۔ جن میں حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائیں، پانچ سال تک کے بچوں کے والدین یا ان کی دیکھ بھال کرنے والے افراد، بزرگ اور مختلف اقلیتوں کے افراد شامل تھے۔
سیشن کے دوران درج ذیل اہم پیغامات پر گفتگو کی گئی
1️⃣ حفاظتی ٹیکے بچوں، حاملہ خواتین اور پوری کمیونٹی کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
حفاظتی ٹیکوں کا بروقت کورس آپکے بچوں کو 12 جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۰.تپدق(ٹی بی)، روبیلا، خسرہ، ، کالایرقان،کالی کھانسی، تشنج ، خناق، نمونیا، گردن توڑبخار، اسہال، پولیو
حفاظتی ٹیکوں کا شیڈول حکومت پاکستان سے منظورشدہ ہے انکی افادیت کی تصدیق عالمی ادارہ صحت بھی کرتاہے.
حفاظتی ٹیکے بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچاتے ہیں حفاظتی ٹیکے لگنے کے بعد بچوں کو بخار ہوسکتا ہے جس سے پریشانی کی ضرورت نہیں ہے تیز بخار کی صورت میں پیراسٹامول کا استعمال کریں حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے میں افواہیں بے بنیادہیں
حفاظتی ٹیکہ جات کی افادیت حتمی ہے۔
اختتام پر کمیونٹی کو پیغام دیا گیا:
4۔ بچے کی پیدائش کے بعد سب سے پہلا ٹیکہ 24 گھنٹوں میں لگایا جانا ضروری ہے۔ اس کے بعد ایک مکمل شیڈول ہے جوپیدائش سے لے کر 15ماہ کی عمر تک ہے۔
آزات فاؤنڈیش ,انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک ( آئی ایچ ایچ این) نے گاوی ویکسین اتحاد، مینین ڈینیئلز (ایم ڈی) اور آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ ( او پی ایم) کے تعاون اور حکومت بلوچستان کے اشتراک سے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔ آئیں ! بلوچستان کے ہر بچے کو صحت مند بنانے اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرانے میں ہمارا ساتھ دیں ۔
آئیں! بلوچستان کے ہر بچے کو صحت مند بنانے اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرانے میں ہمارا
ساتھ دیں۔
Indus Hospital & Health Network Gavi, the Vaccine Alliance
Indus Hospital & Health Network (IHHN) , the Vaccine Alliance Expanded Programme on Immunization - Pakistan Department, Balochistan