20/04/2024
سوسائٹی کی فائلیں بیچنے کے میں کیوں خلاف ہوں۔
زیر نظر تصویر ایک پراپرٹی ڈیلر دوست نے اس کیپشن کے ساتھ لگائی،
I love Black Beast,
اسکی اچھی بات یہ ہے کے یہ خود بھی مانتا ہے کے فقط 5 سال قبل تک یہ زیرو تھا،
میں صرف اسلام آباد میں ایسے بیسیویں ڈیلرز اور مارکیٹنگ کمپنیز کے مالکان کو جانتا ہوں جو 5 سال قبل تک زیرو تھے،
اور بعد ازاں آج کی تاریخ میں ان میں سے ہر کوئی 50 کروڑ پلس کا مالک ہے،۔
یہ گھومنے باہر جاتے ہیں، اور عمرے کلاک ٹاور میں جاکر کرتے ہیں،
باقی سب شہروں اور سوسائٹیز کو چھوڑتے ہیں، مجھے صرف فیصل ٹائون/فیصل ہلز اور نیو میٹرو سٹی کا بزنس کرنے والے یہ دوست بتادیں،
کے خود آپ نے انکی 100-500 فائلیں بیچ کر سوسائٹی سے BMW بھی لے لی، انٹرنیشنل ٹرپ بھی لے لیے، فی فائل 50 ہزار سے 2 لاکھ تک کمیشن لیکر کروڑوں چھاپ لیے،
آج کی تاریخ میں یہ دونوں پراجیکٹ لاس میں جارہے ہیں، اور لاس بھی ایسا کے جو 2 سال قبل آپ نے بہترین انویسٹمنٹ کہ کر اپنے کلائنٹ کو 10 لاکھ کی فائل منڈی تھی وہ آج منافع کیا دیتی الٹا کلائنٹ سر پر رکھ کر 5 لاکھ مانگ رہا ہے اور وہ بھی کوئی دینے کو تیار نہیں،
آپ جو یہ بلیک ںیسٹ، اور عمرہ ان کلاک ٹاور کی اپڈیٹس لگا رہے ہو، کروڑوں چھاپا ہے، ان میں سے چند کروڑ لگا کر یہی اپنی پراڈکٹ واپس کیوں نہیں خریدتے، مت دو منافع جتنے کی بیچی ہوئی ہے اتنے کی ہی واپس لے لو ظالمو ؟
اب یہیں آپ دوسرا کوئی کاروبار دیکھیں، مثلا سونا تو جس سنیارے سے آپ نے لیا ہوگا وہ کم سے کم کاٹ کرکے آپ سے چیز نقد خریدتا یے، بسکٹ ہوں تو سرے سے کاٹ ہی کوئی نہیں، غرص دنیا کی کوئی پراڈکٹ اٹھا لیں خراب ہونے والے آئٹم نہ ہو تو ہول سیل ڈیلر واپس خرید لیتا ہے، تو یہ کام یہ ڈیلر حضرات کیوں نہیں کرسکتے ؟
فائل بہت اچھی چیز ہے انسان مناسب پیسوں میں پلاٹ کا مالک بن جاتا یے، لیکن ہمارے ہاں اصل ظلم یہ ہے کے سوسائٹیز ڈیلرز کو فائل بیچنے پر انکی کمیشن شروع میں دے دیتی ہیں، ہونا یہ چاہیئے، کے جس دن مالک کو پلاٹ کا قبضہ ملے گا اس دن ڈیلر کو کمیشن ملے گی، اس طرح ڈیلر آخر تک کلائنٹ کا خیال بھی رکھے گا اور سوسائٹی سے بھی تعلق رکھے گا انکے پیچھے رہیگا، سوسائٹی کو بھی پتہ ہو اس نے بیچ کر دینا ہے تو اسکی سنیں گے، ورنہ غریب اینڈ یوزر کو یہاں کون منہ لگاتا ہے،
اور یہی پریکٹس ہم اپنے پراپرٹی بزنس میں کرتے ہیں، کے ڈیلر کی کمیشن ٹرانسفر پر دیتے ہیں، یہ نہیں کے بیعانہ ہوا ڈیلر ڈکار مار کر پرے ہوجائے اور غریب کلائنٹ کو لینڈ لارڈ کے سر تھوپ جائے جو فائلز بیچنے والے 99٪ ڈیلر حضرات کررہے ہیں،
کے سر ہم نے آپکو فائل دی تھی، دیہاڑ لگا لی تھی، اب تم جانو اور سوسائٹی جانے...!! منقول