
11/07/2025
میں نے یزید کو گالی دی ،
ابن زیاد کو برا بھلا کہا ،
شمر پر لعن طعن کی۔۔۔،
ایک بزرگ کہیں سے نمودار ہوا اور اس نے مجھے اٹھا کر ٹائم ٹریول کروا دیا۔۔۔،
چند لمحے بعد میں61 ھجری کی کربلا میں کھڑا تھا۔۔۔،
میں نے مڑ کر پیچھے اس بزرگ کی طرف دیکھا اور کہا۔۔۔،
یہ کیا مذاق ہے۔۔۔؟"
بزرگ نے مجھے زور دار تھپڑ رسید کیا۔۔۔،
اور کہا کہ۔۔۔،
ہر دور کے اپنے اپنے یزید، ابن زیاد اور شمر ہوتے ہیں۔۔۔!!
تم اپنے دور کے یزید، ابن زیاد اور شمر کو گالی نکالو۔۔،
پھر تمھارا ایمان مضبوط ہوگا۔۔۔،
1385 سال پرانے یزید ، ابن زیاد اور شمر کو گالی نکالنا اسلئے آسان ہے کیونکہ وہ سب مر کھپ چکے ہیں۔۔۔،
اپنے دور کے یزید ، ابنِ زیاد اور شمر کے روبرو تو تم سب کی سانس حلق میں اٹک جاتی ہے۔۔۔،
ہر دور میں یزید ہوتے ہیں۔۔۔۔،
دور باطل میں حق پرستوں کی۔۔۔،
بات رہتی ھے سر نہی رہتے۔۔۔۔!!!