Ghag Tv غږ

Ghag Tv غږ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ghag Tv غږ, Media/News Company, .

Ghaag Tv is the Voice of Voiceless & We are working on peace and peaceful Pakistan to solve the problems of poor Masses and reach the voice of Common people to Responsibles .

چورہ خوڑ میں بہہ جانے والی بچی کی لاش جمرود کے علاقے جبہ سے برآمد، ایک بچی تاحال لاپتہآج ضلع خیبر کے علاقے چورہ میں شدید...
13/07/2025

چورہ خوڑ میں بہہ جانے والی بچی کی لاش جمرود کے علاقے جبہ سے برآمد، ایک بچی تاحال لاپتہ

آج ضلع خیبر کے علاقے چورہ میں شدید بارش کے باعث چورہ خوڑ میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو کمسن بچیاں پانی کے تیز ریلے میں بہہ گئیں۔

واقع کے بعد لوگوں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں، اور چند گھنٹے بعد ایک بچی کی لاش جمرود کے علاقے جبہ سے مقامی لوگوں نے پانی سے نکال لی۔ تاہم، دوسری بچی تاحال لاپتہ ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور رنج کا ماحول ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا مریم نواز کو چیلنجوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مریم نواز...
13/07/2025

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا مریم نواز کو چیلنج

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے:

"اگر آپ لوگ واقعی جمہوری ہیں اور آپ میں ہمت ہے، تو لاہور میں کسی بھی جگہ جلسہ کرنے کی اجازت دیں، تب عوام خود فیصلہ کرے گی کہ وہ کس کے ساتھ کھڑی ہے۔

میں مریم نواز اور تمام حکومتی اتحادی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں جہاں چاہیں جلسہ کریں، میں آپ کو نہ صرف اجازت دوں گا بلکہ خود آپ کی پروموشن بھی کروں گا — چاہے آپ ہمیں پروموٹ نہ کریں۔

میری مریم نواز صاحبہ سے گزارش ہے: اگر آپ خود کو ایک جمہوری خاتون کہتی ہیں، تو پھر عمران خان کی طرح گھبرائیں مت! پہلے جلسے کی این او سی لاہور میں دیں تاکہ حقیقت سب کے سامنے آ جائے۔"

علی امین گنڈاپور کی میڈیا سے اہم گفتگو










ضلع خیبر جمرود عوامی نیشنل پارٹی تحصیل جمرود کے زیر اہتمام آج ملی شہید مولانا خان زیب رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں قرآن خوا...
13/07/2025

ضلع خیبر جمرود عوامی نیشنل پارٹی تحصیل جمرود کے زیر اہتمام آج ملی شہید مولانا خان زیب رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں قرآن خوانی اور دعا کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔

یہ اہم دینی و اجتماعی تقریب تحصیل جمرود کے صدر سلیمان شاہ کی حجرے سورکمر میں منعقد ہوئی، جس میں پارٹی رہنماؤں، عہدیداران، پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان اور علاقے کے معززین نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے شرکاء نے شہید مولانا خان زیب رحمۃ اللہ علیہ کی قربانیوں اور خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے پشتون قوم کے اتحاد، بھائی چارے اور حق کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خیبر پختونخوا میں ایک نئی لہر کی صورت میں جو دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، وہ پوری قوم کے لیے سنجیدہ غور و فکر اور عملی اقدام کا تقاضا کرتی ہے۔











اسلام آباد پاکستان تحریکِ انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں حکومتی اتحاد کا ساتھ دینے والے پارٹی اراکین کو پارٹی سے ن...
13/07/2025

اسلام آباد پاکستان تحریکِ انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں حکومتی اتحاد کا ساتھ دینے والے پارٹی اراکین کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے دستخطوں سے اراکین کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پارٹی سے نکالے گئے اراکین میں ظہور قریشی، اورنگزیب کھچی، مبارک زیب خان، الیاس چوہدری اور عثمان علی شامل ہیں۔

یوں قومی اسمبلی کے 5 ارکان کو پارٹی سے برطرف کر دیا گیا۔ اورنگزیب کھچی اور مبارک زیب خان بھی ان اراکین میں شامل ہیں جنہیں پارٹی سے نکالا گیا ہے۔










باجوڑ میں امن مارچ جاری، عوام کی بھرپور شرکت – مولانا خان زیب شہید کو خراجِ تحسینباجوڑ میں آج ایک عظیم الشان اور پُرامن ...
13/07/2025

باجوڑ میں امن مارچ جاری، عوام کی بھرپور شرکت – مولانا خان زیب شہید کو خراجِ تحسین
باجوڑ میں آج ایک عظیم الشان اور پُرامن امن مارچ کا آغاز ہوا ہے، جس میں علاقے بھر سے ہزاروں مرد حضرات نے شرکت کی ہے۔ یہ مارچ اس وقت بھی جاری ہے اور عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر موجود ہے، جو پُرامن انداز میں اپنے مطالبات اور جذبات کا اظہار کر رہی ہے۔ عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دہش ت گردی، ق تل و غارت اور بدامنی کے خلاف متحد ہیں اور اپنے علاقے میں دیرپا امن چاہتے ہیں۔
مارچ کے دوران مقررین نے گزشتہ روز مولانا خان زیب کی شہادت کا خاص طور پر ذکر کیا اور انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا:
"مولانا خان زیب ایک بہادر اور بااصول انسان تھے، جنہوں نے ہمیشہ حق بات کہی اور علاقے کے امن کے لیے آواز بلند کی۔ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔"
مارچ میں شریک افراد کے ہاتھوں میں امن کے نعرے درج پلے کارڈز اور بینرز تھے، جن میں شامل تھے:

"ہمیں امن چاہیے"

"باجوڑ میں خون نہیں، خوشحالی چاہیے"

"دہشت گردی نامنظور"
اس پُرامن مارچ میں مختلف قبائلی عمائدین، سیاسی کارکنان، طلباء اور بزرگ افراد شامل ہیں۔ تاہم عوامی جوش و جذبہ انتہائی بلند ہے۔
شرکاء کا مطالبہ ہے کہ باجوڑ میں امن کو یقینی بنایا جائے، قات لوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، اور ریاست عوام کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
یہ مارچ باجوڑ کے بیدار عوام کی طرف سے ایک توانا پیغام ہے کہ وہ مزید ظلم، بدامنی اور ناانصافی برداشت نہیں کریں گے اور اپنے حق، امن اور انصاف کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

سبا به د‌عوامي نېشنل ګوند جمرود صدر سليمان شاه په حجره " د پښتنو اتل شهید امن " ( مولانا خانزېب شهيد ) په ياد کښې تعزيتي...
12/07/2025

سبا به د‌عوامي نېشنل ګوند جمرود صدر سليمان شاه په حجره " د پښتنو اتل شهید امن " ( مولانا خانزېب شهيد ) په ياد کښې تعزيتي غونډه کيږي. چې پکښې به د شھيد امن د پاره دعا او دوئي ته د ايصال ثواب د پاره د قرآن پاک ختم ھم کيږي...

د مولانا صېب ټولو مينه والو/ او شاګردانو نه د ګډون په ھيله..

نيټه : ۱۳ جولائي
وخت : مازيګر څلور بجې:
ځائي : سليمان شاه حجره سورکمر

12/07/2025

دن دھاڑے خانزیب شہ ید کو گولیوں سے چھلنی کرنا بدترین ریاستی/حکومتی ناکامی ہے،ریاست/حکومت خانزیب شہ ید کے قاتل وں کو سامنے لاگر قرار واقعی سزا دے۔
سینیٹر مشتاق احمد خان کا عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ علماء ونگ مولانا خان زیب شہ ید کے تعزیت کے موقع پر خطاب۔

12/07/2025

ملک نصیر احمد کی گرفتاری کے بعد پورے قوم کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ پنجاب بھی پاکستان کا حصہ ہے، لیکن وہاں کے بچے رات کو خوشی کے ساتھ سوتے ہیں اور صبح خوشی سے جاگتے ہیں۔ مگر پشتون قوم کے بچے بارود کی آوازوں میں سوتے ہیں اور انہی میں آنکھ کھولتے ہیں۔ یہ ظلم اب بند ہونا چاہیے۔ ملک نصیر احمد کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی دھرنے سے قومی مشر خان محمد طورخیل اظہارِ خیال کر رہے ہیں۔ مزید تفصیل ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔

اکاخیل مرگھٹ خیل میں زمین کے تنازع پر فائ رنگ، 12 سالہ بچہ زخ میباڑہ اکاخیل کے علاقے مرگھٹ خیل، شہید منزہ زوہ میں زمین ک...
12/07/2025

اکاخیل مرگھٹ خیل میں زمین کے تنازع پر فائ رنگ، 12 سالہ بچہ زخ می
باڑہ اکاخیل کے علاقے مرگھٹ خیل، شہید منزہ زوہ میں زمین کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان فائ رنگ کے نتیجے میں 12 سالہ سلمان ولد محمد سعید گولی لگنے سے زخ می ہو گیا۔ زخ می بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈوگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہے
مقامی ذرائع

ملک نصیر احمد کوکی خیل کی بےگناہ گرفتاری اور گمشدگی کے خلاف آج بروز ہفتہ ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا، جس میں عوام کی بڑ...
12/07/2025

ملک نصیر احمد کوکی خیل کی بےگناہ گرفتاری اور گمشدگی کے خلاف آج بروز ہفتہ ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے جمرود پریس کلب تک احتجاجی مارچ بھی کیا۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت حاجی برکت علی، ملک فیض اللہ جان کوکی خیل، حاجی خان محمد، ملک سید آغا جان، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما گوہر آفریدی، زوان کوکی خیل کے سابق صدر ثناء اللہ آفریدی، لعل مت خان، ملک شہور خان، عادل محمد، حاجی کریم خان، عدنان خان، جناب گل ملک زادہ، فضل کریم، اور تنظیمِ نوجوانان کے صدر عبدالجلیل آفریدی سمیت دیگر قومی مشران اور نوجوان رہنماؤں نے کی۔

مقررین نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک نصیر احمد کوکی خیل کی گزشتہ روز اٹک جیل سے رہائی عمل میں آئی، لیکن جیل کے گیٹ سے ہی دوبارہ گرفتار کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، جو کوکی خیل قوم کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ ہم اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مقررین نے خبردار کیا کہ اگر ملک نصیر احمد کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو کوکی خیل قوم آئندہ حکومت کے ساتھ کسی بھی مسئلے — جیسے تیراہ متاثرین، ریگی للمہ، وغیرہ — پر بات چیت کے لیے تیار نہیں ہوگی، اور احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا، جس میں پاک افغان شاہراہ کی بندش اور پولیو مہم کا بائیکاٹ بھی شامل ہوگا۔ اس تمام تر صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

مظاہرین نے گزشتہ روز جاجوڑ میں مولانا خان زیب کی شہادت کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی، اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے پشتون علاقوں میں امن قائم کیا جائے۔

بعد ازاں مولانا خان زیب کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اور مظاہرین نے جمرود پریس کلب تک پرامن پیدل مارچ کیا۔ مارچ کے دوران ملک نصیر احمد کی رہائی، پشتون علاقوں میں امن کے قیام، اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ پریس کلب کے سامنے دھرنے کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

یاد رہے کہ دھرنے میں کسی بڑے سیاسی رہنما، علاقے کے ایم پی اے، ایم این اے یا ان کے کسی نمائندے نے شرکت نہیں کی، جسے عوام نے شدید کمی کے طور پر محسوس کیا۔

12/07/2025

ملک نصیر احمد کوکی خیل کی رہائی کے خلاف آج صبح بابِ خیبر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس سے پشتون قومی جرگہ ضلع خیبر کے اہم رہنما برکت علی آفریدی نے خطاب کیا۔ مزید تفصیلات ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔

Address


Telephone

+923139381577

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghag Tv غږ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ghag Tv غږ:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share